شرح الفاظ القرآن قرآن پاک کی تفسیری لغت جلد اول

شرح الفاظ القرآن قرآن پاک کی تفسیری لغت جلد اول

 

مصنف : عبد الرشید گجراتی

 

صفحات: 871

 

گزشتہ چودہ سو برس میں علمائے امت نے قرآن مجید کی مختلف انداز سے، زمانے کے مخصوص احوال و ظروف کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہ جہاں ایک طرف ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے وہیں قرآن حکیم کا ایک علمی اور فکری اعجاز بھی ہے۔ ’لغات القرآن‘ کے موضوع پر عربی زبان کے علاوہ اردو میں بھی قابل قدر کام ہوا ہے۔ عربی میں امام راغب اصفہانیؒ کی مفردات القرآن ایک منفرد تصنیف ہےجس کا اردو ترجمہ کتاب و سنت ڈاٹ کام پرموجود ہے۔ پیش نظر لغت” شرح الفاظ القرآن ” کے مرتب مسلک دیو بند کے معروف عالم دین مولانا عبد الرشید گجراتی  ہیں ۔اور اس پر تقدیم شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صاحب نے لکھی ہے۔مولف موصوف نے یہ کتاب ان حضرات کے لیے مرتب کی ہے جو عربی زبان پر دسترس نہیں رکھتے اور ہر لفظ کے مادہ کو تلاش کرنا ان کے لیے دشواری کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے مادہ کے بجائے الفاظِ قرآن کو ان کی اپنی ہی ترتیب کے مطابق مرتب کر دیا گیا ہے۔ اور قرآنی ترتیب کے مطابق پورے قرآن کی  لغوی تشریح کر دی گئی ہے۔یہ کتاب اردو خوان طبقہ کے لئے ایک انتہائی مفید اور شاندار کتاب ہے،جس سے ہر مسلمان کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 13
عرض موضوع 20
سورہ الفاتحہ 25
سورہ البقرہ 35
سورہ العمران 155
سورہ النساء 207
سورہ المائدہ 242

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاللہتاریخترجمہخدماتدینزبانسنتعربیعلمیقرآنلغتمسلمانمولانا سلیم اللہ خاننظر
Comments (0)
Add Comment