صراط مستقیم اور ہم
مصنف : محمد بن جمیل زینو
صفحات: 82
عقیدہ ومنہج کوسمجھنا دین میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔انبیاء سب سے پہلے آکر عقیدے کی اصلاح کیا کرتے تھے ۔عقیدے کی اصلاح کے ساتھ صراط مستقیم کا حصول او رعمل کی اصلاح ہوتی ہے ۔عمل کی اصلاح سے اخلاق ومعاملات کی اصلاح ہوتی اور اسی طرح پورے معاشرے کی اصلاح ہوتی ہے۔اس سارے عمل میں بنیاد عقیدہ ہے ۔ ہر مسلمان کو سب سے پہلے اپنے عقیدہ کا فہم وشعور ہونا چاہیے کہ اس کا عقیدہ درست اور عین اسلام کے مطابق ہے یا نہیں۔ کیونکہ نجات کا سارا دارومدار عقیدے پر ہے ۔اگر عقیدہ درست نہ ہوگا تو اچھے سے اچھا عمل بھی بے کار جائے گا۔ زیر نظرکتاب ’’صراط مستقیم اور ہم ‘‘ مشہور ومعروف سعودی عالم دین محمد بن جمیل زینو اور سید سیف الرحمن کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے عقیدہ کی بحث کو پیش کرتے ہوئے مباحث فقہیہ اور مختلف فرقوں اور تفرقہ بازی کے بگاڑ کو بیان کیا ہے ۔اور اسی طرح حنفیت کی حقیقت کو واضح کرتے ہوئے بتایا ہےکہ اصل کامیابی مختلف اماموں اور تقلید کو اختیار کرنے میں نہیں بلکہ صراط مستقیم نبی کریم ﷺ کے کتاب وسنت میں وارد فرامین کو ماننے اور اللہ ورسولﷺ کی اتباع کرنے کا نام ہے ۔اللہ اس کتاب کوشرک وبدعات میں گھیرے ہوئے اور راہ راست سے ہٹے لوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 3 | |
دین اسلام سمجھ میں نہ آنے کی وجہ اور سمجھ کس کو حاصل ہو گی | 4 | |
قرآن و حدیث کی حفاظت اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے | 5 | |
رسول ﷺ کی زندگی کو اللہ تعالیٰ نے رہتی دنیا تک کے لیے نمونہ قرار دیا ہے | 8 | |
بدعت کیا ہے | 10 | |
شرک کیا ہے | 12 | |
تقلید کیا ہے | 16 | |
تقلید ائمہ اربعہ ، اصل امام کون | 22 | |
ترک تقلید مخالفت امام نہیں | 29 | |
فرقہ بندی کی وجہ | 30 | |
فرقے بنتے کیسے ہیں | 30 | |
اہلحدیث تمام ائمہ کو مانتے ہیں اور ان سب کی کتب احادیث سے استفادہ کرتے ہیں | 36 | |
فقہ حنفی کے اصول و ضوابط | 43 | |
مقلد کے نزدیک فقہ کے مقابلے میں صحابی کے فرمان کی کوئی حیثیت نہیں | 49 | |
تصوف کی کتابوں سے اقتباسات | 53 | |
عقیدہ مسلم | 65 | |
میں حنفی سے محمدی کیسے بنا | 81 |