سید بادشاہ کا قافلہ
مصنف : آباد شاہ پوری
صفحات: 456
انسانی تاریخ عبرت کا بہت وسیع و عریض مرقع ہے۔ انسان نے ظلم و ستم کی داستانیں بھی رقم کیں ہیں لیکن یہی انسان ہمت و عزیمت کے باب بھی جریدہ عالم پر ثبت کرتا رہا ہے۔ وقت کے مستبد حکمران ہمیشہ یہی سمجھتے رہے ہیں کہ ان کا حق حکمرانی غیر محدود ہے اپنے اقتدار کے نشے میں بد مست حکمرانوں کو گھنٹی بجنے سے قبل تک کبھی وہم و گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ دنیا ایک مکافاتی عمل کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس طرح ظالم حکمران ہر دور میں ظلم کے فسانے میں ایک نیا ٹکڑا شامل کر دیتے ہیں، اسی طرح راہ وفا کے دیوانے بھی تاریخ کا قرض چکانے کی جسارت میں لگے رہتے ہیں۔ جہاں ایک جانب فرعون، نمرود، شداد اور ابو جہل نظر آتے ہیں تو وہاں دوسری جانب حضرت موسیٰؑ، حضرت ابراہیمؑ، صدیق اکبر ؓ، امام احمد بن حنبلؒ اور شاہ شہیدؒ تک ایک سلسلہ الذہب نظر آتا ہے۔ زیر نظر کتاب”سید بادشاہ کا قافلہ” آباد شاہ پوری کی تاریخی تصنیف ہے۔ مصنف علمی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ موصوف دل بیدار، اندھیروں میں راہ دکھانے والا دماغ روشن اور رہوار وقت کے ساتھ چلنے والا قلم رکھتے ہیں۔ موصوف نے اپنی کتاب ہذا میں ایک عظیم تحریک کے قافلہ شوق کی داستانِ جلیل و جمیل کو قلمبند کیا ہے۔ برصغیر پاک و ہند کی پہلی اسلامی تحریک کے قافلے کی داستان لازوال کو اوراق کی زینت بنایا ہے۔ یہ ان جفاکش مجاہدین کی داستان ہے جو فرنگیوں کے خلاف علمِ جہاد لے کر برسرِ میدان نکلے تھے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی کاوش کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
منازل شوق | |
پہلی منزل: مشہد بالا کوٹ | 13 |
6 مئی 1831ء | 15 |
قافلہ شوق | 33 |
معرکۂ اولین | 36 |
پیمان وفا | 45 |
پہلی غداری | 49 |
نفاق کے روگی | 53 |
زیر زمین طوفانی لہریں | 61 |
بجرم عشق تومی کشند | 69 |
نئے افق کی تلاش | 811 |
روشن راہ کے روشن مسافر | 97 |
دوسری منزل: صادق پور | 101 |
درویش کج کلاہ | 103 |
مجاہد کی اذاں | 111 |
جفا کش کسان | 116 |
کٹھن راہیں | 131 |
بے مثال خانقاہ | 137 |
شعلۂ مستعجل | 14 |
فراق و وصال | 169 |
مرد غازی | 197 |
تیسری منزل: انڈمان | 209 |
زخمی ناگ | 211 |
کالے آلتھے کا گان | 216 |
ملکا کی آخری ہچکی | 229 |
ابتدائے عشق | 247 |
امتحان عشق | 260 |
سوانگ | 264 |
حکم دار | 272 |
کوٹھی ٹوٹ گئی | 278 |
لاہور جیل کا عطیہ | 290 |
ایک اور راہرو محبت | 294 |
رہ و رسم منزل | 299 |
مومن کا جہاں ہر کہیں ہے | 305 |
بچھڑا ساتھی | 310 |
غروب آفتاب | 315 |
طوفان کے نئے مسافر | 319 |
حکم خداوندی | 352 |
اک چراغ اور بجھا | 357 |
واپسی | 364 |
چوتھی منزل: چمر کنڈ | 373 |
خوفناک دھماکہ | 375 |
گوہر شاہوار | 380 |
ایک درویش ایک مسافر | 385 |
عدالت کے کٹہرے میں | 390 |
یہ پر اسرار بندے | 394 |
دور آخر | 418 |
مجاہد کے آستانے پر | 440 |
ایک عہد کا خاتمہ | 448 |