شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ ﷺ کے فیصلے
مصنف : محمد بن فرج المالکی القرطبی
صفحات: 299
کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر وترقی کےلیے عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے ۔جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع قمع اور جھگڑوں کا فیصلہ کیا جاتا ہے اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے اور دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں ۔تاکہ معاشرے کے ہرفرد کی جان ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا سکے ۔ یہی وجہ ہے اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام ِعدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء کی سنت بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتےہوئے فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ کی نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی حیاتِ مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپﷺ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی نہیں ہوئے ا ن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں سنگین وعید نازل فرمائی اور اپنی ذات کی قسم کھا کر کہا کہ آپ کے فیصلے تسلیم نہ کرنے والوں کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔نبی کریمﷺ کےبعد خلفاء راشدین سیاسی قیادت ،عسکری سپہ سالاری اور دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ منصف وقاضی کے مناصب پر بھی فائزر ہے اور خلفاءراشدین نےاپنے دور ِخلافت میں دور دراز شہروں میں متعدد قاضی بناکر بھیجے ۔ائمہ محدثین نےنبی ﷺ اور صحابہ کرام کے فیصلہ جات کو کتبِ احادیث میں نقل کیا ہے ۔اور کئی اہل علم نے اس سلسلے میں کتابیں تصنیف کیں ان میں سے زیر تبصرہ کتاب” شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہﷺ کے فیصلے ‘‘ امام ابو عبد اللہ محمدبن فرج المالکی کی نبی کریم ﷺ کے فیصلوں پر مشتمل کتاب ’’اقضیۃ الرسول ﷺ ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ کتاب ان فیصلوں اورمحاکمات پرمشتمل ہے جو نبی ﷺ نے اپنے 23 سالہ دور نبوت میں مختلف مواقع پر صادر فرمائے۔اس کتاب میں مصنف نے وہ تمام فیصلے درج کردئیے ہیں جو فیصلے آپ نے خود فرمائے یاوہ فیصلے کرنے کا آپ نے حکم فرمایا ہے۔کتاب ہذا کا ترجمہ مولانا عبد الصمد ریالوی﷾ نے کیا ہے اوراحادیث کی تحقیق وتخریج کا کام الشیخ طالب عواد نے کیا ہے۔ ادارہ معارف اسلامی منصورہ نے بھی تقریبا 28 سال قبل اس کاترجمہ کر وا کر شائع کیا تھا۔یہ اس نسخے کا ترجمہ تھا جس پر ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی ﷾نے تحقیق وتخریج کا کام کر کے جامعہ ازہر ،مصر سےپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔یہ کتاب قانون دان حضرات اور اسلامی آئین وقانون کے نقاذ سےدلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، محقق ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اس کو وطن عزیز میں اسلامی آئین وقانون کی تدوین وتفیذ کا ایک مؤثر ذریعہ بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تمہید | 11 |
اہل کفر میں سے محاربین کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم | 16 |
قاتل کو بادشاہ کے پاس کیسے لے جایاجائے اور قاتل سے کیسے اقرار لیاجائے | 19 |
رسول اللہ ﷺ کاپتھر سے قتل کرنے والے کے بارہ میں فیصلہ | 23 |
رسول اللہﷺ کااس حاملہ عورت کے متعلق فیصلہ جس کاحمل گرادیا گیاہو | 24 |
جس مقتول کاقاتل معلوم نہ ہواس میں قسامت کے متعلق نبی ﷺ کافیصلہ | 25 |
نبی ﷺ کااس شخص کے متعلق فیصلہ جس نے اپنے ماں باپ کی بیوی سے نکاح کرلیا | 30 |
نبی ﷺ کااس مقتول کے متعلق فیصلہ جو دو بستیوں میں مراہوملے | 31 |
نبی ﷺ کازخموں کے قصاص کے متعلق فیصلہ | 32 |
