شمع رسالت ﷺ کے تیس پروانے
مصنف : طالب ہاشمی
صفحات: 514
محترم طالب الہاشمی صاحب اب تک صحابہ کرام اور دیگر شخصیات کے حالات زندگی پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ ان کی درجن بھر سے زائد کتب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر پیش کی جا چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’شمع رسالت کے تیس پروانے‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کتاب ہے جس میں محترم مصنف نے 30 صحابہ کرام کے حالات کو بیانیہ انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں جو حالات زندگی پیش کیے گئے ہیں ان میں سے بیشتر مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی افادیت کے پیش نظر انھیں استفادہ خواص و عوام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ مصنف نے کتاب میں سادہ اور عام فہم زبان استعمال کی ہے اور ان کا اسلوب نگارش نہایت دلچسپ ہے۔ ان نفوس قدسیہ کے حالات زندگی پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ شان استقامت و عزیمت کیا ہے۔ قارئین یقیناً ان مردان حق کے تذکرے پڑ ھ کر ایمان کی تازگی محسوس کریں گے اور ان نفوس قدسیہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق نصیب ہو گی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 5 | |
پیش لفظ | 19 | |
حضرت زید ؓبن حارثہ | 23 | |
حضرت زبیر ؓبن العوام | 45 | |
حضرت مقداد ؓبن عمرو | 67 | |
حضرت مصعب ؓبن عمیر | 83 | |
حضرت ابوذر غفاری ؓ | 96 | |
حضرت سلمان الخیر فارسی ؓ | 115 | |
حضرت ابن ام عبد | 133 | |
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن الیمان ؓ | 153 | |
حضرت خباب ؓبن الارت | 169 | |
حضرت عتبہ ؓبن غزوان | 179 | |
حضرت عثمان ؓبن مظعون | 193 | |
حضرت صہیب ؓ رومی | 207 | |
حضرت ابوعبداللہ سالم ؓ | 217 | |
حضرت طفیل ذوالنور ؓ | 225 | |
حضرت سعد ؓبن معاذ | 235 | |
حضرت ابوایوب انصاری ؓ | 253 | |
حضرت خبیب انصاری ؓ | 277 | |
حضرت اسید ؓبن حضیر اشبلی | 295 | |
حضرت مثنی ؓبن حارثہ | 313 | |
حضرت ضرار ؓبن ازوراسدی | 342 | |
حضرت عدی ؓبن حاتم طائی | 362 | |
حضرت جریر ؓبن عبداللہ الجبلی | 374 | |
حضرت صحر ؓبن حرب | 391 | |
حضرت سعید ؓبن عامر | 424 | |
حضرت سہیل ؓبن عمرو | 432 | |
حضرت ثابت ؓبن قیس | 450 | |
حضرت عمیر ؓبن سعد | 460 | |
حضرت عمر و ؓبن امیہ ضمری | 470 | |
حضرت ابوطلحہ زید ؓبن سہل انصاری | 487 | |
حضرت ابوقتادہ حارث ؓبن ربعی | 500 | |
کتابیات | 511 |