صحیح اسلامی عقیدہ حصہ 3
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 74
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے زیر نظر کتاب ’’ صحیح اسلامی عقیدہ‘‘ مدینہ یونیورسٹی اور جامعۃالامام محمد بن سعود ،الریاض کے اساتذہ کی ٹیم کی تیار کردہ کتاب کا اردو ترجمہ ہے جوکہ چھ حصوں پر مشتمل ہے ۔ یہ کتاب جامعہ سلفیہ ،بنارس اور ہندوستان کے کئی سلفی مدارس میں شامل نصاب ہے۔یہ کتاب اسلامی عقیدہ سیکھنے اور مسلمانوں کےحالات کی اصلاح کے لیے بہترین کتاب ہے ۔مصنفین نے اس کتاب میں شامل تمام موضوعات کو عمدہ اور ایسے سادہ عبارت واسلوب میں بیان کیا ہے کہ جن سے عقائد کے مسئلہ میں پڑھنے والے کو پوری تشفی حاصل ہوجاتی ہے ۔ صحیح عقیدہ کی تعلیم واشاعت کے سلسلہ میں مصنفین کےاخلاص کا پتہ اس بات سے بھی چلتا ہے کہ کتاب کی تیاری کے بعد انہوں نے اسےبراعظم افریقہ کے بعض مدارس اور وہاں منعقد ہونے والے تدریبی دوروں میں پڑھانے کاانتطام کراکر اس بات کا اطمینان حاصل کیا ہےکہ کتاب اپنے مقصد میں کامیاب ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنفین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاوش کوقبول فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
توسل اور اس کے احکام | 3 |
توسل کے معنی | 3 |
قرآن کریم میں وسیلہ کے معنی | 3 |
توسل کے اقسام | 4 |
توسل مشروع اور اس کے اقسام | 4 |
توسل ممنوع | 7 |
مشق | 9 |
اسلام میں ولی اور ولایت | 10 |
ولایت کی تعریف | 10 |
اولیاء کے اوصاف | 10 |
انبیاء تمام اولیاء سے افضل ہیں | 11 |
مشق | 12 |
شفاعت | 13 |
اس کی تعریف | 13 |
اس کےانواع | 13 |
مثبت شفاعت اور اس کے شروط | 15 |
اموات وغیرہ سے طلب شفاعت کی خطرناکی | 15 |
مثبت شفاعت کے انواع | 16 |
مشق | 19 |
گناہ کبیرہ اس کے مرتکب کا حکم او راہل قبلہ میں سے کسی کےلیے جنت یا جہنم کی غیر قطعیت | 21 |
کبائر کی تعریف | 21 |
صغیرہ کی تعریف | 22 |
مرتکب کبیرہ کاحکم | 22 |
اہل سنت کے دلائل کہ مرتکب کبیرہ کا فر نہیں ہے | 23 |
کسی معین شخص کے لیے جنت یا جہنم کی غیر قطعیت | 25 |
مشق | 26 |
بدعت اوردین کے لیے اس کا خطرہ | 27 |
بدعت کا خطرہ | 27 |
بدعت کے اسباب | 31 |
بدعت کا حکم اوراس کے انواع | 32 |
مشق | 33 |
اہل سنت والجماعت | 34 |
ان کی تعریف | 34 |
ان کے خصائص | 34 |
امت کے اعتدال کے مظاہر | 37 |
مشق | 38 |
وجوب محبت رسول ﷺ | 39 |
محبت رسول ﷺکاوجوب | 39 |
آپﷺسےمحبت کے معنی اور اس کی کیفیت | 40 |
رسول ﷺانسان ہیں اللہ نے اپنی رسالت کے لیے آپ کا انتخاب فرمایا ہے | 41 |
مسلمانوں کےدل میں رسول ﷺکا مرتبہ | 42 |
کیا غلو آپﷺکی محبت کے موافق ہے ؟ | 44 |
مشق | 44 |
صحابہ کے حقوق | 46 |
صحابی کی تعریف | 46 |
صحابہ کی فضیلت اور ان کےحقوق | 46 |
قرآن کریم میں ان کی فضیلت | 46 |
صحابہ کو برا کہنے کا حکم | 48 |
صحابہ کے متعلق اہل سنت کا موقف | 49 |
مشق | 50 |
خلفاء راشدین کے لیے ہمارا فریضہ | 51 |
خلفاء راشدین کون ہیں ؟ | 51 |
ان کا مرتبہ اوران کی اتباع کا وجوب | 51 |
خلافت راشدہ کی مدت | 52 |
ان کے درمیان مراتب | 52 |
مشق | 52 |
عشرہ مبشرہ | 53 |
مشق | 54 |
اہل بیت نبی ﷺ | 55 |
اہل بیت کون ہیں ؟ | 55 |
اہل بیت کی فضیلت کے دلائل | 55 |
اہل بیت سے متعلق وصیت | 55 |
مشق | 56 |
مسلمانوں کے ائمہ اورعام لوگوں سےمتعلق مسلمان کا فریضہ | 57 |
حاکم کی اطاعت کا حکم | 58 |
مشق | 59 |
دین میں اختلاف و تفرق کی مذمت اور اس کی خطرناکی | 60 |
حق پر اجتماع کےلیےابھارنا | 60 |
انتشار کی ممانعت | 60 |
کیا اختلاف رحمت ہے ؟ | 62 |
اختلاف مذموم کے اسباب | 63 |
افتراق و اختلاف سے نجات کا راستہ | 64 |
مشق | 66 |
فہرست | 67 |