دانت کے متعلق نبی ﷺ کافیصلہ | 33 |
شادی شدہ اگر زنا کااقرار کرےتو اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 34 |
آپﷺ کازنامیں یہود پر رحم کرنے کافیصلہ | 38 |
رسو ل اللہﷺ کاحرام صلح کے توڑنے کاحکم | 41 |
حدقذف وخمر میں رسول اللہﷺ کاحکم | 45 |
چوراورباربار چوری کرنے والے کے متلعق رسول اللہﷺ کاحکم | 48 |
جو مسلمان ذمی یاحربی آپﷺ کاگالی دے اسکاحکم اورجادو گرکے بیان میں کہ وہ کیسے قتل کیاجائے | 51 |
اہل کفر کے متعلق رسول اللہ ﷺکاحکم | 52 |
کتاب الجہاد | |
اسلام میں مشرکوں کاپہلامقتول اور پہلی غنیمت | 55 |
جاسوس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم | 58 |
قیدیوں کےمتعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ جس کو نبی ﷺ اپنے ہاتھ سے قتل کریں | 62 |
قریضہ اور نضیر کے متعلق آپﷺ کافیصلہ | 69 |
فتح کے سال رسول اللہﷺ کاامان دینے کافیصلہ | 77 |
غنیمت کے حصہ جات غائب کاحصہ ارو عورت کو کچھ دینے کے متعلق آپﷺ کافیصلہ | 89 |
حنین کےدن قاتل کے لیے رسول اللہﷺ کاسلب مقررکرنا | 98 |
مشرکوں نے مسلمانوں کےجومال لےلیے پھر جب مسلما ن غالب آئیں تو مشرکین انہیں واپس کردیں اس کے متعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 99 |
اگر کوئی معاہد یاحربی رسو ل اللہﷺ کو تحفہ دے تو اس میں آپ کاکیا فیصلہ ہے | 101 |
مال فے کی تقسیم جس طرح مناسب سمجھیں آپﷺ فیصلہ کریں | 104 |
خیبر اور بنونضیر کے اموال کی تقسیم کے متعلق رسو ل اللہ ﷺ کااحکم | 109 |
آپﷺ کے ایلچی قتل نہ کئے جائیں کفار سےوعدہ پوراکرو | 112 |
امان کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ | 115 |
جزیہ کےمتعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ | 121 |
کتاب النکاح | |
جس بیوہ کاس کی مرضی کےبغیر اس کاباپ نکاح کرجے تو رسول اللہ ﷺ کاحکم | 125 |
جس عورت کاخاوند دخولسے پہلے ہی وفوت ہوجائۃ تو اس کے متعلق رسو ل اللہ ﷺکافیصلہ | 127 |
رسول اللہ ﷺ کااس شخص کے متعلق فیصلہ جس نے کسی عورت سے نکاح کیا عواسے دیکھاوہ حاملہ ہے | 129 |
غائب خاوند پر بیوی کے نفقہ کے متعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 130 |
رسول اللہﷺ کامہرے کے متعلق فیصلہ | 135 |
رسول اللہ ﷺ کاسیدنا علی کو سیدہ فاطمہ ؓ پر نکاح کرنے سے منع کرنے کافیصلہ | 138 |
مجوسی کے متعلق رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 139 |
معترض کے متعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ اور نکاح متعہ کاحکم | 140 |
سیدہ میمونہ ؓ سے نکاح کرنے میں رسول اللہﷺ کافیصلہ | 142 |
عورتوں میں باری مقرر کرنے کے بار ہ میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصہ | 143 |
دودھ پینے کے بارہ میں ایک عورت کی گواہی پر رسول اللہﷺ کافیصلہ | 145 |
کتا ب الطلاق | |
حائضہ کی طلاق کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ | 147 |
خلع میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 151 |
رسول اللہﷺ کااس لونڈی کے متعلق فیصلہ جوشادی شدہ ہوااور پھر آزاد کردیاجائے | 153 |
رسول اللہﷺ کااس عورت کے متعلق فیصلہ جوعادل گواہ اپنے خاوند کی طلاق پر پیش کردے اور خاوند انکار کررہا ہو | 154 |
رسول اللہ ﷺ کااپنی مملوکہ یمین یعنی لونڈی کے حرام کرنےکی قسم کے متعلق فیصلہ | 157 |
جوشخص تین سے کم طلاقیں دے پھر عدت کے بعد دوسرا خاوند کرے پھر دوسرا فوت ہوجائے یاپرورش کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 161 |
ظہار کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ اور اس کے متعلق جوکچھ نازل ہوا | 163 |
رسو ل اللہ کالعان کے متعلق فیصلہ | 165 |
کتاب البیوع | |
بیع سلم اور سود کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 171 |
