شمائل سراج منیر ﷺ
مصنف : ڈاکٹر منیر احمد
صفحات: 386
آپﷺ کے شمائل و خصائل کی خوشبو ہمہ وقت اور ہمہ جہت ہے ۔ رات کے سونے اور جاگنے میں ، دن کے معمولات ، عبادات اور معاملات میں سیاست و سیادت میں ، خوف و تقویٰ میں صبر و ثبات میں صلہ رحمی و ہمدردی میں ، سختی و نرمی میں ، شجاعت و سخاوت میں ، درگزر و معافی میں ، حق گوئی و بے باکی میں ، خوراک و لباس میں، خوشی و غمی میں ، خوشحالی و تنگدستی میں ، یتیمی و مسکینی میں ، اٹھنے اور بیٹھنے میں ، شرم و حیاء میں بیماری و تندرستی میں ، خلوت و جلوت میں ، اپنوں اور بیگانوں میں ، دوستوں اور دشمنوں میں ، امن و جنگ میں ، ہنسنے اور مسکرانے میں مثالی کردار کی خوشبوئیں پھیلتی گئیں ۔ آپﷺ کی ذات مقدس جامع الصفات و الکمالات تھی ۔ شمائل النبی ﷺ پر برصغیر میں لکھی جانے والی کتب میں عام طور پر اس موضوع کا پوری طرح احاطہ نہیں کیا جاتا ۔ شمائل کے نام پر آپﷺ کی پوری سیرت لکھ دی گئی ۔ موصوف نے انتہائی احتیاط کے ساتھ اپنی تالیف کو مقررہ حدود کے اندر رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شمائل کے تمام چھوٹے بڑے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ کتاب کا حجم بھی بہت مناسب ہے بے مقصد طوالت نہیں ۔ اللہ مؤلف کو اجر جزیل سے نوازے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
فصل اول | 13 | |
صورت زیبا | 13 | |
فصل دوم | 76 | |
خصائل نبوی ﷺ استقامت | 78 | |
فصل سوم | 105 | |
پسندیدہ لباس | 105 | |
فصل چہارم | 135 | |
فراش مبارک | 137 | |
فصل پنجم | 157 | |
آرائش و زیبائش خوشبو پسند فرمانا | 159 | |
خوراک نبوی ﷺ | 165 | |
فصل ہفتم | 187 | |
گزر اوقات افلاس | 190 | |
فصل ہشتم | 196 | |
اخلاق رسول ﷺ خلق عظیم | 198 | |
فصل نہم | 265 | |
کلام رسول ﷺ | 266 | |
فصل دہم | 277 | |
رسول اللہ ﷺ کی گھریلو زندگی | 278 | |
فصل یازدہم | 311 | |
رسول اللہ ﷺ کی عبادت کا معمول | 313 | |
فصل دواز دہم | 331 | |
وصال نبویﷺ | 331 |