سلسلہ احادیث صحیحہ (اپ ڈیٹ)جلد 6

سلسلہ احادیث صحیحہ (اپ ڈیٹ)جلد 6

 

مصنف : ناصر الدین البانی

صفحات: 338

 

خدمت حدیث بھی بلاشبہ عظیم شرف وسعادت ہے او راس عظیم شرف اور سعادت کبریٰ کے لیے اللہ تعالیٰ نےہمیشہ اپنی مخلوق میں عظیم لوگوں کاانتخاب فرمایا انہی سعادت مند چنیدہ شخصیات میں سرفہرست مجددِ ملت ،محدثِ عصر علامہ شیخ ناصر الدین البانی(1914۔1999ء) کا نام عالی شان ہے جنہوں نے ساری زندگی شجرِ حدیث کی آبیاری کی ۔امام البانی حدیث وفقہ کے ثقہ اما م تھے تما م علوم عقلیہ ونقلیہ پر عبور واستحضار رکھتے تھے ۔آپ کی شخصیت مشتاقان علم وعمل کے لیے نعمت ربانی تھی اورآج بھی آپ کی علمی وتحقیقی او رحدیثی خدمات اہل علم او رمتلاشیان حق کےلیے روشن چراغ ہیں۔آپ کی خدمات کے اثرات وثمرات کودیکھ کر ہر سچا مسلمان یہی محسوس کرتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کوتجدیدِ دین کے لیے ہی پیدا فرمایا تھا۔علامہ ناصر الدین البانی  کاشمار ان عظیم المرتبت شخصیات میں ہوتاہے کہ جنہوں نے علمی تاریخ کےدھارے کا رخ بدل دیا ۔شیخ البانی نے اپنی خدمات حدیث سے امت میں احادیث کی جانچ پرکھ کاشعور زندہ کیا۔شیخ کی ساری زندگی درس وتدریس اور تصنیف وتالیف میں گزری ۔ان کی مؤلفات اور تعلیقات کی تعداد تقریبا دوصد سے زائد ہے۔دور حاضر میں شیخ البانی  نے احادیث کی تحقیق اور تخریج کا جو شاندار کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثالی نہیں ملتی ۔زیر نظر کتاب سلسلة احاديث الصحيحة شیخ کی عظیم الشان تصانیف میں سے ہے جس میں شیخ نے عوام الناس کے فائدے کےلیے مختلف ابواب ،فصول،مسائل اور فوائد سےمتعلقہ صحیح احادیث کو جمع کردیا ہے ۔شیخ نے اس کتاب میں تبویب بندی اور کسی خاص ترتیب کا لحاظ نہیں رکھا بلکہ تخریج وتحقیق کے اصول وقواعد کے مطابق جیسے جیسے احادیثِ صحیحہ میسر آتی گئیں انہیں کتاب میں قلم بند کرتے رہے۔اور مختصراً متونِ احادیث ،اسانید طرق اور رواۃ پر بھی بحث کرتے ہوئے فقہی فوائد پر بھی روشنی ڈالی ہے اور بعض مقامات پر کسی خاص موضوع پر طویل ابحاث بھی پیش کی ہیں ۔ فضیلۃ الشیخ ابو میمون محمد محفوظ اعوان ﷾ نے سلسلہ احادیث الصحیحہ کا ترجمہ کرنے کے علاوہ اس کتاب کی فقہی ترتیب،کتاب بندی،باب بندی اور تخریج وغیرہ کا کام بھی سر انجام دیا ۔ انصار السنہ پبلی کیشنز،لاہور نے اسے 6جلدوں میں شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی شیخ البانی اس کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنے والے تمام احبا ب کی جہود کو قبول فرمائے (آمین)

 

