سبل السلام اردو ترجمہ جلدچہارم
مصنف : محمد بن اسماعیل صنعانی
صفحات: 611
خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” سبل السلام، اردو ترجمہ ” امام صنعانی کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے،جو چار جلدوں پر مشتمل شریعہ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا مطبوعہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 1 | |
کتاب الحدود | 1 | |
زانی کی حد کا باب | 1 | |
حد قذف | 34 | |
حد سرقہ | 40 | |
شرابی کی حد اور نشہ آور چیزوں کے بیان میں | 67 | |
تعزیر اور حمہ آور کا حکم | 89 | |
کتاب الجہاد | 101 | |
جزیہ اور جنگ بندی | 168 | |
دوڑ میں مقابلہ اور تیر اندازی | 181 | |
کتاب الاطعمہ | 187 | |
باب الصید و الذبائح | 209 | |
باب الاضاحی | 235 | |
باب العقیقہ | 253 | |
کتاب الایمان و النذور | 263 | |
کتاب القضاء | 301 | |
باب الشہادات | 329 | |
باب الدعاوی | 345 | |
کتاب العتق | 363 | |
باب المدبر و المکاتب و ام الولد | 381 | |
کتاب الجامع | 391 | |
باب الادب | 391 | |
باب البر والصلہ | 431 | |
زہد اور ورع | 451 | |
اخلاقی برائیوں سے ترہیب | 477 | |
مکارم اخلاق کی ترغیب | 539 | |
ذکر اور دعا کا باب | 563 |