شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار(جدید ایڈیشن)
مصنف : وحید بن عبد السلام بالی
صفحات: 146
جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کوخبر دارکریں اور جادو کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہادجادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیرنظر کتاب مشہور عالمِ دین اور جادو وغیرہ کے شرعی علاج کے ماہر شیخ وحید عبدالسلام بالی﷾ کے کی عربی تصنیف الصارم البتار فى التصدى للسحرة الأشرار كاترجمہ ہے جس میں انہوں نے جادو کی حقیقت،کتاب وسنت میں جادوگری کا حکم ، جادوکی مختلف صورتیں او رجادوگروں کے مختلف طریقے ہائےواردات ،جادو کاشرعی علاج او راس سے بچاؤ کے طریقے، نظربد کی حقیقت اوراس کا علاج وغیرہ جیسے اہم موضوعا ت سیر حاصل بحث کی ہے ۔ کتاب کے ترجمےکا کام ’’ زاد الخطیب‘‘ کے مؤلف ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے۔ حافظ صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد کتب کے مترجم ومؤلف بھی ہیں۔ سب سے پہلے اس کتاب کا اردوترجمہ شائع کرنے کااعزاز ادارہ محدث ،لاہور کو حاصل ہوا ۔کتاب کی افادیت کےپیش نظر اب تک اس کتاب کے پاک وہند او رسعودی عرب میں کئی ایڈیشن چھپ چکے ہیں ۔ جس کو بہت زیادہ قبول عام حاصل ہوا۔ الحمد للہ بے شمارلوگ اس سے مستفید ہوچکے ہیں اور اس کتاب کوپڑھ انہوں نے خود اپنا علاج کیا او ر وہ شفا یاب ہوئے ۔ زیر تبصرہ ایڈیشن مکتبہ اسلامیہ ،لاہور کا شائع شدہ ہے جس کا شمار پاکستان میں منہج سلف پر معیاری کتب شائع کرنے والے صف اول کے ناشرین میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اشاعت دین کے سلسلے میں مصنف ومترجم او ر ناشرین کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور عوام الناس کواس کتاب سے مزید راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 10 | |
تقریظ | 15 | |
مقدمہ از مصنف | 19 | |
مقدمہ طبع اول | 25 | |
باب1۔سحر کی تعریف اور جادو کا تعارف | 29 | |
باب2۔جادو قرآن وسنت کی روشنی میں | 33 | |
باب3۔جادو کی اقسام | 53 | |
باب4۔جنات کی نشانیاں اور انہیں حاضر کرنا | 59 | |
باب5۔شریعت میں جادو کا حکم | 73 | |
باب6۔جادو کا توڑ | 81 | |
جادو کی پہلی قسم | 83 | |
جادو کی دوسری قسم | 106 | |
جادو کی تیسری قسم | 112 | |
جادو کی چوتھی قسم | 115 | |
جادو کی پانچویں قسم | 120 | |
جادو کی چھٹی قسم | 121 | |
جادو کی ساتویں قسم | 124 | |
جادو کی آٹھویں قسم | 131 | |
جادو کی نویں قسم | 133 | |
جادو کے متعلق چند اہم معلومات | 139 | |
باب7۔جماع سے بندش کا جادو | 163 | |
جادو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر | 153 | |
باب8۔نظر بد | 165 |