شیخ محمد بن عبد الوہاب کی سیرت ، دعوت اور اثرات

شیخ محمد بن عبد الوہاب کی سیرت ، دعوت اور اثرات

 

مصنف : جمال الدین زر ابوزو

 

صفحات: 381

 

شیخ الاسلام ،مجدد العصر محمد بن عبد الوہاب ( 1703 – 1792 م) کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ ایک متبحر عالم دین،قرآن وحدیث اور متعدد علوم وفنون میں یگانہ روز گار تھے۔آپ نے اپنی ذہانت وفطانت اور دینی علوم پر استدراک کے باعث اپنے زمانے کے بڑے بڑے علماء دین کو متاثر کیا اور انہیں اپنا ہم خیال بنایا۔آپ نے قرآن وسنت کی توضیحات کے ساتھ ساتھ شرک وبدعات کے خلاف علمی وعملی دونوں میدانوں میں زبر دست جہاد کیا۔آپ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔جن میں سے ایک کتاب’’کتاب التوحید‘‘ بڑی معر وف ہے۔شیخ موصوف کی  حیات وخدمات سے متعلق مختلف اہل علم نے عربی اردو زبان میں متعدد   کتب تصنیف کی ہیں ۔زیر نظر کتاب’’ شیخ  محمد بن عبد الوہاب  کی سیرت ،دعوت اور اثرات‘‘جمال الدین زرا بوزو کی عربی  کتاب  محمد بن عبد الوهاب حیاته تعالیمه وتأثيره کا اردو ترجمہ ہے ۔اردو ترجمہ کا فریضہ  اسد اللہ عثمان المدنی صاحب نے انجام دیا ہے۔ مصنف کی یہ کتاب ان کی اصل کتاب’’ امام محمد بن عبد الوہاب کی سیرت، دعوت اور اثرات‘‘ کااختصار شدہ نسخہ ہے۔اصل کتاب میں مذکور بہت ساری تفصیلات  ترک کرنےکے علاوہ طویل بحثوں کو مختصر کردیا گیا ہے اور شیخ محمد بن عبد الوہاب سےمتعلق انگریزی مواد زیر مطالعہ کتاب سے یکسر حذف کر کے تمام موضوعات کو مختصر اور جامع انداز میں پیش کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی سوانح حیات اور تعلیمات کو منصفانہ طور پر صحیح انداز میں مستند مصادر ومراجع سے اخذ کر کے پیش کرنے کی  کوشش کی  گئی ہے۔اللہ  تعالیٰ شیخ  محمد بن عبد الوہاب کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں  جنت الفردوس  میں اعلی  ٰ  وارفع مقام عطا فرمائے ۔آمین 

 

عناوین صفحہ نمبر
نبذۃ مختصرۃ عن الکتاب 5
تعارف 6
شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کاخاندان اورابتدائی زندگی 14
خارجی دشمن 67
شیخ محمدبن عبدالوہاب کی وفات 84
شیخ محمد بن عبدالوہاب کی شخصیت 88
شیخ محمد کی کوششوں کےنتائج 101
3۔شیخ کی اہم اصلاحی تعلیمات 105
شیخ کےدورمیں اسلام 105
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورعقیدہ 119
شیخ کاطریقہ کار 119
شیخ محمد اورمسئلہ مسلمانیت 134
شیخ محمد بن عبدالوہاب اورفقہ اسلامی،اجتہاداوراندھ تقلید 141
شیخ محمد بن عبدالوہاب اوردعوت امربالمعروف ونہی عن المنکر 152
اول ترین مسائل 156
شیخ محمد اورامربالمعروف ونہی عن المنکر کاعمل انجام دینےوالے کاصفات 158
خلاصہ 166
4۔شیخ محمد کی تاثیراوراثرات ’’وہابی‘‘اور’’وہابیت‘‘کےالفاظ پرایک نوٹ 168
نجدکےباہر شیخ محمد کےاثرات 179
دعوت شیخ محمد کی تاثیر سے متعلق چند تمہیدی باتیں 179
عرب علاقے 193
صحرائے افریقہ 207
برصغیر ہندوپاک 212
جنوب مشرقی ایشیاء 219
خلاصہ 224
5۔شیخ محمد بن عبدالوہاب پرتنقید اورالزامات کاجائزہ 225
1۔یہ الزام کہ شیخ محمد نےنبوت کادعوی کیا 226
2۔یہ الزام کہ شیخ محمد نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی 231
لوگوں کودائرہ اسلام سے خارج کرنےاوران سے جنگ کرنےکامسئلہ 236
3۔یہ الزام کہ شیخ محمد نے چند غیر کفریہ باتوں کوکفرقراردیا 243
4۔یہ الزام کہ شیخ محمد نے خلافت عثمانیہ کےخلاف بغاوت کی 255
مسئلہ توسّل اورغیراللہ سے استعانت 259
انہدام مزارات اورزیارت قبورکے مسائل 273
خلاصہ 277
شیخ کی سیرت آج کی دنیا کےلئے سبق 289
نظریاتی اورعملی طورپراپنے عقیدے کی اصلاح سے آغاز کرنےکی اہمیت 294
فسق وجہالت کےانتشار کےباوجودعدم مایوسی 298
ہرایک کےلئے تعلیم کی اہمیت 303
اللہ پرکامل بھروسہ کرتے ہوئے دنیوی اسباب کو اختیار کرنا 312
دعوت کےلئے پُشت پناہی کی ضرورت 318
بنیادی عقائد پرسمجھوتاکرنےسے انکار 325
حوالہ جات 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہاسلاماصلاحاللہامام محمدترجمہتعلیمتعلیماتجہادحیاتخلافتخلافت عثمانیہدیندینی علومذہانتزبانسوانح حیاتسیرتشرکعربیعلمعلماءعلمیقرآنمحمد بن عبدالوہابنظر
Comments (0)
Add Comment