شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر

شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر

 

مصنف : محمد بشیر جمعہ

 

صفحات: 368

 

دنیا میں ہر انسان کو ایک دن میں چوبیس گھنٹے میسر آتے ہیں۔ اب بعض اشخاص پورا دن کام کرنے کے باوجود وقت کی کمی کا رونا رو رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی روز مرہ کی تمام کاروباری، گھریلو اور دینی مصروفیات کو نہ صرف پورا کرتے ہیں بلکہ ان کی زندگی میں کوئی افراتفری بھی نظر نہیں آتی۔ اس کی بنیادی وجہ دن کے چوبیس گھنٹوں کا درست استعمال اور ٹائم مینجمنٹ کی تکنیک ہے۔ انسان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے وقت کا بہترین استعمال نہایت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب کا بنیادی موضوع یہی ہے کہ انسانوں کو میسر وقت کو کس طرح استعمال میں لایا جائے اور ایک کامیاب زندگی گزاری جائے۔ مغرب میں وقت کے ضیاع سے بچنے اور اس کے بہترین استعمال پر بہت کام ہوا ہے وہاں ٹائم مینجمنٹ اور کامیاب زندگی گزارنے پر بہت سے سیشن ہوتے رہتے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت سی کتب بھی انگریزی میں لکھی جا چکی ہیں۔ پاکستان میں بھی کچھ جگہوں پر ٹائم مینجمنٹ پر سیشن ہو رہے ہیں جن میں لوگ بھاری فیس ادا کر کے شرکت کرتے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب قاری کو ان تمام سیشنز سے بے نیاز کر دے گی اور یقیناً قارئین اس کے مطالعہ کے بعد وقت کے حوالے سے اپنی زندگی میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ کتاب شخصیت اور گفتگو کے فن، افراد کار سے تعلقات، ٹیم ورک، تفویض امور اور کئی انفرادی صلاحیتوں کےمعاملے میں انسان کی رہنمائی کرتی ہے۔ کتاب کے آخر میں کچھ دعاؤں کا اردو ترجمہ بھی دیا گیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
احساس کی عدالت میں 11
حصہ اول۔وقت کی اہمیت
وقت زندگی ہے 15
تضیع اوقات 29
تسائل، ٹال مٹول اور سست روی 43
سستی اور کاہلی کا علاج 58
حصہ دوم۔انفرادی منصوبہ بندی اور کیرئیر پلاننگ
منصوبہ بندی 68
ڈائری کے ذریعہ اپنی زندگی کو منظم کرنا 75
کیرئیر پلاننگ ، مستقبل کی تلاش 83
حصہ سوم۔مؤثر شخصیت
کامیابی کے لیے مؤثر شخصیت لازمی ہے 102
شخصیت کے فکری عناصر 114
تعمیر شخصیت کے اخلاقی اوصاف 121
شخصیت کو تباہ کرنے والے عناصر 128
حصہ چہارم۔فن گفتگو
فن گفتگو اور آپ 142
آفات زبان اور خاموشی 148
ٹیلی فون پر گفتگو کا طریقہ اور ادب 158
حصہ پنجم۔عملی میدان میں کامیابی
ٹیم ورک 212
تفویض امور 225
شاہراہ کامیابی پر سفر کے لیے سواری حاضر ہے 229
میٹنگ کو کامیاب ادارہ بنائیے 254
شرکائے میٹنگ کی ذمہ داریاں 265
حصہ ہفتم۔انفرادی صلاحیتیں
غوروفکر کا طریقہ 272
تیز تر مطالعے کا فن 274
سننے کا فن 277
متانت اور لباس 293
خود احتسابی 295
دعا اور تعمیر سیرت 316
حصہ ہشتم۔فارمز اور چارٹس کے ذریعے اپنی ذات کی تنظیم 329تا360

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اردواردو ترجمہانسانپاکستانتبصرہترجمہزبانسفرنظر
Comments (0)
Add Comment