محمد بن عبد الوہاب
مصنف : احمد عبد الغفور عطار
صفحات: 214
امت مسلمہ کے اندر مختلف ادوار میں مختلف طریقوں سے شرک و بدعت نے راہ پائی ہے ۔ یہ ایک المیہ ہے کہ انسانیت اپنے آغاز آفرینش سے ہی راہ ہدایت کو گم کر بیٹھی تھی ۔ لیکن رحمت الہی نے کسی لمحے بھی اسے اپنی توجہ سے دور نہیں رکھا ۔ اور مختلف اوقات میں اس کی طرف انبیاء ورسل بھیجے ۔ حتی کہ آخری نبی و رسول آنحضرتﷺ کے بعد لوگ پھر شرک و بدعات کے دلدل میں پھنس گئے ۔ اب اس کے بعد کوئی نبی یا رسول تو نہیں آنا تھا تاہم اللہ تعالی نے ایک دوسری سنت جاری فرمائی کہ ہرصدی کے بعد ایک مصلح اور مجدد اس امت کے اندر پیدا فرمانے کا وعدہ کیا ۔ ایسے ہی انیسویں صدی میں عالم عرب کے اندر شیخ محمد بن عبد الوہاب آئے ۔ انہوں نے اس وقت کی مروج بدعات و خرافات اور کفر وشرک صورتوں کو ختم کیا ۔ عین انہی لمحات میں ہند میں شاہ ولی اللہ اور شاہ عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے تربیت یافتگان سید احمد شہید اور شاہ اسماعیل رحمۃ اللہ علیہ سے وہی کام لیا جو عرب میں محمد بن عبدالوہاب سے لیا تھا ۔ ان دونوں تحریکوں کا یہ دعوتی و منہجی اشتراک کیا اتفاقی تھا یا بقاعدہ ایک منصوبے کے تحت تھا؟ زیر نظر کتاب اس طرح کے دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے ۔ مثلا شیخ محمد بن عبد الوہاب کی شخصیت اور ان کی جہود و مساعی وغیرہ کے حوالے سے شکوک و شبہات کا ازالہ کرتی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تصدیر از محمد سلیمان اظہر | 5 | |
مقدمہ | 13 | |
تحریک وہابیت کا لائحہ عمل | 25 | |
امام محمد عبدہ | 26 | |
ڈاکٹر طہٰ حسین کے ریمارکس | 27 | |
شیخ الاسلام کا دورہ | 31 | |
بنت الامیر کی قبر | 34 | |
نام نہاد نابینا ولی | 35 | |
شیخ الاسلام کا نسب نامہ | 39 | |
ولادت اور نشوونما | 42 | |
مکہ مکرمہ کا سفر | 46 | |
بصرہ میں سکونت | 49 | |
والد کی وفات | 51 | |
قتل کی ناکام کوشش | 53 | |
نکاح | 55 | |
عیینہ میں درختوں کی تعظیم | 56 | |
زید بن خطاب کی قبر پر قبہ | 57 | |
زانیہ عورت کو رجم کرنا | 58 | |
امیر حساء کا اقدام | 61 | |
عبداللہ بن سویلم کے ہاں قیام | 65 | |
سلیمان بن عبدالوہاب | 71 | |
تحریک کے خلاف اعلان جنگ | 74 | |
ریاض کے حاکم کا قتل | 75 | |
منفرحہ پر حملہ | 78 | |
ریاض پر دوسرا حملہ | 79 | |
عبید کی جنگ | 80 | |
عجمان کی جنگ | 81 | |
امیر الاحساء کی مخالفت | 85 | |
خابیہ کی فتح | 89 | |
وہابی حکومت | 91 | |
اسلامی نظام حکومت کا مختصر خاکہ | 94 | |
ابن سعود کی وفات | 97 | |
شیخ الاسلام کی مثالی زندگی | 102 | |
شیخ الاسلام کی وفات | 105 | |
سید احمد بریلوی | 108 | |
حلیہ مبارک | 109 | |
طالبان علم کا ہجوم | 118 | |
علمی و ثقافتی سرگرمیاں | 128 | |
جہمیہ کا مذہب | 131 | |
امت مسلمہ میں افتراق | 135 | |
خلافت فاروقی | 138 | |
امام ابو حنیفہ کا واقعہ | 142 | |
امام مالک کا قول | 143 | |
امام شافعی کا قول | 144 | |
امام احمد کا قول | 144 | |
استدلال کا غلط انداز | 148 | |
عہد رسالت کے ساتھ مماثلت | 151 | |
عہد رسالت کے حالات | 153 | |
اجتہاد کی ضرورت | 159 | |
تحریک اہل بدعت کی نظر میں | 162 | |
تعجب انگیز بات | 171 | |
شرمناک جسارت | 172 | |
مسئلہ شفاعت | 178 | |
قبروں کی زیارت | 183 | |
زیارت کی شرعی حیثیت | 184 | |
صحابہ کرام کا موقف | 190 | |
غیراللہ کی قسم | 191 | |
بنگال میں تحریک وہابیت | 197 | |
ملک عبدالعزیز کا عہد سلطنت | 202 | |
افریقہ میں دعوت کے اثرات | 203 | |
خلیجی قبائل میں حکومت | 203 | |
نائجیریا میں دعوت اسلام | 205 | |
مبارک تجویز | 207 |