باب:۔۔۔۔۔ 568
مؤمن کی مثال اچھی ہے 568
باب:۔۔۔ 569
اللہ کا واسطہ دے کر سوال کرنے کی مذمت نیز اس کی مذمت کہ جس نے اس کو منع کیا 570
کاہن کے پاس آنا بھی کفریات میں سے ہے 571
جاہلیت والے کاموں مین انشا کا مؤاخذہ کب ہوگا 571
جب کوئی شخص اسلام قبول کرے تو اس کے لیے وہی ہے جو ایک مسلمان کے لیے ہے 572
علوم نجوم کو حاصل کرنے کی مذمت 572
اس شخص کے بارے میں کہ جس نے اچھائی یا بُرائی کی طرف رہنمائی کی 573
کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر کیا کہا جائے 573
اللہ کے لیے محبت کرنے کی فضیلت 573
ریاکاری کی مذمت 574
لاالہ الا اللہ کی فضیلت 574
مسلمان کی علامات 574
جو شرک او رناحق قتل سے بچا جنت میں داخل ہوگا 574
اللہ سے دعا کرنا رحمۃ ہے 575
شرک کی مذمت 575
جس نے اللہ کی توحید کی گواہی دی وہ مامون (امن میں ) ہے 576
مؤمن مؤمن کی خیر خواہی کرتا ہے 576
مسلمان سے تکلیف کو دور کرنے کی فضیلت 576
اجتماعیت میں مسلمانوں کی مثال 577
ایمان کا سب سے مضبوط کڑا اللہ کے لیے محبت کرنا اور اللہ کے لیے ہی نفرت کرنا ہے 577
باب: منکرین قدر کے بارے میں نازل شدہ آیات 578
حدیث کی تبلیغ او راس کو یاد کرنے کی فضیلت 578
نظر بد لگنا حق ہے 579
لوگوں کی چار او راعمال کی چھ قسمیں ہیں 579
باب: دو مٹھیوں والی حدیث 580
باب: معجزہ نبوی ﷺ کا بیان 580
اچھے خواب بندہ کے لیے اللہ کی طرف سے خوشخبری ہے 581
باب : نبی کریم ﷺ پرایمان نہ لانے والے کا انجام 581
توحید کی فضیلت 581
باب: کفر کے ساتھ عمل صالح باعث نجات نہیں اگرچہ دور جاہلیت میں کیا ہو 582
افضل اعمال اور ان میں سے ہلکے ترین اعمال 582
زمانہ کو گالی دینے کی مخإلفت 583
اپنے مقدر کا رزق جب تک کوئی کھا نہ لے وہ فوت نہیں ہوگا 583
انجام آخری عمل کے ساتھ ہے 583
نحوست نہیں ہے 584
تین چیزوں میں نحوست ہے 584
نظر بد لگنا حق ہے 585
کوڑی سے بھاگنا 586
فال کیا ہے؟ 586
اللہ کی مخلوق میں مؤمن سب سےبہتر ہے 587
ایمانیات میں سے یہ بھی ہے کہ اپنے بھائی کیلئے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے 587
باب: تقدیر کے خیروشر پرایمان لانا واجب ہے 587
کفر کے ہوتے اعمال صالحہ فائدہ نہیں دیں گے 587
یہ عقیدہ کہ جو میرے لیے ہے وہ ضرور ہوگا ایمان میں سے ہے 588
ایک ہی دل میں خیر اور شر کا جمع ہونا ناممکن ہے 588
اللہ سے اُمید اور خوف کی فضیلت 589
باب: غرور و تکبر کی حقیقت 589
متشابہ امور سےبچنا ہی خیرہے 589
بارہ خلیفہ قریش میں سے ہوں 590
بعض سوال کفر ہیں 590
کبیرہ گناہ کرنے والا گناہ کی حالت میں مؤمن نہیں رہتا 590
مؤمن صاحب بصیرت ہوتا ہے 591
بیکار سوالوں اور اس کے جواب سے اللہ کی پناہ پکڑنی چاہیے 591
ساتوں آسمان اور زمینوں کواللہ کے ہاتھوں میں پکڑنے کے بارے میں 591
باب: نبی ﷺ کی محبت کا بیان 592
اللہ کا ارادہ ہر چیز پر غالب ہے 592
کسی بھی شخص کی عزت تقویٰ کی وجہ ہے ناکہ تخلیقی اعتبار سے 592
قریبی رشتہ داروں کو ڈرانے کے بارے میں 593
باب: عبادت میں میانہ روی اختیار کرنا اور اس کی حکمت کا بیان 594
نیک ظالم سے نیکیاں چھین لی جائیں گی 594
باب: نصف شعبان سے متعلقہ ثابت شدہ امور 594
کچھ اہل توحید کو جہنم میں عذاب دیا جائے گا 595
ناپسندیدہ خواب بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے 595
زمانہ کو گالی دینا حرام ہے 596
اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کا بیان 596
رات اور دن میں خوب خرچ کرنا بھی اللہ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں کرتا 596
جس نے سوال کیا کہ اللہ کو کس نے پیدا کیا اس کو کیا کہا جائے 597
قسموں ، نذٍروں اور کفارات کا بیان
جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے کہنے کی حرمت 598
آباواجداد کی قسم اٹھانا حرام ہے 598
باب: امانت کی قسم کھانے کی ممانعت 599
جھوٹی قسم برکت کو ختم کردیتی ہے 600
جھوٹی قسم کا گناہ 601
نذر کا کفارہ قسم کے کفارہ کی طرح ہے 601
نذر تو بس وہی ہے کہ جس سے اللہ کی رضا تلاش کی جائے 601
نافرمانی اور جس چیز کا مالک نہیں ہے اس میں نذر نہیں ہے 602
نذر کی قسمیں 603
بلا شبہ نذر تقدیر میں کچھ فائدہ نہیں پہنچاتی 603
مشقت والے امور میں نذر پوری نہیں کی جائے گی 604
خواب کی تعبیر کے لیے کسی کو قسم نہ دی جائے گی 604

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment