شعور حیات

شعور حیات

 

مصنف : محمد یوسف اصلاحی

 

صفحات: 474

 

شعور حیات محمد یوسف اصلاحی صاحب کی تصنیف ہے جو ماہنامہ ’ذکری‘ کے ابتدائی سالوں کے اداریوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے متفرق موضوعات پر چھوٹی چھوٹی ایسی تحریریں جمع کر دی ہیں جو تربیت و تزکیہ اور اصلاح و انقلاب کے لیے مفید ہیں۔ اس کتاب کا اصل مقصود یہ ہے کہ ایک داعی کے دل میں موجود اصلاح کی آنچ اور چنگاری کو بجھنے نہ دے اور فرد سے لے کر جماعت تک کے قلب و ذہن میں اس زندگی کا شعور بیدار کر دے۔ ہمارے ہاں مذہبی زندگی ہو یا غیر مذہبی، لوگوں کی اکثریت لاشعوری طور اس دنیا میں اپنی زندگی کے دن پوری کر رہی ہوتی ہے مثلا مذہبی افراد کے لیے عبادات اور معاملات ایک رسم، روٹین اور عادت کا درجہ بن جاتی ہیں جبکہ دنیادار طبقے کے ہاں تو اس مادی زندگی کی لذات اور آسائشوں کے علاوہ کسی شیئ کی اہمیت ہی نہیں ہے۔ اخروی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے انسان کے پاس صرف ایک ہی موقع ہے اور یہ اس دنیا کی حیات مستعار ہے جو صرف ایک ہی بار ملتی ہے۔ یہ حیات مستعار وہ واحد پونجی ہے جو اگر ضائع ہو گئی توپھر دوبارہ نہیں ملے گی۔ اس اعتبار سے اس زندگی کی اہمیت غیر معمولی ہے۔ اس فانی زندگی کو کس طرح صحیح رخ پر لگا کر ہم اخروی فوز و فلاح حاصل کر سکتے ہیں، اس بارے اس کتاب میں مفید رہنمائی کی گئی ہے۔ اس کتاب کے متفرق مضامین میں اگرچہ کوئی منطقی ربط تو موجود نہیں ہے لیکن ایک چیز جامع ہے کہ اس کتاب کے ہر موضوع کا مقصود انسان میں شعوری بیداری پیدا کرنا ہے کہ وہ جب بھی کسی کام کو کرے تو سوچ سمجھ کر اور پورے شعور کے ساتھ سر انجام دے اور یہی شعوری بیداری اس کی اس فانی زندگی کو کامیاب بنا سکتی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 9
زندگی 11
کتاب زندگی 12
فرض آپ کو پکار رہا ہے 14
نبی ﷺ کی دعا اور آپ 18
آپ اسلام کے نمائندے ہیں 21
اسلام ،سنت رسول ﷺ کی پیروی 26
اللہ تعالیٰ سے محبت کی کسوٹی 30
آپ کا سب سے بڑا سرمایہ 35
آپ کا بدترین دشمن 40
بدترین محروم 46
فہم دین 49
زندگی ایک خاموش سبق 54
اللہ تعالیٰ کی پکار پر لبیک کہنے والے 59
آپ اور آپ کے اہل وعیال 66
آپ کا فیصلہ اور آپ 70
آپ دین داری کا جائزہ لیجیے 79
میدان حشر کا ایک سوال 86
اسلام کے پیغام کی اصل نوعیت 90
روزہ کس لیے؟ 109
عید قربان کس لیے؟ 117
آپ اور آپ کے پڑوسی 129
دین میں آپ کا مقام 139
ایک تمنا جو زندگی کا حاصل ہے 173
عید کی مبارکباد کس کے لیے؟ 194
موت کے دروازے پر 205
رحمت الہیٰ کے امیدوار 210
آپ کی تین مطلوب نعمتیں 222
سونے سے پہلے 230
نیکیوں کا موسم بہار 242
شخصیت کو جانچنے کی کسوٹی 250
حج بیت اللہ سے غفلت کا انجام 282
ظلم کا بھیانک انجام،تباہی 289
قرآن کو سمجھ کر پڑھیے 303
آرزوئیں شخصیت کا آئینہ 321
دعوت الی اللہ کی تین اہم باتیں 347
صحیح تصور دین 361
زوال ملت کے دو اہم اسباب 388
اللہ کے نزدیک محبوب کردار 410
خیر کا اصل سرچشمہ 419
اعمال خیر کا بندھن 432
کل کی فکر 440
بچوں کے لیے نیک صحبت کے مواقع فراہم کیجیے 444
اخلاص نیت 449

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماصلاحاللہانسانانقلاببیت اللہحیاتدعادینمحمد یوسفمضامین
Comments (0)
Add Comment