شیخ الحدیث مولانا محمد عبد اللہ ویرووالوی حیات وخدمات
مصنف : سعید احمد چنیوٹی
صفحات: 610
سرزمین فیصل آباد کو جن نفوس قدسیہ نے کتاب و سنت کے علم سے سیراب کیا ان میں سے ایک استاذ العلماء ، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ محدث امرتسری ہیں ۔ کلیہ دارالقرآن و الحدیث انہی کی یاد گار ہے جو تقریبا نصف صدی سے علم و عمل کے میدان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ یہ درسگاہ انہوں نے آزادی برصغیر کے بعد قائم کی تھی ۔ جس سے بے شمار حضرات استفادہ کر چکے ہیں ۔ مولانا نے ہمیشہ ہی دنیا سے بے رغبتی اختیار کی بلکہ وغظ و تبلیغ اور تدریس کی جو خدمات سرانجام دیتے اس کا بھی معاوضہ نہ لیتے اور اپنی تجارت شروع کی ۔ انہوں نے اپنی تمام دلچسپیوں کا مرکز اپنے طلباء کو بنا رکھا تھا انہیں اللہ کے دین سے روشناس کرانا ان کی زندگی کا مقصد اولین تھا ۔ آپ نحو ، صرف ، منطق ، بلاغت ، معانی میں یکتائے روز گار تھے ۔ اور علم الفرائض کے تو گویہ امام تھے ۔ اس علم کی معروف کتاب السراجی کی انہوں نے شرح بھی لکھی ہے ۔ آپ علوم میں بہت زیادہ رسوخ رکھتے تھے ۔ اسی وجہ سے آپ کے اساتذہ آپ پر مکمل اعتماد کر تے تھے ۔ ان کی علالت یا عدم موجودگی میں آپ ہی مسند تدریس ارشاد فرمایا کر تے تھے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
انتساب | 7 | |
حرف ناشر | 8 | |
حرفے چند | 11 | |
حرف سپاس | 16 | |
تاثرات | 24 | |
ابتدائیہ | 29 | |
امر تسر دینی سیاسی معاشرتی حیثیت | 39 | |
ویرووال افغاناں | 55 | |
آباؤ اجداد | 65 | |
پیدائش سے فراغت علمی تک | 57 | |
مولانا محمد عبداللہ تعلیمی ، تبلیغی اور جہادی مساعی | 83 | |
داستان ہجرت اور پاکستان آمد | 111 | |
حیات سعیدکی جھلک | 123 | |
متحرک اور فعال شخصیت | 177 | |
مسلک سے وابستگی تنظیمی اور سیاسی موقف | 191 | |
اساتذہ کرام رحمہم اللہ علیہم اجمعین | 205 | |
معاصرین کرام | 237 | |
چراغ سحری | 253 | |
اولاد واحفاد | 263 | |
یادیں تاثرات ومشاہدات | 273 | |
مدرسہ دارالقرآن والحدیث | 313 | |
مدرسہ دارالقرآن والحدیث سے کلیہ دارالقرآن والحدیث تک | 337 | |
نامہ ہائے تعزیت | 393 | |
علمی نکات | 399 | |
فتاوی جات | 465 |