سیکولر میڈیا کا شر انگیز کردار

سیکولر میڈیا کا شر انگیز کردار

 

مصنف : نذر الحفیظ ندوی

 

صفحات: 339

 

میڈیا انگریزی زبان کا لفظ ہے اس سے مراد وہ تمام ذرائع ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔اردو میں ذرائع ابلاغ اور انگریزی میں اسے میڈیا کہتے ہیں۔موجودہ دور میڈیا کا دور ہے۔ غورکیاجائے تو محسوس ہوگا کہ مغرب محض مؤثر اور طاقتور میڈیا کے ذریعے ہی ہمارے ذہنوں پر حکومت کررہاہے۔یہاں ہم سے مراد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پاکستان جیسے وہ ممالک بھی اس میں شامل ہیں جہاں سیاسی شعور کافقدان ہے۔ جہالت عروج پر ہے اور مغربی تعلیم یافتہ طبقہ ہرقسم کی رہنمائی کے لیے مغرب کی جانب دیکھتاہے۔ہمارے پڑھے لکھے طبقے کااحساسِ کمتری ہے کہ وہ مغرب کے ایجادکردہ ہرلفظ، اِصطلاح اور محاورے کو یوں قبول کرلیتا ہے جیسے یہ اِلہامی بات اور مقدس لفظ ہو۔ چنانچہ اس طرح مغرب میڈیانت نئے شوشے چھوڑتا رہتا ہے جن کا مقصد ہماری سوچ کو متاثر کرنا اور ہماری فکر کو ایک خاص رُخ پر ڈالنا ہوتاہے۔سیکولرمیڈیا کی وجہ سے وضع، ڈھنگ، سوچ فکر میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ میڈیا کی کوشش نوجوانوں کی سماجی اور سیاسی بیداری کی طرف لیجانا نہیں بلکہ ان کو ایک ماحول میں رنگنا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سیکولر میڈیا کا شرانگیز کردار ‘‘ مولانا نذر الحفیظ ندوی ﷾ کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں میڈیا کو یہودیوں کی طرف سے اپنا لینے کے وقت سے آج تک اسکا مؤثر اور تخریبی رول کا جائزہ لیکر بہت جامع اور مفید کتاب کی ہے میڈیا کو یہودی کوششوں کے پس منظر میں بیان کیا ہے ۔ پھر آخر میں اسلام کی طرف سے حق پسندی کا طور وطریقہ واضح کیا ہے ۔یہ کتاب بہت سے قارئین کے سامنے نئے انکشافات پیش کرتی ہے اور اس میں دعو ت کے صحیح انداز عمل کی نشاندہی کر تی ہے ۔ نیز اس کتاب میں عصر حاضر میں سامنے آنے والے اور انسانوں کی آراء اور خیالات کی تشکیل جدید کرنے والے اس اہم ذریعہ کی وضاحت کی گئی ہے ۔اس کتاب کے استفادہ سے قارئین کے سامنے نئی حقیقتیں آجاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو حق وایمان کے مقصد کے لیے مفید بنائے اور لوگوں کےلیے اس کو صحیح فائدہ اٹھانے کا ذریعہ بنائے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کلمات 3
مقدمہ 3
عرض مرتب 14
نیاعالمی نظام، خصوصیات ،وسائل اورمقاصد
مقدمہ 27
نیاعالمی نظام، خصوصیات ،وسائل اورمقاصد 32
امریکی حکومت کے دووبست پر حادی ہونے کامنصوبہ 33
مختلف ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاآغاز 36
حکومتوں کے اختیارات کےبڑے حصے کی اقوام متحدہ کومنتقلی 37
اقوام متحدہ کوعالمی حکومت کی حیثیت 39
نئےگروپ 42
قوموں کی دماغی تطہیرکی تیاریاں 43
نئے عالمی نظام کی خصوصیت 45
انسانی آبادی اوراخلاقی قدریں 50
دورجدید کی تحریک 55
نئےعالمی نظام کے پس پردہ کارفرما ادارے اورتنظیمیں 59
لندن اسکول برائے اقتصادیات 60
امریکی کلیسا کی تنظیم 61
نیاعالمی نظام۔ تخیل اورعمل 65
سیکولرمیڈیا کاشرانگیز کردار
نئےعالمی نظام کاسیاسی ڈھانچہ 65
نئے عالمی نظام کی تاسیں میں اقوام متحدہ کاکردار 66
فوجی قوت کی نوعیت 68
نئے عالمی نظام کی تشکیل میں امریکہ کاکردار 69
پہلا باب مغربی میڈیا کاتاریکی پس منظر
یہودی میڈیا اوراس کےاثرات 71
عالمی خبررساں ایجنسیاں 73
ریوٹرکی کہانی 73
ایسوی ٹییڈپریس 75
یونائٹیڈ پریس 75
فرانسیسی نیوزایجنسی 76
امریکی میڈیا 79
امریکی روزنامے 80
ماہنامے اورسہ ماہی رسالے 82
کمپنیوں ےبلیٹن اورمنشورات 86
امریکی میڈیا یاپریہودی قبضہ کی داستان 88
مشہور امریکی روزناموں کی یومیہ اشاعت 87
امریکی میڈیا کےمتعلق امریکیوں کی رائے 95
عالمی یہودی صحافت پر ایک نظر 96
مسیحی معاشرہ کی تباہی میں یہودی میڈیا کارول 101
مسیحیوں کےمتعلق یہودیوں کےعقائد وعزائم 102
دوسرا باب ،میڈیا کے کردار کےبارےمیں یہودی عزائم
ذرائع ابلاغ کی تعریف 108
مغربی میڈیا کی پالیسی 110
مغربی نیوز ایجنسیوں کی رپورٹنگ 110
تیسرا باب ،دنیا کے پردہ سیمین پر مسلمانوں کی تصویر
مغربی فلمو ں پر ایک نظر 123
پر داربلی 131
دولت کی فراوانی 134
فتنہ پر درانسان 134
شہوت پرست انسان 134
سطحی انسان 136
شیطان آدمی 136
آئندہ کےلیے خطرہ 137
مغربی ٹی وی کمپنیوں کےذریعہ مسلمانوں کی کردار کشی 137
چوتھا باب ،عالم عرب پر مغربی میڈیا کی یورش
تاریخی پس منظر 142
مصری میڈیا: جائزہ اورتجزیہ 145
دارالہلال 148
مصری میڈیا کے نمونے 152
مصری ٹیلیویژم 155
تجربہ کے نتائج 156
مصری معاشرہ پر مڈیا کےاثرات ونتائج 159
کویت پر ایک نظر 163
قاہرہ ٹیلی ویژن کے پرواگرام کاایک اجمالی جائزہ 164
قاہرہ ریڈیو کے پروگرام 165
سعودی میڈیا پر ایک نظر 168
پانچواں باب ،ہندوستانی میڈیا مغرب کے نقش قدم پر
امریکی فلموں کےمنفی اثرات 178
ہندوستانی میڈیا مغرب کےنقش قدم پر 179
اباحیت کی ترویج واشاعت میں ہندوستانی میڈیا کاکردار 180
اشتہارات کانمونہ 185
عالمی تہذیب کےنقشے میں ہندوستان کی جگہ 188
چھوٹے بچے بڑوں کےنقش قدم پر 190
ہندوستانی معاشرہ پر ٹی وی کےاثرات 195
تاریخی پس منظر 201
ثقافتی پالیسی میں سےچند مثالیں 204

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

ابلاغاسلامامریکہپاکستانپردہتبصرہتعلیمحقزبانعربماحولمعاشرہہندوستان
Comments (0)
Add Comment