سید ابو الاعلیٰ مودودی
مصنف : مولانا محمد یوسف بنوری
صفحات: 187
مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک امام غزالی بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب مولانا یوسف بنوری کی عربی کتاب’’الاستاذ المودودی وشیئ من حیاتہ وافکارہ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے جس میں مودودی صاحب کے افکارونظریات کا منصفانہ تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ کتاب در اصل عالم عرب کے لیے لکھی گئی تھی لیکن افادۂ عام کے لیے اس کا سلیس اور بامحاورہ ترجمہ کیا گیا ہے تاکہ مودودی صاحب کے افکار ونظریات کی کجی اور ان کے قلم کی شوخی وبے احتیاطی سے لوگ واقف ہوں۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ ابو الاعلی مودودی اپنے افکار و نظریات کے آئینہ میں ‘‘ مولانا محمد یوسف بنوری کی مرتب کردہ ہے اور اس کتاب کے مترجم مولانا اعجاز احمد اعظمی ہیں۔۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
کتاب سےپہلے | 3 |
تعارف مولف | 4 |
مقدمہ | 9 |
حرف اول | 34 |
گزارش احوال واقعی | 37 |
مودودی صاحب کےنظریات | 53 |
بحث ونظر | 54 |
مودودی صاحب اورحکمت عملی | 61 |
بحث ونظر | 62 |
مودودی صاحب اورعصمت انبیاء | 64 |
بحث ونظر | 64 |
مودودی صاحب اوراقامت حکومت | 66 |
بحث ونظر | 66 |
مودودی صاحب اوردین ہدیٰ | 69 |
بحث ونظر | 70 |
حرم محترم کےباشندےاورمودودی صاحب | 72 |
بحث ونظر | 74 |
ظہوردجال اورمودودی صاحب | 75 |
بحث ونظر | 75 |
سعودی حکومت اورمودودی صاحب | 78 |
طلقاءصحابہ اورمودودی صاحب | 82 |
بحث ونظر | 82 |
دستوراجماعت اسلامی اورمودودی صاحب | 85 |
قرارداد | 92 |
تمہید | 96 |
تفہیم القرآن اورمودودی صاحب | 97 |
پیش لفظ | 136 |
تفہیم القرآن پرایک انتقاد | 140 |
تفہیم القرآن کےمتعلق غلواوراس کےنتائج | 142 |
مودودی صاحب کی تحریک وتفسیرکےاثرات | 143 |
پہلاتاثر | 144 |
دوسراتاثر | 144 |
تیسراتاثر | 145 |
چوتھاتاثر | 146 |
صحابہ پراعتراض | 148 |
سیدقطب کی عبارت نہ سمجھی | 149 |
مساوات مین تشکیک | 152 |
سیدقطب کی بات سمجھنے میں پھرغلطی | 155 |
رفع طورمیں تحریف | 156 |
پھروہی ناسمجھی | 157 |
کیاابراہیم استدلالی موحدتھے؟ | 158 |
مودودی صاحب کی ایک بڑی خیانت | 161 |
صحیح روایت کاانکاراورمعجزہ سےفرار | 162 |
حضرت داؤد کےحق میں بدگوئی | 162 |
حضرت نوح پربہتان | 174 |
دعوی عصمت | 169 |
حضرت آدم زدمیں | 170 |
ایک اہم نکتہ | 171 |
تاریخ کےساتھ مذاق | 173 |
کیاحضرت یوسف ڈکٹیڑتھے | 176 |
حضر ت موسی پرنوازش | 178 |
تمام انبیاءزدمیں | 178 |
انبیاءپردوسری زد | 178 |
بخاری کی روایت کاانکاراورحضرت سلیمان کےحق میں شرمناک تعبیر | 180 |
خلاصہ کلام | 183 |