سیرۃ المزمل ﷺ جلد 17 ( پیام المزمل ﷺ )
مصنف : افتخار احمد افتخار
صفحات: 635
سیرت النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے ۔اس موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین کو رسول اللہﷺ کی زندگی کے ایک نئے باب سے متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔ پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار کی سیرت النبیﷺ پرایک منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ 20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے لیکن مصنف نےہر جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف چند | 5 |
کامیابی و ناکامی | 16 |
مغرب کا تصور فلاح | 19 |
اسلام کاتصور فلاح | 38 |
پیام المزل ﷺ | 62 |
خیر وشر | 76 |
عقیدہ | 86 |
نفس کی قید | 92 |
فساد فکر | 97 |
ہمہ پہلو ہمہ گیر جہالت | 100 |
پیام المزل ﷺ | 108 |
خیر ہی خیر | 117 |
اصلاح فکر | 120 |
عقائدی اصلاح | 127 |
روح اورمادہ | 138 |
الحکم الی اللہ | 151 |
پیام المزل ﷺ | 157 |
حقیقت و سراب | 166 |
ملحدین | 178 |
مشرکین | 184 |
پیام المزل ﷺ | 211 |
توحید وشرک | 219 |
شرک کی حقیقت | 222 |
بنو اسماعیل | 231 |
ملائکہ پرستی | 236 |
جنوں کی پرستش | 244 |
کواکب پرستی | 248 |
آباءپرستی | 250 |
خود پسندی | 253 |
قوم بنی اسرائیل | 268 |
یہود کاانحراف | 273 |
نصاریٰ کاانحراف | 275 |
شرک ہی شرک | 298 |
اہل مغرب | 303 |
مشرق بعید | 308 |
اہل چین | 310 |
ہندوستان | 315 |
مسلمان اور شرک | 319 |
پیام المزل ﷺ | 341 |
وضاحت توحید | 347 |
آفاق وانفس کی گواہی | 355 |
توحید صدائے فطرت ہے | 362 |
پیام المزل ﷺ | 382 |
ایمان و کفر | 389 |
اللہ پر ایمان | 401 |
رسولوں پر ایمان | 416 |
ملائکہ پر ایمان | 423 |
کتابوں پر ایمان | 442 |
روز آخر پر ایمان | 450 |
مہلت عمل | 454 |
برزخ | 475 |
کفر | 487 |
پیام المزل ﷺ | 502 |
جنت و دوزخ | 508 |
جنت | 510 |
پیام المزل ﷺ | 522 |
دوزخ | 529 |
پیام المزل ﷺ | 539 |
اشاریہ | 546 |
ماخذ و مصادر ومراجع | 595 |