صحیح مسلم شریف جلد چہارم
مصنف : امام مسلم بن الحجاج
صفحات: 354
صحیح مسلم امام مسلم کی وہ مہتم بالشان تصنیف ہے ،جو صحاح ستہ میں سے ایک اور صحیح بخاری کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب ہے۔اس کی تمام روایات صحیح درجہ کی ہیں اور اس میں کوئی بھی روایت ضعیف یا موضوع نہیں ہے۔امام مسلم نے اس کتاب کو کئی لاکھ احادیث نبویہ کے مجموعہ سے منتخب فرما کر بڑی جانفشانی اور محنت سے مرتب فرمایا ہے۔اس کے بارے میں وہ خود فرماتے ہیں کہ میں نے ہر صحیح حدیث اپنی کتاب میں بیان نہیں کی بلکہ میں نےاس کتاب میں صرف وہ حدیث بیان کی ہے کہ جس کی صحت پر محدثین کا اجماع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چہار دانگ عالم میں ’صحیح مسلم‘ پوری آب وتاب کے کےساتھ جلوہ گر ہے۔ صحیح مسلم کا یہ طبع کمپیوٹرائزڈچھ جلدوں اور علامہ وحید الزماں کے ترجمے پر مشتمل ہے،جسے خالد احسان پبلشرز لاہور نے شائع کیا ہے۔اس نسخے میں تمام احادیث کو نئے سرے سے کمپوز کیا گیا ہے اور راوی حدیث کے متن حدیث کا مرکزی حصہ الگ فونٹ میں لکھا گیا ہے تاکہ فرمان نبوی کا حصہ نمایاں ہو جائے۔تمام احادیث کی عالمی معیار کے مطابق نمبرنگ کی گئی ہےتاکہ قارئین کو حوالہ تلاش کرنے میں آسانی رہے۔عربی اعراب کی درستگی کے ساتھ ساتھ بعض جگہوں پر اردو زبان کے پرانے الفاظ کو جدید الفاظ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف ،مترجم ،اورناشر کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو احادیث نبویہ پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
کتاب النکاح | ||
نکاح کے مسائل | 13 | |
نکاح کا مستحب ہونا اس کےلیے جس کو طاقت ہو | 13 | |
محرم کا نکاح حرام ہے اور پیغام دینا مکروہ ہے | 28 | |
نکاح شغار کابطلان | 32 | |
نکاح کی شرائط کو پورے کرنے کا بیان | 33 | |
رسول اللہ ﷺ کے مہر کابیان | 41 | |
نواۃ کے لفظ کی تحقیق | 41 | |
ولیمہ کا بیان | 41 | |
دعوت قبول کرنے کابیان | 56 | |
طلاق ثلاثہ کا بیان | 56 | |
جماع کے وقت کی دعا | 58 | |
عورت کا بھید کھولنا حرام ہے | 60 | |
عزل کا بیان | 61 | |
کتاب الرضاع | ||
دودھ پلانے کے مسائل | 67 | |
ایک اور دو دفع چوسنے کا بیان | 74 | |
بڑی عمر کی رضاعت کا بیان | 75 | |
دیندار سے نکاح کرنے کا بیان | 86 | |
باکرہ سےنکاح مستحب ہونے کا بیان | 87 | |
دنیا کی بہترین متاع نیک بیوی ہے | 91 | |
عورتون کے ساتھ حسن سلوک کا بیان | 91 | |
کتاب الطلاق | ||
طلاق کے مسائل | 93 | |
قروء کے مسئلوں کی تحقیق | 99 | |
تین طلاقوں کا بیان | 99 | |
ایلاءکابیان | 117 | |
وضع حمل سے عدت کا تمام ہونا | 126 | |
کتب اللعان | ||
لعان کا بیان | 133 | |
کتاب العتق | ||
بردہ آزاد کرنے کا بیان | 143 | |
بردہ آزاد کرے کی فضیلت | 152 | |
کتاب البیوع | ||
خرید و فروخت کے مسائل | 153 | |
حبل الحبلہ کی بیع کی ممانعت | 154 | |
آگے بڑھ رک تاجروں سے ملنے کی ممانعت | 156 | |
مصراۃ کی بیع کابیان | 158 | |
تجارت اور بیان میں راست بازی کا بیان | 165 | |
جو شخص بیع میں دھوکہ کھائے | 166 | |
زمین کو کرایہ پر دینے کا بیان | 175 | |
مزارعت او رمواجرہ کےبیان میں | 182 | |
زمین ھبہ کرنے کا بیان | 183 | |
کتاب المساقات و المزارعۃ | ||
مساقات اور مزارعت کے مسائل | 185 | |
آفت سے نقصان ہو اس کو مجرا دینا | 188 | |
شراب پینا حرام ہے | 204 | |
سود کا بیان | 207 | |
برابر برابر اناج کی بیع | 213 | |
چاندی کی بیع | 218 | |
بیع سلم کابیان | 227 | |
بیع میں قسم کھانے کی ممانعت | 229 | |
شفعہ کا بیان | 229 | |
کتاب الفرائض | ||
فرائض یعنی ورثہ کا بیان | 234 | |
کتاب الہبات | ||
ہبہ اور صدقہ کے مسائل | 240 | |
صدقہ دے کر لوٹانا حرام ہے | 241 | |
عمری کا بیان | 245 | |
کتاب الوصیۃ | ||
وصیت کا بیان | 249 | |
وقف کا بیان | 254 | |
کتاب النذر | 255 | |
نذر کے مسائل | 261 | |
ندر کفارہ کا بیان | 266 | |
ایمان کے بیان میں | ||
قسموں کےمسائل | 267 | |
قسم کھانے والے کی نیت کو موافق قسم ہو گی | 275 | |
قسم میں انشاء اللہ کہنا | 275 | |
غلام کے اجر وثواب کا بیان | 284 | |
مدبر کی بیع درست ہے | 288 | |
کتاب القاسمہ والمحاربین والقصاص والدیات | ||
قسامت لڑائی ، قصاص اوردیت کا بیان | 290 | |
قسامت کا بیان | 290 | |
دانتوں میں قصاص کابیان | 301 | |
مسلمانوں کا قتل کب درست ہے | 302 | |
اس س معافی کی درخواست مستحب ہے | 306 | |
کتاب الحدود | ||
حدود کے مسائل | 311 | |
چوری کی حد اور اس کے نصاب کابیان | 311 | |
زنا کی حد کا بیان | 315 | |
جوشخص زنا کا اعتراف کر لے اس کا بیان | 316 | |
کتاب الاقضیۃ | ||
احکام اور فیصلوں کے مسائل | 335 | |
ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ کرنا | 335 | |
اچھےگواہوں کا بیان | 342 | |
مجتہدوں کا اختلاف | 342 | |
کتاب ا للقطہ | ||
پڑی ہوئی چیز ملنے کے مسائل | 344 | |
مہمانداری کا بیان | 349 | |
جب توشے کم ہوں تو سب تو شے ملا دینا مستحب ہے | 351 |