سلطان محمود محدث جلالپوری حیات ، خدمات ، آثار
مصنف : محمد رفیق اثری
صفحات: 451
برصغیر پاک و ہند میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص جن لوگوں نے علم دین اور مسلک سلف کی اشاعت میں اپنی زندگی لگائی ہے ان میں نمایاں ترین نام سلطان محمود محدث کا ہے ۔ انہوں نے اپنے اس فرض منصبی سے عہدہ برآ ہونے کے لیے راحت و آرام کو تج دیا اور صدہا قربانیاں بے دریغ دے دیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاک و ہند میں ان کے ہزاروں قابل اور لائق شاگردان رشید خدمت دین کے لئے شبانہ روز وقف کئے بیٹھے ہیں ۔ شیخ موصوف کا اپنے مشن کے لئے اخلاص اور ورع بے انتہاء تھا ۔ اللہ تعالی نے انہیں بے پناہ ہمت اور حوصلے سے نوازا تھا ۔ وہ صبر و قناعت میں درجہ کمال کو پہنچے ہوئے تھے ۔ بستر مرگ پر بھی وہ ذکر و تسبیح اور مناجات میں مصروف تھے ۔ اپنے تلامذہ و رفقاء سے بڑی طمانیت کے ساتھ مخاطب ہو تے تھے ۔ زیر نظر کتاب انہی کے ایک تلمیذ خاص جو اپنی تعریف آپ ہیں جناب رفیق اثری صاحب نے اپنے استاذ کے حیات و خدمات کی یاد میں رقم فرمائی ہے ۔ جس میں ان کی سیرت وکردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کی دینی خدمات کو انتہائی احسن طریقے کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالی دونوں کو اجر جزیل سے نوازے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
سایہ دیوار رحمت | 21 | |
محدث جلال پوری ؒ تاریخ کے آئینے میں | 31 | |
خاندان | 32 | |
تعلیم وتربیت | 32 | |
اساتذہ کرام کا تعارف | 45 | |
شیخ عبدالحق کے اساتذہ کرام رحمہم اللہ | 52 | |
انجمن اہل حدیث جلال پور اور پس منظر | 60 | |
جلال پور کی اہم اہل حدیث شخصیات | 63 | |
قواعدو ضوابط | 73 | |
عہدیداروں کے فرائض | 74 | |
انجمن اہل حدیث جلال پور پیروالا کے اولین ارکان | 75 | |
مناظرہ مابین اہل حدیث واحناف ( مسئلہ رفع الیدین) | 78 | |
مناظرہ میں شرائط طے کرنے والے اکابر | 80 | |
نقل اشتہار شائع کردہ احناف | 82 | |
شرائط مناظرہ | 84 | |
امور تنقیح مناظرہ | 91 | |
مناظرے کا فیصلہ | 93 | |
شیخ مکرم ؒ کے تقریری کلام کا نمونہ | 121 | |
اہل حدیث پر چند اعتراضات اور ان کا مسکت جواب | 122 | |
استاذ محترم ؒ کا بحری سفر اور ذاتی یاداشتیں | 131 | |
عقائد ونظریات | 138 | |
محدث جلال پوری ؒ کے مقامی رفقاء | 150 | |
استفادہ کرنے والے ممتاز تلامذہ اور احباب جماعت | 194 | |
استفادہ کرنے والے بعض تلامذہ اور احباب جماعت | 195 | |
مولانا عبدالعزیز کا نمونہ کلام | 208 | |
خاندان کی اہم شخصیتوں کا ذکر جمیل | 257 | |
امام کعبہ محمد بن عبداللہ بن سبیل حفظہ اللہ | 317 | |
شیخ ابوسعود عبدالعزیز بن راشد (کویت) | 218 | |
ابو احمد عبیداللہ بن احمد القحطانی ( سعودی عرب) | 318 | |
ابو العز محمد معزالبینی الصالحی ( دمشق) | 319 | |
پیر آف جھنڈا محب اللہ شاہ راشدی | 319 | |
مولانا ابوالحسن عبداللہ صاحب بڈھیمالوی (اوکاڑہ) | 320 | |
آخری ایام زندگی | 320 | |
حضرت الاستاذ العالی الشیخ سلطان محمود محدث ؒ کی یاد میں | 322 | |
میرے مربی محدث جلالپوری ؒ | 333 | |
ہمارے شیخ بحیثیت معلم | 346 | |
وڈے استاذ جی ؒ | 353 | |
ہمارے استاذ جی ؒ | 362 | |
مولانا سلطان محمود ؒ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں | 368 | |
وہ جو ہمیشہ یاد رہتے ہیں | 372 | |
اخلاص وللٰہیت | 378 | |
الاسانید والاجازات | 384 |