تجارتی قافلوں کو راستہ میں جاکر ملنے جانوروں کے تھنوں میں دودھ روک کربیچنے عیب دار چیزواپس کرنے اور آمد ن کے ضامن ہونے کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ | 176 |
مفلس قرار دے کربندش عائد کردینے قیمت اداکرنے سے قبل فوت ہوجانے اور بے علمی میں چوری کامال خریدنے کے متعلق رسول اللہﷺ کاحکم | 179 |
آفات سے تباہ ہونے والامال اوراس کے متعلق رسول اللہﷺ کاحکم | 184 |
جوشخص خریدوفروخت میں دھوکہ کرے اس کے متعلق رسو ل اللہﷺ کاحکم | 188 |
رسو ل اللہﷺ کایہ فیصلہ کہ ماں بیٹے کو اکٹھے رکھا جائے بیع اور شرط میں آپ کافیصلہ | 188 |
کتاب الاقضیتہ | |
مشترک رسول اللہﷺ کاظاہر کے مطابق فیصلہ کرنادلیل نہ ہونے کی صورت میں مدعی علیہ کو قسم دینا | 188 |
دومدعیوں میں سے ایک دلیل دے او ردونوں کافی ودانی ثبوت دیدیں مسلم اور کافر کس طرح قسم اٹھائیں | 188 |
قسم اٹھانے والے کی قسم کی کیفیت کے متعلق رسول اللہ ﷺکافیصلہ | 193 |
مردہ اراضی آباد کرنے پانی کی تقسیم ڈاکٹر کاضامن ہونےکسی کاپیالہ توڑ دینے اور لکڑی کی کو ٹھڑی بنانے کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 193 |
شفع کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم | 206 |
حصہ داری اور مزارعت کاحکم | 207 |
مساقات آب پاشی صلح منافع اور کھجور کی حفاظت کی حدسکے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ | 210 |
کتاب الوصایا | |
وصیت کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم | 215 |
اوقاف اور احباس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 217 |
صدقات ہدایا (ہبہ )عمر ی (صدقہ ) اور ان کے ثواب کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم | 215 |
تشبیہ والی چیزوں میں رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 227 |
غلاموں کی آزادی قرعہ اندازی کی وصیت خاوند والی مدبر ہ امہات الاولادارو مکاتب کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم | 230 |
جس غلام کامثلہ کیاجائے یااس کے چہرے پر تھپڑا مارگیاتواس کو آزاد کرنے کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ | 237 |
گری ہوئی چیز کے متعلق رسو ل اللہﷺ کافیصلہ | 239 |
ایسے شخص کے متعلق جوکہے کہ میرا باغ فی سیبل اللہ صدقہ ہے اور یہ رشتہ داروں پر صدقہ ہے اور غائب آدمی کے مال کو وقف کرنے ارو تقسیم مال پر کسی کو وکیل کرنے کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 242 |
امانات کے متعلق رسول اللہﷺ کاحکم | 234 |
عاریۃ لی گئی مغلوب علیہ چیز کاضامن ہونے کے متعلق رسول اللہﷺ کافیصلہ | 246 |
ورثتوں کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 250 |
رسول اللہ ﷺ کایہ فیصلہ کہ بچہ بچھونےوالے کاہے اور اس شخص کاحکم جو اپنے باپ کے مانے کے بعد کسی اپنے نسب میں شامل کرے | 257 |
علم قیافہ کے ثبوت کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ اور اس بارہ میں سیدنا علی کے فیصلہ کی تجویز | 259 |
ذوی الارحام کی میراث کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 262 |
قاتل سے وراثت کو روکنے کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم اور جس نے اس کی یہ تفسیر کی ہے کہ یہ قتل عمدکےمتعلق ہے | 264 |
جس مسلمان کی وصیت پر کوئی نصرانی گواہ ہواس کے متعلق اور جس غلام کاکان کاٹ دیاجائے اور صلح کی جاگیروں کے متعلق اور جو شخص اپنی عورت کے ساتھ کسی مرد کو دیکھے تواس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کاحکم | 265 |
کتوں کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 269 |
روکے ہوئے پانی کی حدود کے متعلق رسول اللہ ﷺ کافیصلہ | 270 |
اگر وکیل کو مال بیچنے بر فائد ہ ہوتووہ فائدہ صاحب مال کاہوگا | 271 |
مختلف امور میں رسو ل اللہ ﷺ کافیصلہ | 273 |
رسول اللہ ﷺ کانسب | 285 |
نبی ﷺ کو کتتے کپڑوں میں کفن دیا گیا اور آپﷺ کوغسل دینے اور لحد کاذکر | 288 |
حوالہ جات کتب اوراسانید | 291 |