شیطان کی تاریخ
مصنف : یاسر جواد
صفحات: 211
شیطان اللہ کا باغی، سرکش اور نافرمان ہے۔وہ چاہتا ہے کہ اس کی مانند انسان بھی اللہ کا باغی ، سرکش اور نافرمان بن جائے۔جب سے اللہ تعالی نے انسان کو پیدا فرمایا ہے ، تب سے شیطان اس کی دشمنی کرتا چلا آرہا ہے۔ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں یہ واضح اعلان کر دیا ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے اور اس بدبخت نے رب ذوالجلال کی جانب سے دھتکارے جانےکے بعد یہ اعلان کیا تھا کہ وہ بنی آدم کو ہر پہلو سے بہکانے اور راہ راست سے بھٹکانے کی کوشش کرے گااور انہیں اپنے ساتھ جہنم میں لے کر جائے گا۔یہ اللہ عزوجل کا انسانوں پر خصوصی فضل و کرم ہے کہ اس نے نہ صرف انہیں شیطانوں کی انسان دشمنی سے آگاہ کیا ہے بلکہ اس سے بچاؤ کے طریقے بھی بتلا دیئے جو کتاب و سنت میں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں۔دنیا کی مختلف تہذیبوں اور مذاہب میں شیطان کے حوالے مختلف تصورات پائے جاتے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب” شیطان کی تاریخ، مختلف تہذیبوں اور مذاہب میں تصور شیطان کا تحقیقی جائزہ “محترم پال کیرس اور یاسر جواد صاحبان کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے انہی تصورات کی تاریخ بیان کی ہے۔یہ کتاب مختلف مذاہب وتہذیبوں میں شیطان کی تاریخ کے حوالے سے ایک شاندار اور زبر دست کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانوں کو شیطان کے شر سے بچائے اور اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری والی زندگی گزارنے کی توفیق دے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
دیباچہ | 5 |
باب 1 شیطان پرستی | 11 |
باب 2 قدیم مصر | 18 |
باب 3 عکاد اور ابتدائی سامی | 28 |
باب 4 فارسی ثنائیت | 41 |
باب 5 اسرائیل | 48 |
باب 6 برہمن مت اور ہندو مت | 54 |
باب 7 بدھ مت | 71 |
باب 8 نئے عہد کی ابتدا | 81 |
باب 9 ابتدائی عیسائیت | 88 |
باب 10 یونان و روم کا تصور نجات | 97 |
باب 11 شمالی یورپ کی شیطان پرستی | 118 |
باب 12 شیطان کا عروج | 126 |
باب 13 عدالت احتساب اور کافر | 142 |
باب 14 عہد اصلاح | 155 |
باب 15 خیر اور شر کا فلسفیانہ مسئلہ | 165 |
باب 16 اسلام کا ابلیس اور جن | 172 |
باب 17 جدید شیطان | 200 |