سیرۃ المزمل ﷺ جلد 12 ( رزم گاہ حق و باطل )

سیرۃ المزمل ﷺ جلد 12 ( رزم گاہ حق و باطل )

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 520

 

سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ المزمل ﷺ‘‘ جناب افتخار احمد افتخار  کی    سیرت النبیﷺ  پرایک  منفرد کاوش ہے ۔ جوکہ  20؍ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے   کتاب کا عنوان ’’ سیرۃ المزمل ‘‘ ہے  لیکن  مصنف نےہر  جلد کا الگ عنوان بھی قائم کیا ہے  تمام جلدوں کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اعتراف 5
یہود یثرب اور قرآن 16
منافقین مدینہ 57
متفرقات 3ہجری 71
حفصہ بنت عمرؓ سے نکاح 73
زینب بنت خزیمہ سے نکاح 78
حضرت ام کلثوم کا نکاح 78
حضرت حسنؓ کی پیدائش 81
حضرت عبد اللہ بن عثمانؓ کی وفات 82
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓ 83
حضرت ابو طفیل عامرؓ کی ولادت 84
احکام وقوانین 3 ہجری 88
نوحہ کی ممانعت 91
منافقین کی ذلت 93
شراب کی حرمت 98
4 ہجری بمطابق جون 625ء 102
سریہ ابی سلمہ ؓ 103
سریہ عبد اللہ بن انیس ؓ 196
چشمہ رجیع 110
ابو سفیان کی سازش 129
سریہ عمرو بن امیہ ضمریؓ 134
سانحہ بئیر معونہ 142
غزوہ بنو نضیر 153
غزوہ بدر الآخر 168
4ہجری ،دیگر مصروفیات 182
حضرت ام سلمہ سے نکاح 184
حسین  ابن علی ؓ کی پیدائش 189
حضرت زید بن ثابتؓ 191
حضرت علی ؓ کی والدہ کا انتقال 193
ابو سلمیٰ عبد اللہ بن عبد الاسد کا انتقال 194
حضرت زینب بن خزیمہ کا انتقال 196
حضرت زینب بن حجش ؓ کا نکاح 197
احکام و قوانین 199
پردے کا حکم 201
صلواۃ العصر 203
5 ہجری بمطابق ..جون 626ء 206
غزوہ دومۃ الجندل 206
غزوہ بنی مصطلق 210
منافق اعظم عبد اللہ بن ابی 215
مدینہ کوواپسی 223
واقعہ افک 231
غزوہ احزاب 250
غزوہ احزاب اور شعرائے عرب 293
غزوہ بنو قریظہ 316
ابو رافع یہودی کا قتل 344
ضیائے حق 350
ابو ثعلبہ کا اسلام قبول کرنا 352
بنو مزینہ کااسلام قبول کرنا 356
متفرقات 5 ہجری 360
حضرت سلیمان فارسی ؓ 361
حضرت جویریہ ؓ سے نکاح 364
ریحانہ قرظیہ کاقصہ 366
5ہجری ،تذکرہ مزید 369
احکامات و قوانین 372
6 ہجری بمطابق مئی 627ء 378
رفعتوں کی طرف 379
سریہ محمد بن مسلمہ ؓ 394
حضرت ثمامہ بن اثالؓ 396
غزوہ بنولحیان 401
غزوہ ذی قرد 407
سریہ عکاشہ بن محصن ؓ 425
سریہ ذوالقصہ 428
سریہ ذوالقصہ دوم 431
سریہ زید بن حارثہ ؓ 433
سریہ عیص 435
سریہ وادی القریٰ 437
سریہ دومۃ الجندل 439
سریہ فدک 444
سریہ ام قرنہ 446
سریہ کرز بن جابر فہری ؓ 449
اشارات 457
ماخذ و مصادر ومراجع 478
اختتام 518

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

اسلاماللہتحقیقحقسیرتسیرت نگاریعبد اللہفارسیقیامتمضامینمقالاتنظر
Comments (0)
Add Comment