شرح عقیدہ واسطیہ سوالا جوابا
مصنف : امام ابن تیمیہ
صفحات: 249
عقیدے کی بنیاد توحید باری تعالیٰ ہے اور اسی دعوت توحید کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انبیاء کو مبعوث کیا حتی کہ ختم المرسلین محمدﷺ کی بعثت ہوئی ۔عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔گزشتہ صدیوں میں عقیدۂ توحید کو واضح کرنے کے لیے بہت سی جید کتب ورسائل تحریر کیے گئے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی کتاب ”عقیدہ واسطیہ”بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے امام ابن تیمیہ کی اس کتاب کے مفہوم ومطلب کو واضح کرنے کے لیے الشیخ محمد خلیل ہراس،الشیخ صالح الفوزان، الشیخ صالح العثیمین کی شروح قابل ذکر ہیں ۔ وفاق المدارس السلفیہ میں الشیخ خلیل ہراس کی شرح شامل نصاب ہے۔زیرنظر کتاب”شرح عقیدہ واسطیہ سوالاً جواباً”شیخ عبد العریز السلمان کی عربی کتاب”الاسئلة والاجوبة الاصولية على العقيدة الواسطية”کا اردو ترجمہ ہے ترجمہ کی سعادت محترم مولانا محمد اختر صدیق ﷾ (فاضل جامعہ لاہوالاسلامیہ ،لاہو ر وفاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے حاصل کی اور مکتبہ اسلامیہ نے اسے اعلی طباعتی معیار پر شائع کیا ہے ۔ فاضل مصنف نے عقیدے کے مسائل کو عمدہ اور آسان فہم انداز میں پیش کیاہےیہ کتاب دینی طلباء،اساتذہ کرام اور عوام الناس کے لیے انتہائی مفید ہے کیوں کہ مصنف نے اسے عام فہم اورسلیس انداز میں سوالاً جواباً مرتب کیا ہے ۔کتاب ہذا کے مترجم محترم محمداختر صدیق ﷾ ماشا ء اللہ ایک قابل مدرس اور اچھے واعظ ہیں اس کتاب کے علاوہ تقریبا ایک درجن کتب کے مصنف ومترجم ہیں سعودی عرب میں دعوتی ،تبلیغی او رتالیف وترجمہ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مترجم | 7 | |
خطبۃ الکتاب | 9 | |
مصنف کا عقیدہ | 10 | |
الحمد اور لفظ اللہ کا کیا معنی ہے | 13 | |
رسول کون ہے اور نبی کون ہے ؟ | 13 | |
عقیدہ کے خطبہ میں مذکورہ ہدایت | 15 | |
دین کیا ہے؟ | 15 | |
لا الہ الا اللہ کی شہادت اور اس کے ارکان | 16 | |
کیا زبان سے گواہی دینا کافی ہے | 17 | |
عبودیت اور رسالت کو یکجا کرنے میں حکمت | 19 | |
توحید کی تعریف کیا ہے؟ | 19 | |
توحید اور اس کی اقسام | 19 | |
توحید ربوبیت | 20 | |
توحید الوہیت | 20 | |
توحید قولی | 21 | |
توحید اسماء و صفات کی ضد کیا ہے؟ | 23 | |
اعتقاد کا معنی اور فرقہ ناجیہ | 24 | |
سنت کیا ہے اور اہل سنت والجماعت کون ہیں؟ | 25 | |
اللہ تعالی پر ایمان | 25 | |
فرشتوں پر ایمان | 26 | |
رسولوں پر ایمان | 27 | |
دوبارہ اٹھنے پر ایمان | 32 | |
تقدیر پر ایمان | 35 | |
تحریف | 36 | |
تعطیل | 37 | |
تکییف | 38 | |
الاسماء الحنسیٰ | 40 | |
صفات کی اقسام | 44 | |
آیات و احادیث میں وارد صفات کے متعلق واجب نظریہ | 46 | |
اسماء وصفات میں الحاد کی پہچان | 47 | |
سورۃ الاخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے | 52 | |
آیت الکرسی | 55 | |
صفت حیات | 58 | |
صفت علم | 62 | |
ارادہ اور مشیت | 69 | |
صفت محبت | 71 | |
صفت رحمت | 74 | |
صفت الوجہ | 87 | |
دونوں ہاتھوں کا بیان | 89 | |
دونوں آنکھوں کی صفت | 94 | |
صفت عزت | 99 | |
صفت برکت | 102 | |
صفت قدرت | 110 | |
شرک اکبر اور اصغر | 122 | |
عرش اور کرسی | 131 | |
معیت اور اس کی اقسام | 138 | |
کلام الہی کی اقسام | 152 | |
قرآن کریم پر ایمان | 153 | |
دیدار الہی پر ایمان | 159 | |
آخرت پر ایمان | 171 | |
عذاب قبر اور اس کی نعمتیں | 176 | |
پل صراط | 188 | |
شفاعت اور لوگوں کی اقسام | 190 | |
جنت اور جہنم | 192 | |
تقدیر کی اقسام | 197 | |
تقدیر کو دلیل بنانے کا حکم | 199 | |
قول القلب سے مراد | 202 | |
اہل ایمان کے مراتب اور اس کی دلیل | 208 | |
اہل قبلہ کی تعریف | 208 | |
کبیرہ گناہ کی تعریف | 209 | |
فضائل صحابہ اور اہل سنت | 212 | |
ازواج مطہرات | 217 | |
نبی کریمﷺ اور اہل بیت | 218 | |
کرامت | 222 | |
صحابہ کرام ؓ کے آثار | 225 | |
اہل سنت کے اوصفاف اور خوبیاں | 228 | |
برائی کے انکار کے درجات | 230 | |
آپس میں محبت رحمت اور مہربانی کی ترغیب | 233 | |
صلہ رحمی | 236 | |
والدین کے ساتھ نیک سلوک | 238 | |
پڑوسیوں کے ساتھ حسن سلوک | 238 | |
یتیم کے ساتھ حسن سلوک | 239 | |
اعلیٰ اخلاق اور برے اخلاق کے بعض نمونے | 244 | |
اہل سنت کا رستہ اور ان کا امتیازی وصف | 246 |