سیرۃ نبوی ﷺ قرآن کی روشنی میں

سیرۃ نبوی ﷺ قرآن کی روشنی میں

 

مصنف : عبد الماجد دریا بادی

 

صفحات: 266

 

سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے  جسے  شاعر اسلام  سیدنا حسان بن ثابت   سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔یہ سلسلۂ خیر ہنوز  روز اول کی طرح جاری وساری ہے ۔سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب’’سیرۃ نبوی ﷺ قرآن مجید کی روشنی میں ‘‘جنوری1958ء میں مفسر قرآن مولانا  عبدالماجد دریاآبادی کے سیرت النبی کے موضوع پر   سات خطبات کا مجموعہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 5
خطبہ ظہور کی پیش خبریاں 7
نام و نسب ، وطن ، زمانہ 15
فضائل ، خصائص ، مشاغل 36
رسالت و بشریت 68
ہجرت 80
غزوات و محاربات 88
معاصرین 129
مشرکین 136
یہود و نصاریٰ 164
منافقین 184
مومنین 205
معجزات و دلائل 225
خانگی اور ازدواجی زندگی 241
اختتامیہ 261

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

خطباتزبانسیرتسیرت النبیسیرت نگاریعبدالماجدعربیفارسیقرآنکائناتمضامین
Comments (0)
Add Comment