صلح حدیبیہ

صلح حدیبیہ

 

مصنف : محمد احمد باشمیل

 

صفحات: 307

 

صلح حدیبیہ مسلمانوں کی تاریخ کا ایک عظیم الشان واقعہ ہے اس کے نہایت دور رس نتائج اور مفید اثرات رونما ہوئے۔ صلح حدیبیہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید نے اس کو ’’فتح مبین‘‘ اور ’’نصر عزیز‘‘ کا نام دیا ہے۔ تمام مسلمان مؤرخین اس بات پر متفق ہیں کہ صلح حدیبیہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی سیاسی بصیرت اور فہم و فراست کا ایک شاہکار واقعہ ہے۔ حتیٰ کہ مشہور مؤرخ اور فاضل عالم دین ڈاکٹر حمید اللہ نے صلح حدیبیہ کو عہد نبوی کی سیاست خارجہ کا شاہکار قرار دیا ہے۔ زیر نظر کتاب علامہ محمد أحمد باشمیل کی تألیف لطیف ہے اور اس کو اردو قالب میں منتقل کرنے کا فریضہ ’’اختر فتح پوری‘‘ نے انجام دیا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں صلح حدیبیہ کے مفید اثرات کے ساتھ ساتھ اس وقت کے تاریخی تناظر کے حوالے سے صلح حدیبیہ سے متعلق تمام علمی مباحث کو ایک جگہ سمیٹ دیا ہے۔ موصوف نے اس موضوع کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے اور عالمانہ انداز میں تمام ضروری مباحث کا جائزہ پیش کیا ہے۔ صلح حدیبیہ سے متعلق سیاسی و عسکری واقعات، اس کے اسباب و محرکات، آپ ﷺ کی عمرہ کے لئے روانگی، انٹیلی جنس کے دستے، صحابہ کرام سے مشاورت، صلح کے ثالث حضرات، آپ ﷺ کے نمائندے حضرت عثمانؓ کی مکہ روانگی، بیعت رضوان، صلح کے مذاکرات، شرائط، گواہان، ام سلمہؓ کا مشورہ، اصحاب شجرہ کی فضیلت، قضیہ حدیبیہ کے اسباق، عظیم فوائد اور انقباط اسلامی کے زندہ نمونہ جیسے بیسیوں مضامین پر اس کتاب میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ سیاسی اور عسکری امور سے متعلقہ لوگوں کے لئے یہ کتاب روش اور شان دار مشعل راہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
دیباچہ 11
تمہید مولف 17
فصل اول: غزوہ بنی قریظہ اور صلح حدیبیہ کے درمیان ہونے والے سیاسی اور عسکری واقعات کا مختصر بیان 25
خیبر 27
غزوہ بنی لحیان 35
غزوہ غابہ 40
فصل دوم: 97
ناکام جنگیں 99
ہمہ گیر جنگ 100
قربانی کی علامات 108
عمرہ کا احرام 110
صلح کا پہلا ثالث 142
دوسرا ثالث 150
تیسرا ثالث 160
چوتھا ثالث 161
فصل سوم 168
ستر مشرکین کی گرفتاری 169
حضرت نبی کریم ﷺ کا انہیں معاف کرنا 170
حدیبیہ میں جنگ کا برپا ہونا 171
قریش کا  دومسلمانوں کو قتل کرنا 172
مذاکرات کا آغاز 198
صلح کی شرائط پر گفتگو 201
دشمن کیسے دوست بنا 230
حدیبیہ میں قیام کی مدت 241
فصل چہارم: قرآن اور صلح حدیبیہ 244
اصحاب شجرہ کی فضیلت 252
قریش کی صراحت 283
قریش کے خلاف کمزوروں کا انقلاب 292

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment