سماجی تعلقات میں مکالمے کی اہمیت
مصنف : عبد العزیز ابراہیم الغدیر
صفحات: 112
دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات بنا کر رکھنے کی صلاحیت ایک ایسی صلاحیت ہے جو اعلیٰ انسانی خوبی قرار دی جا سکتی ہے۔ وہ لوگ جو سماج میں اعلیٰ رتبوں پر فائز ہوتے ہیں ان میں صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ لوگوں سے اچھے تعلقات بنا کر رکھتے ہیں اور وہ ایسا صرف اپنے عہدوں کی بنیاد پر نہیں کرتے بلکہ ان کی کامیابی اور سماجی مرتبے کی وجہ ہی بنیادی طور پر یہی ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کے لوگوں سے بآسانی میل جول بڑھا سکتے ہیں۔ گھریلو اور دفتری تعلقات کے علاوہ انسان کو بہت سے دیگر تعلقات بھی نبھانا پڑتے ہیں۔ دوستوں اور شناساؤں کے علاوہ کتنے ہی ایسے لوگ ہوتے ہیں جن سے روز آپ کا واسطہ پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر لفٹ مین، مالی، گھریلو ملازم اور گارڈ وغیرہ۔ بازار جائیں تو وہاں دکانداروں، سیلزمینوں اور ان کے مددگاروں سے بات کرنا ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ گوالا جو آپ کو دودھ دینے آتا ہے، وہ ڈاکیا جو آپ کے خط گھر چھوڑنے آتا ہے اور وہ دھوبی جو آپ کے کپڑے دھو کر گھر دے جاتا ہے اس سے بھی ملنا پڑتا ہے۔ اگرچہ یہ تعلقات گہرے نہیں ہوتے اور انہیں متعین بھی نہیں کیا جا سکتا مگر بہر حال یہ سب تعلق ہماری زندگی کا حصہ ہیں جو اگر زندگی سے نکل جائیں تو کئی قسم کی مشکلات سے ہمارا پالا پڑ جائے۔ زیر تبصرہ کتاب ” سماجی تعلقات میں مکالمے کی اہمیت ” پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر محترم المقام عبدالعزیز ابراہیم الغدیر صاحب کی عربی تصنیف “الحوار والتواصل” کا اردو ترجمہ ہے۔اردو ترجمہ محترم سعید الرحمن صاحب نے کیا ہے۔اس کتاب کو انہوں نے پاکستانی معاشرے کے نام منسوب کیا ہے اور اس میں سماجی تعلقات میں مکالمے کی اہمیت کو واضح اور اجاگر کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 8 |
عرض مترجم | 13 |
دیباچہ | 15 |
باب اول: تعلقات میں مفاہمت | 19 |
اول: مفاہمت کے طریقے | 20 |
آئڈیل شخصیت | 28 |
زندگی میں ناکامی سے کیسے بچا جائے | 28 |
حوصلہ مندی | 31 |
اقوال زریں | 32 |
ناکامی کو امید میں بدلنا | 34 |
ناکامی کے اسباب اور ان سے بچنے کے طریقے | 35 |
مکالمہ سماجی تعلقات کی ایک صورت ہے | 42 |
نتیجہ خیر مکالمے کے آداب | 53 |
دوم شخصی صلاحیت اور سماجی تعلقات پر اس کا اثر | 58 |
لوگوں کو پہچاننے کے طریقے | 60 |
مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنا | 65 |
عقل کو تشکیل دینے کے طریقے | 67 |
اختلافات | 69 |
منافقانہ ہنسی | 70 |
سوئم: غور سے سننا | 71 |
سننے کے بہترین طریقے | 72 |
وسیع اور محدود سوالات اور ان میں فرق | 75 |
چہارم: احترام | 77 |
لوگوں کے لیے احترام و محبت کے اظہار کے طریقے | 82 |
دوسروں کو برداشت کرنا | 87 |
پنجم: متاثرہ لوگوں سے سیکھنے والے متاثر | 88 |
ششم: خوش بختی | 90 |
خوش بختی کی علامات | 91 |
باب دوم: سماجی مسائل | 93 |
شادی | 94 |
طلاق | 97 |
بگاڑ پیدا کرنے والے عوامل | 97 |
عادات | 101 |
واقعات کو بگاڑنے والے راوی | 104 |
غیبت اور چغل خوری | 106 |
سیٹلائٹ چیلنجز اور نسل نو پر ان کے اثرات | 109 |
لباس اور اس کی اہمیت | 111 |
دوم: اہم باتیں | 113 |
ہمیشہ یاد رہے کہ | 116 |
خاتمہ | 118 |
کتابیات | 122 |