سیرت نبوی ﷺ کے دریچوں سے
مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی
صفحات: 241
اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالم اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی سالانہ قومی سیرت کانفرنس کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں اہل علم اورمضمون نگار خواتین وحضرات اپنے مقالات پیش کرتے ہیں ۔ جن کوبعد میں کتابی صورت میں شائع کیا جاتا ہے۔ اوراسی طرح بعض علماء کرام نے مکمل سیرت النبی کو خطبات کی صورت میں بیان کیا اور پھر اسے مرتب بھی کیا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب’’ سیرت کےدریچوں سے ‘‘ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی ﷾ کے سیرت نبوی کےمختلف پہلوؤں پر مختلف اوقات لکھے گئے مضامین ومقالات کا مجموعہ ہے ۔یہ مقالات پاک و ہند کےموقر علمی وتحقیقی مجلات میں شائع ہوئے تو اہل علم اور اصحاب ذوق کے حلقوں میں انہیں پسندید گی کی نظر سے دیکھا گیا۔ تو صاحب مقالات نے مختلف مجلات علمیہ میں مطبوعہ مضامین کا ایک انتخاب عوام الناس کےلیے کتابی صورت میں پیش کیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 9 |
(1)رسول اللہ ﷺ اپنے گھر میں | 13 |
نوافل کی ادائی | 14 |
نماز تہجد | 15 |
دعاؤں کااہتمام | 17 |
گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹانا | 19 |
بیوی بچوں کی دل داری | 20 |
اہل خانہ کی تربیت | 22 |
ملاقاتیوں کےحقوق | 24 |
ایک اشکال کاازالہ | 26 |
(2)رسول اللہ ﷺ کےزہد قناعت کی ایک مثال اوراس پر اشکالات کاجائز ہ | 29 |
پہلا اشکال | 31 |
دوسرا اشکال | 23 |
تیسرااشکال | 34 |
چوتھا اشکال | 35 |
(3)رسول اللہ ﷺ کاتبسم | 36 |
متعلقین اوراصحاب کےساتھ لطف وکرم | 36 |
ازواج مطہرات سےمحبت اورخوش طبی | 38 |
بچوں سےپیار | 39 |
ملاقاتیوں سےخندہ روئی کےساتھ ملنا | 40 |
مجلسوں میں خوش طبی | 41 |
اچانک ہنسی کےبعض واقعات | 42 |
کھلکھلا کرہنسنا | 44 |
(4)صفہ مدینہ ۔سرچشمہ علم ودانش | 47 |
صفہ کامحل وقوع | 48 |
صفہ کب تک موجودہ رہا؟ | 52 |
اصحاب صفہ کی تعداد | 53 |
قراۃ میں سے صرف چند ہی اصحاب صفہ میں سےتھے | 55 |
اصحاب صفہ کےفقرودرویشی | 59 |
دیگر صحابہ کے ذریعے اہل صفہ کی خبرگیری | 62 |
رسول اللہ ﷺ کی عنایت خاص | 65 |
رسول اللہ ﷺ کےذریعے اصحاب صفہ کی دل جوئی اورنفسیاتی تربیت | 67 |
اصحاب صفہ کی تعلیم وتربیت کانظم | 69 |
رسول اللہ ﷺ کےذریعے تعلیم وتربیت | 70 |
اموال صدقہ کاحق صرف فقراء کاہے | 72 |
اصحاب صفہ اوراشاعت علم | 73 |
(5)صفہ کااسوہ | 75 |
تعلیم گاہ | 76 |
متعلمین ومعلمین | 77 |
نصا ب | 78 |
مفت تعلیم | 79 |
تربیت | 80 |
کفالت | 82 |
اموال صدقہ کاحق | 83 |
ہمہ جہت خدمات | 84 |
حاصل بحث | 84 |
(6)مناسک حج کی نبوی اصلاحات | 85 |
نسلی امتیازات پر مبنی مراسم کی اصلاح | 86 |
تقدس کےخود ساختہ معیارات کیاصلاح | 89 |
مہمل اعمال کی اصلاح | 92 |
مناسک حج میں اضافات | 94 |
مناسک حج کی ادائیگی کاعملی مظاہرہ | 96 |
تنظیم حج | 97 |
(7)حلف الفضول | 99 |
