صیہونیت قرآن مجید کے آئینے میں
مصنف : انجینئر مختار فاروقی
صفحات: 302
صیہونیت یہودیوں کی عالمگیر تحریک ہے جس کا مقصد شام اور حجاز وغیرہ کے علاقوں پر یہودی تسلط کوقائم کرنا ہے ۔ صہیونیت کی تاریخ تقریبا چار ہزارسا ل پر محیط ہے ۔ قرآن مجید میں صہیونیت کے کردار او رخدوخال پر بڑی تفصیلی گفتگو موجود ہے پہلے پارے میں مسلسل دس رکوعوں میں اسی خاص انسانی گروہ کے طرز عمل اور منفی رویوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔زیر نظرکتا ب”صہیونیت قرآن مجید کے آئینے میں” انجینئر مختار فاروقی صاحب کی صہیونیت کے تعارف پر ایک اہم تصنیف ہے جس میں فاضل مؤلف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں صہیونیت کے کردار پر روشنی ڈالی ہے تاکہ مسلمان اس مغضوب علیہم گروہ کوپہچان سکیں اور اس سے نبرد آزما ہو کر اللہ تعالی کے ہاں سرخرو ہوسکیں ۔ اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ | 7 | |
باب اول صہیونیت کے خدوخال | 9 | |
باب دوم صہیونیت ، 600 ق م سے 610ء تک | 41 | |
باب سوم صہیونیت کی قتل انبیاء کرام | 83 | |
باب چہارم صہیونیت کا منطقی انجام | 199 |