شہریت اور اس سے متعلق مسائل
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 693
اللہ تعالی نے کائنات کی یہ وسیع وعریض بستی اپنے تمام بندوں کے لئے بسائی ہے۔انسان کے علاوہ اللہ تعالی کی دوسری مخلوقات نے عملی طور پر اس آفاقیت کو باقی رکھا ہے۔ایسا نہیں ہے کہ ایک ملک کے شیر کو کو دوسرے ملک میں جانے کی اجازت نہ ہو، یا ایک خطے کے جانوروں اور پرندوں کو دوسرے ملک میں جانے کے لئے ویزہ لگوانا پڑے۔لیکن انسان کی فطرت میں کچھ ایسی تنگ نظری واقع ہوئی ہے کہ اسے اپنے ہی ہم جنسوں کا وجود گوارہ نہیں ہے۔اسی لئے تو اس نے دنیا کو براعظموں، ملکوں اور صوبوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔اور اسی نام نہاد تقسیم سے شہریت کا مسئلہ پیدا ہو ا ہے۔ہر ملک کے لوگوں نے اپنی سرحدوں کو باہر کے لوگوں کے لئے بند کر رکھا ہے۔سرحد سے باہر کے لوگ چاہے ایک ہی زبان بولنے والے ہوں، ایک ہی نسل سے تعلق رکھتے ہوں اور ایک ہی مذہب کو ماننے والے ہوں،انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں ہےاور نہ ہی انہیں سرحد کے اس پار رہنے والوں کے مماثل حقوق واختیارات حاصل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” شہریت اور اس سے متعلق مسائل ” ایفا پبلیکیشنز، نئی دہلی کی شائع کردہ ہے، جس میں اسلامک فقہ اکیڈمی کے 23 ویں فقہی سیمینار منعقدہ جمبوسر (گجرات) بتاریخ 28،29 ربیع الثانی ویکم جمادی الاولی 1435ھ بمطابق 1تا 3 مارچ 2014ء میں شہریت کے مسائل کے موضوع پر پیش کئے گئے علمی، فقہی اور تحقیقی مقالات ومناقشات کے مجموعے کو جمع کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ایفا پبلیکیشنز والوں کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 11 |
پہلا با ب:تمہید ی امور | |
سوالنامہ | 17 |
تلخیص مقالات | 19 |
عرض مسئلہ | 79 |
دوسرا باب :ماہرین کی تحریریں | |
شہرت کےحقوق وفرائض قرآن وحدیث کی روشنی میں | 103 |
ملکی آئین اوربین الاقوامی معاہدات کی پابندی کامسئلہ | 140 |
اسلام میں شہرت کی حیثیت اوراسلامی ممالک میں رہنے والے غیر مسلموں کے شہری حقوق قرآن وحدیث کی روشنی میں ایک تحقیقی مطالعہ | 147 |
شہریت کامسئلہ شہریت حقوق انسانی اوربین الاقوامی قوانین کی روشنی میں | 206 |
ہندوستان میں شہریت کاقانون ایک جائز ہ | 245 |
کسی مسلم ریاست کی شہریت مسائل وچیلجنز | 258 |
شہریت اورپناہ گزینوں سےمتعلق حقوق | 296 |
تیسرا باب :تفصیلی مقالات | |
شہریت اورشہری حقوق کی شرعی بنیادیں | 329 |
انسان کی شہرت اورحقو ق کامسئلہ فقہ قانون کی نظر میں | 347 |
شرعی اورسیاسی تناظر میں شہریت اوراس سےمتعلق احکام | 384 |
غیر مسلموں کومسلم ملک میں شہریت دینا | 402 |
اسلام میں حصول شہریت کی بنیاد اورموجوہ سیاسی نظام | 410 |
کسی بھی ملک شہری ہونےکی شرعی بنیادیں | 421 |
حقوق شہریت کی حقیقت اصلیت شرعی نقطہ نظرسے | 430 |
اسلام اورشہریت | 447 |
شہریت کامسئلہ حقوق اورااحکام کےتناظر میں | 457 |
شہریت سےمتعلق چند اہم مسائل | 464 |
شہریت حاصل کرنے کی شرعی بنیاد | 475 |
اسلام میں حصول شہریت کےبنیادی عناصر | 484 |
اسلام کےعطا کردہ شہری دیگر حقوق | 498 |
قانون اسلام میں شہریت کامفہوم اورشہریوں کےحقوق | 511 |
شہریت کےشرعی احکام | 527 |
حصول شہریت کےموجود مسائل | 537 |
اسلام شہریت کی بنیادیں | 572 |
مروجہ نظام شہریت اوراسلامی شریعت | 583 |
چوتھا باب :مختصر تحریریں | |
شہریت سےمتعلق جوابات | 611 |
ممالکاسلامیہ میں غیر مسلم کوشہریت دینےکامسئلہ | 615 |
تبدیلی وطن کےجواز اورتحصیل شہریت کاحکم | 622 |
شہریت حصول شہریت اروحقوق | 624 |
شہریت اسلامی تناظر میں | 630 |
کسی دوسرے مسلم یاغیر مسلم ملک کی شہریت اختیار کرنا | 636 |
شہریت کامسئلہ قرآن وسنت کی روشنی میں | 639 |
شہریت اورشہری حقوق کےحصول مسئلہ | 643 |
شریعت اسلامی میں شہریت کی اساس | 645 |
مسلم ملکوں میں غیر مسلم کی شہریت کامسئلہ | 651 |
عصر حاضر میں حصول شہریت کامسئلہ | 656 |
شہریت سےمتعلق بعض اہم مسائل | 658 |
شہریت کےفقہی قانونی اصول ضوابط | 662 |
اسلامی نقطہ نظر سےحقوق شہریت | 668 |
پانچواں باب :اختتامی امور | |
مناقشہ | 375 |