اہمیت | 99 |
زمانہ | 101 |
سبب | 102 |
معاہدہ میں شریک قبائل اورنمایاں افراد | 102 |
آں حضرت ﷺ کی شرکت | 107 |
وجہ تسمیہ | 109 |
وفعات | 112 |
اثرات | 114 |
خاتمہ | 116 |
عصری معنویت | 117 |
(8)صلح حدیبیہ کی بعض شرائط کی منسوخی کامسئلہ | 122 |
کیاصلح حدیبیہ کی بعض شرائط منسوخ کردی گئی تھیں؟ | 123 |
اس استنباط پر واقع ہونےوالے اشکالات | 123 |
قدیم مفسرین ومحدثین کی توجیہات | 125 |
عصر حاضر کےعلماء کی تحقیقات | 126 |
بعض قدیم مفسرین کی صحیح توجیہ | 131 |
(9)دہشت گردی کےحوالے سے بعض واقعات سیرت کی تنقیح | 133 |
کعب بن اشرف اورابورافع کاقتل | 134 |
بنونضیر کی جلاوطنی | 139 |
بنوقریظہ کاقتل عام | 142 |
(10)عصرحاضر میں محروم ومظلوم طبقات کےمسائل اورسیرت نبوی | 145 |
عہد نبوی ﷺ کاسماج | 147 |
رسول اللہ ﷺ نےکم زوروں کےحقوق بیان کیے | 147 |
مسکینوں اورمحتاجوں کی مدد پر ابھارا | 149 |
مساوات کی تاکید وتلقین | 150 |
ظلم کی مذمت اورمظلوم کی حمایت ومدد | 151 |
ام المومنین کی گواہی | 152 |
حلف الفضول کی ستائش | 153 |
عہد حاضر کےمسائل کاحل سیرت نبوی کی پیروی میں ہے | 154 |
(11)سیرت نگاری میں معجزات کامقام | 155 |
سیرت نگاری کاسائنسی اسلوب | 155 |
سیرت نگاری کاروایتی اسلوب | 155 |
حجۃ اللہ البالغہ کامبحث سیرت | 156 |
تجزیہ | 157 |
(12)سیرت نگاری کی تاریخ پر ایک نظر | 159 |
عربوں کےنزدیک تاریخ نویسی | 160 |
سیرت میں تالیف کاآغاز | 161 |
سیرت نگاری کےمختلف ادوار | 163 |
کتب میلاد کی تالیف | 165 |
سیرت نگاری تنقیدی نقظہ نظر سے | 166 |
سیرت اورتاریخ کو جمع کرنےوالے مولفین | 167 |
سیرت ابن اسحاق کی تالیف کاسبب | 167 |
سیرت ابن اسحاق میں ابن ہشام کاکام | 169 |
سہیلی اوردیگر شارحین سیرت ابن ہشام | 171 |
سیرت ابن اسحاق کی تلخیص کرنےوالے | 171 |
سیرت ابن سحاق کومنظوم کرنےوالے | 172 |
ابن اسحاق | 173 |
ابن ہشام | 176 |
سہیلی | 178 |
ابوذرخشنی | 181 |
(13)ابن نفیس کارسالہ کاملیہ ۔تعار ف وتجزیہ | 185 |
ابن نفیس ۔مختصر احوال زندگی | 185 |
علمی مقام ومرتبہ | 188 |
دوران خون رؤی کامحقق | 1920 |
تصنیف وتالیف | 192 |
الرسالۃ الکاملیۃ فی السیرۃ النبویۃ | 196 |
مقصد تالیف | 197 |
دیگر ہم موضوع رسائل سےموازنہ | 198 |
مشتملات | 200 |
مختصر تجزیہ | 208 |
(14)سیرت کی چند جدید مطبوعات کاتعارف | 211 |
خطبات بہاول پور(ڈاکٹر محمد حمید اللہ) | 211 |
خطبہ حجۃ الوداع (ڈاکٹر ثنار احمد) | 213 |
رسول اکرم ﷺ اورخواتین (پروفیسر محمد یٰسین مظہر صدیقی) | 215 |
سیرت خاتم النبیین (ڈاکٹر ماجد علی خاں) | 220 |
شاہ ولی اللہ کارسالہ سیرت (پروفیسرمحمد یٰسین مظہر صدیقی) | 223 |
عصر حاضرمیں اسوہ رسول کی معنویت (ڈاکٹر محمد سعود عالم قاسمی) | 224 |
فرہنگ سیرت (مولانا سیدفضل الرحمان | 227 |
مکی اسوہ نبوی(پروفیسر محمد یٰسین مظہر صدیقی) | 229 |
مکی عہد نبوی میں اسلامی احکام کاارتقاء(پروفیسر محمد یٰسین مظہر صدیقی ) | 231 |
ناموس رسول (سکندر احمد کمال ) | 234 |
ہجرت مصطفی ٰ (مولانا محمد علاؤ الدین ندوی ) | 237 |