سبل السلام اردو ترجمہ جلد دوم
مصنف : محمد بن اسماعیل صنعانی
صفحات: 426
خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” سبل السلام، اردو ترجمہ ” امام صنعانی کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے،جو چار جلدوں پر مشتمل شریعہ اکیڈمی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا مطبوعہ ہے۔اردو ترجمہ محترم مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 1 | |
نفلی نماز کا بیان | 1 | |
نماز با جماعت اور امامت کا بیان | 31 | |
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان | 67 | |
جمعہ کی نماز کا بیان | 82 | |
نماز خوف کا بیان | 111 | |
عیدین کی نماز کا بیان | 119 | |
سورج گرہن کی نماز | 136 | |
استسقاء کی نماز | 145 | |
لباس | 157 | |
جنازوں کا بیان | 167 | |
زکوۃ کا بیان | 227 | |
فطرانہ کا بیان | 258 | |
نفلی صدقہ | 263 | |
زکوۃ کی تقسیم | 273 | |
روزوں کا بیان | 283 | |
نفلی روزے جن دنوں رکھنا منع ہے | 313 | |
اعتکاف اور نماز تراویح | 327 | |
حج | 336 | |
میقات کا بیان | 351 | |
احرام کی اقسام اور اس کی کیفیت | 356 | |
احرام اور اس کے متعلقات | 357 | |
حج کی کیفیت اور مکہ میں داخلہ | 367 | |
حج کے فوت ہونے اور اس سے روک دیے جانے کا بیان | 413 |