صحیح اسلامی عقیدہ حصہ 4
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 165
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے زیر نظر کتاب ’’ صحیح اسلامی عقیدہ‘‘ مدینہ یونیورسٹی اور جامعۃالامام محمد بن سعود ،الریاض کے اساتذہ کی ٹیم کی تیار کردہ کتاب کا اردو ترجمہ ہے جوکہ چھ حصوں پر مشتمل ہے ۔ یہ کتاب جامعہ سلفیہ ،بنارس اور ہندوستان کے کئی سلفی مدارس میں شامل نصاب ہے۔یہ کتاب اسلامی عقیدہ سیکھنے اور مسلمانوں کےحالات کی اصلاح کے لیے بہترین کتاب ہے ۔مصنفین نے اس کتاب میں شامل تمام موضوعات کو عمدہ اور ایسے سادہ عبارت واسلوب میں بیان کیا ہے کہ جن سے عقائد کے مسئلہ میں پڑھنے والے کو پوری تشفی حاصل ہوجاتی ہے ۔ صحیح عقیدہ کی تعلیم واشاعت کے سلسلہ میں مصنفین کےاخلاص کا پتہ اس بات سے بھی چلتا ہے کہ کتاب کی تیاری کے بعد انہوں نے اسےبراعظم افریقہ کے بعض مدارس اور وہاں منعقد ہونے والے تدریبی دوروں میں پڑھانے کاانتطام کراکر اس بات کا اطمینان حاصل کیا ہےکہ کتاب اپنے مقصد میں کامیاب ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنفین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاوش کوقبول فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 3 |
مقدمہ | 7 |
عام مقاصد | 9 |
ہدایات | 10 |
تمہید | 11 |
توحید اورعقیدہ کی تعریف | 11 |
عقیدہ صحیحہ کی اہمیت اور امتوں کو ان کی ضرورت | 11 |
انسانیت کی اصل توحید ہے | 13 |
اہل سنت والجماعت کے نزدیک دین کا مصدر | 16 |
عقائد میں احادیث آحاد کو دلیل بنانا | 17 |
عقیدہ صحیحہ سے انحراف کے اسباب | 18 |
عقیدہ صحیحہ کے دفاع میں مصلحین کی مساعی کانمونہ | 19 |
ایمان اور اس کا مسمی | 23 |
ایمان کے ارکان | 25 |
رکن اول اللہ پر ایمان | 29 |
1۔توحید ربوبیت | 29 |
1۔اس کی تعریف | 29 |
2۔اللہ نے لوگوں کوتوحید پر پیدا کیا | 30 |
اللہ کےوجود کے منکر ملحدین کا رد | 31 |
مشرکین کا توحید ربوبیت کا اقرار انہیں اسلام میں داخل نہیں کر سکتا | 32 |
2۔توحید الوہیت | 35 |
اس کی تعریف | 35 |
انسان اور جن کی تخلیق کی حکمت | 35 |
توحید ربوبیت کی اہمیت | 35 |
کلمہ توحید کے معنی اور اس کے مشروط | 37 |
اس کے دو ارکان | 37 |
اس کے شروط | 38 |
لا الا الہ اللہ کی فضیلت | 41 |
3۔توحید اسماء و صفات | 45 |
نصوص صفات کے متعلق فریضہ | 46 |
اللہ تعالیٰ کی بعض صفات کا ذکر | 49 |
اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ | 51 |
اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان کا اثر | 53 |
عبادت اوراس کی تعریف | 56 |
عمل کی قبولیت کےشروط | 57 |
ایک اللہ کی عبادت کا وجود | 58 |
عبادت کے بعض انواع | 60 |
مخلوق سے استغاثہ کب جائز ہے ؟ | 66 |
خوف، خشیت اور ہسبت | 68 |
خوف کے اقسام | 69 |
امید اور رغبت | 71 |
خوف اورامید کو جمع کرنا | 73 |
محبت | 75 |
محبت کے اقسام | 75 |
محبت مشترک کے تین انواع ہیں | 75 |
محبت خاص | 76 |
بندہ کے اپنے رب سے محبت کی علامت | 76 |
اللہ کی محبت حاصل کرنے کے اسباب | 78 |
توکل | 78 |
غیر اللہ پرتوکل کے اقسام | 80 |
اسباب اختیار کرنا توکل کے منافی نہیں | 80 |
استعاذہ | 82 |
استعانت | 83 |
ذبح | 84 |
نذر | 84 |
انابت | 86 |
خشوع وخضوع | 87 |
رکن دوم ملائکہ پر ایمان | 89 |
ملائکہ سے مراد | 89 |
ملائکہ پر ایمان | 90 |
ملائکہ کے نام | 90 |
ملائکہ کے صفات | 91 |
ملائکہ پر ایمان کے فوائد | 93 |
رکن سوم اللہ کی نازل کی ہوئی کتابوں پر ایمان | 95 |
کتابوں اور ان پر ایمان سے کیا مراد ہے ؟ | 95 |
کتابوں کی تعداد اور ان کے نام | 96 |
سابقہ کتب کی تحریف | 96 |
سابقہ کتب کی تحریف کے دلائل | 97 |
سابقہ کتب سے متعلق مسلمانوں کا مؤقف | 98 |
قرآن پر ایمان | 99 |
کتابوں پر ایمان کے فوائد | 100 |
رکن چہارم رسولوں پر ایمان | 102 |
رسول کی تعریف | 102 |
رسولوں پر ایمان | 102 |
رسالت انتخاب ہے | 103 |
ان کی تعداد اور ان کے نام | 104 |
رسولوں کی رسالت کا موضوع | 105 |
رسولوں سے متعلق ہمارا فریضہ | 105 |
محمد ﷺپرایمان | 108 |
اس شہادت کا تقاضا | 108 |
آپﷺکے حقوق | 108 |
آپﷺکی رسالت کا عموم | 109 |
ختم نبوت | 111 |
آپﷺکی فضیلت اور آپ کے بعض معجزات | 112 |
رسولوں پر ایمان کے فوائد | 113 |
رکن پنجم آخرت پر ایمان | 115 |
یوم آخر سے کیا مراد ہے ؟ | 115 |
یوم آخر پر ایمان کے معنی | 115 |
منکرین بعث کا رد | 116 |
یوم آخر پر ایمان کن باتوں کو شامل ہے | 120 |
علامات قیامت | 120 |
علامات صغری | 120 |
علامات کبری | 123 |
قبر کی آزمائش | 125 |
قبر کی نعمتیں اوراس کا عذاب | 126 |
مومن کے لیے عذاب قبر کےا سباب | 129 |
بعث و حشر | 131 |
محشر میں لوگوں کے احوال | 134 |
جزا اور حساب | 136 |
حوض | 138 |
میزان | 139 |
صراط | 141 |
جنت اور جہنم | 144 |
یوم آخر پر ایمان کے فوائد | 147 |
رکن ششم تقدیر پر ایمان | 148 |
تقدیر اور اس پر ایمان سے مراد | 148 |
تقدیر کے مراتب | 149 |
بندے کی مشیت اور اس کا اختیار | 150 |
اسباب اختیار کرنا | 153 |
تقدیر میں بےجا غور و خوض سے ممانعت | 153 |
تقدیر پر ایمان کے فوائد | 154 |
مشق | 156 |
فہرست | 157 |