شان حسن وحسین ؓ
مصنف : عبد المنان راسخ
صفحات: 123
حسنین کریمین اور اہل بیت سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا جزو ہے لیکن ہمیں اس حوالے سے بہت سی جگہوں پر افراط اور تفریط نظر آتی ہے جو کسی بھی طور قابل تائید نہیں ہے۔ عام طور پر اہل حدیث حضرات پر یہ الزام لگتا ہے کہ وہ اہل بیت اور حضرت حسن و حسین ؓ سے معاذ اللہ عداوت رکھتے ہیں۔ زیر نظر رسالہ میں محترم عبدالمنان راسخ نے اس الزام کو بے سروپا الزام ثابت کیا ہے۔ انھوں نے حضرت حسن و حسین ؓ کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کی شان سردار انبیاء ﷺ کی زبان سے بیان کی ہے۔ حتی الوسع صیح روایات کا اہتمام کیا گیا ہے اور کوئی بھی روایت حسن درجے سے کم نہیں ہے۔ بعض مقامات پر صحابہ کرام کی دونوں صاجزادوں سے محبت کا نقشہ بھی کھینچا گیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ایک سید کے قلم سے | 9 | |
گزارشات راسخ | 14 | |
انتساب | 20 | |
مختصر تعارف | 22 | |
سیدنا حضرت حسن ؓ | 22 | |
مختصر تعارف | 50 | |
سیدنا حضرت حسین ؓ | 51 | |
سادتنا حسنین ؓ | 84 | |
قارئین وواعظین کی خدمت میں | 112 | |
جن کتابوں کے چمن سے پھول چنے | 113 |