صحیح اسلامی عقیدہ حصہ 2
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 51
اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوزو فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے زیر نظر کتاب ’’ صحیح اسلامی عقیدہ‘‘ مدینہ یونیورسٹی اور جامعۃالامام محمد بن سعود ،الریاض کے اساتذہ کی ٹیم کی تیار کردہ کتاب کا اردو ترجمہ ہے جوکہ چھ حصوں پر مشتمل ہے ۔ یہ کتاب جامعہ سلفیہ ،بنارس اور ہندوستان کے کئی سلفی مدارس میں شامل نصاب ہے۔یہ کتاب اسلامی عقیدہ سیکھنے اور مسلمانوں کےحالات کی اصلاح کے لیے بہترین کتاب ہے ۔مصنفین نے اس کتاب میں شامل تمام موضوعات کو عمدہ اور ایسے سادہ عبارت واسلوب میں بیان کیا ہے کہ جن سے عقائد کے مسئلہ میں پڑھنے والے کو پوری تشفی حاصل ہوجاتی ہے ۔ صحیح عقیدہ کی تعلیم واشاعت کے سلسلہ میں مصنفین کےاخلاص کا پتہ اس بات سے بھی چلتا ہے کہ کتاب کی تیاری کے بعد انہوں نے اسےبراعظم افریقہ کے بعض مدارس اور وہاں منعقد ہونے والے تدریبی دوروں میں پڑھانے کاانتطام کراکر اس بات کا اطمینان حاصل کیا ہےکہ کتاب اپنے مقصد میں کامیاب ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنفین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاوش کوقبول فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
نواقض توحید اور اس کے کمال کے منافی امور | 3 |
ناقض اول کفر | 4 |
اس کی تعریف | 4 |
اس کے انواع | 4 |
ایسے الفاظ وافعال جو کفر ہیں | 8 |
مشق | 9 |
ناقض دوم نفاق | 10 |
اس کی تعریف | 11 |
اس کے انواع | 11 |
فرد اور معاشرہ پر نفاق کا اثر | 13 |
مشق | 14 |
ناقض سوم شرک | 15 |
اس کی تعریف | 16 |
ہم شرک کوکیوں پڑھتے ہیں | 16 |
شرک کے واقع ہونے کا سبب | 17 |
کیا اس امت میں بھی شرک واقع ہوتا ہے ؟ | 17 |
شرک کے انواع | 18 |
شرک اکبر | 18 |
شرک اصغر | 18 |
فرد اور معاشرہ پر شرک کے برے اثرات | 19 |
مشق | 19 |
کچھ شرکیہ اعمال کا بیان | 21 |
جھاڑ پھونک (رقی) | 22 |
رقی کے معنی | 22 |
اس کے انواع | 22 |
تعویذ گنڈے ( تمائم ) | 23 |
اس کے معنی | 23 |
اس کے انواع | 24 |
شرکیہ جھاڑ پھونک اور تعویذ گنڈے سے متعلق مسلمانوں کا مؤقف | 25 |
مشق | 25 |
شجر وحجر وغیرہ سے تبرک | 27 |
تبرک کے معنی | 27 |
تبرک کاحکم | 27 |
علم غیب کا دعوی | 29 |
غیب سے مراد | 29 |
دعوی علم غیب کا حکم | 29 |
دعوی علم غیب کی صورتیں | 29 |
جادو | 30 |
اس کی تعریف | 30 |
اس کاحکم | 30 |
کہانت و عرافت | 31 |
کہانت و عرافت کی تعریف | 31 |
کہانت و عرافت کاحکم | 31 |
معاشرہ کاہنوں ،جادوگروں اور عرافوں کے خطرناک اثرات | 32 |
جادو ، کہانت اور عرافت کاشرک سے تعلق | 32 |
علم نجوم | 33 |
اس کی تعریف | 33 |
نجومیوں اور ان کے پاس جانے والوں کا حکم | 33 |
مشق | 34 |
مقابر و مزارات کی تعظیم اور قربانیٔن اور نذروں سےان کا تقرب | 35 |
تمہید | 35 |
الاضرحۃ اور المزارات کے معنی | 35 |
قبروں اورمزارات کی تعظیم اوران سے تقرب کا حکم | 36 |
ان بدعات کے بعض خطرناک اثرات | 37 |
مشق | 37 |
قبروں کی زیارت | 38 |
زیارت قبور کا حکم | 38 |
کیا زیارت قبور کا استحباب مردوں کے لیےخاص ہے | 39 |
زیارت قبور کی مشروعیت کی علت | 40 |
زیارت قبور کی دعا | 40 |
قبروں کی مبتدعانہ زیارت | 40 |
زیارت قبور کے لیے سفر کا حکم | 41 |
قبروں کو بلند اور پختہ بنانے وغیرہ کا حکم | 41 |
مشق | 44 |
فہرست | 45 |