صحیح فضائل اعمال ( محمد طیب )
مصنف : محمد طیب
صفحات: 163
انسانی طبیعت کا یہ خاصہ ہےکہ وہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع حاصل کرنا چاہتی ہے ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔یہ اعمال انسانی زندگی کے کسی بھی گوشہ سے تعلق رکھتے ہوں خواہ مالی معاملات ہوں ، روحانی یا زندگی کے تعبدی معاملات مثلاً نماز، روزہ ، حج زکوٰۃ ودیگر عباداتی امو ر۔انسانی طبیعت کےرجحان کے مطابق انسان ہمیشہ یہ طمع ولالچ کرتا ہے کہ کم سےکم عمل کرکے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرے ، تھوڑے وقت میں تھوڑے عمل سےاپنے خالق ومالک کو خوب خوش کرے اوراس کی رضا حاصل کر کے جنتوں کا پروانہ تھامے اوردل بہار بہشتوں کا مالک بن جائے ۔ تھوڑے وقت میں چھوٹے اعمال جوبہت بڑے ثواب کا عث بنتے ہیں بڑی فضیلتوں کے حامل ہوتے ہیں انسان ان کو ڈھونڈتا پھرتا ہے ۔کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجروثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہے دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔مختلف اہل علم نے ایسے اعمال پر مشتمل کتب بھی مرتب کی ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ صحیح فضائل اعمال ‘‘ سعودی علماء کی صحیح فضائل اعمال پر مرتب شدہ کتاب کاترجمہ ہے ۔ یہ کتاب اس قدر مختصر اور جامع ہےکہ ہر قاری بآسانی اسے ایک دو مجلسوں میں پڑھ سکتاہے ۔مرتبین نے اس کتاب میں ایسےتمام اعمال کو مہکتے پھولوں کی صورت میں جو ارکان اسلام اور دیگر عبادتی زندگی سے تعلق رکھتے ہیں اکٹھا کر کے صحیح فضائل اعمال کا ایک خوشبو بکھیرتا گلدستہ بنادیا ہے ۔ یہ کتاب اپنی جامعیت وافادیت کےاعتبار سے اس موضوع پر موجود دیگر کئی کتب سے اس اعتبار سے منفرد کہ یہ مختصر بھی ہے اور صحیح احادیث کی روشنی میں صحیح ترین بھی ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کے مرتبین ، مترجم وناشرین کی اس عمد ہ کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف تمناء صحیح فضائل اعمال | 13 |
اخلاص عمل کی فضیلت | |
کتاب وسنت پر عمل پیرارہنے کی فضیلت | 21 |
نیک کام میں پہل کرنےکی فضیلت | 21 |
علم،حصول علم اوراہل علم کی فضیلت | 21 |
تبلیغ حدیث اوراشاعت علم کی فضیلت | 24 |
نیک کام کی طرف رہنمائی کرنےکی فضیلت | 25 |
بحث ومباحثہ اورجھوٹ چھوڑنے کی فضیلت | 26 |
پیشاب وپاخانہ کےوقت )قبلہ کی طرف منہ یاپیٹھ نہ کرنے کی فضیلت | 26 |
وضو کی فضیلت | 26 |
وضو کی حفاظت اوراس کی تجدید کی فضیلت | 28 |
مسواک کی فضیلت | 28 |
وضو کےبعدعا پڑھنےکی فضیلت | 29 |
وضو کےبعد دورکعت پڑھنےکی فضیلت | 30 |
اذان اورصف اول کی فضیلت | 30 |
مؤذن کاجواب دینےاوراذان کےبعد دعاپڑھنے کی فضیلت | 31 |
کنواں کھودنے اورمسجد بنانےکی فضیلت | 33 |
نماز باجماعت اورمسجدوں کی طرف جانےکی فضیلت | 33 |
مسجد کےساتھ وابستگی اوراس میں بیٹھنے رہنےکی فضیلت | 34 |
نماز میں فضائل اعمال | |
پنج وقتہ نمازوں کی فضیلت | 39 |
کثرت وسجود کی فضیلت | 40 |
اول وقت میں نماز پڑھنے کی فضیلت | 41 |
نماز باجماعت کی فضیلت | 42 |
کثرت جماعت کی فضیلت | 43 |
میدان میں نماز اداکرنےکی فضیلت | 43 |
عشاءاورفجر کی نما ز باجماعت اداکرنےکی فضیلت | 44 |
نفل نماز گھروں میں پڑھنے کی فضیلت | 44 |
ایک نماز کےبعد دوسری نماز کےانتظار کی فضیلت | 45 |
صبح اورعصر کی نماز پر محافظت کی فضیلت | 46 |
فجر اورعصر کےبعد اپنی نماز کی جگہ میں بیٹھنے کی فضیلت | 47 |
نماز فجر اورمغرب کےبعد ذکر کرنےکی فضیلت | 47 |
صفوں کو ملانے اورخالی جگہوں کو پر کرنےکی فضیلت | 48 |
اما م کےپیچھے آمین کہنےکی فضیلت | 49 |
نماز میں ’’ربنا ولک الحمد ‘‘کہنےکی فضیلت | 49 |
نماز میں پڑھی جانےوالی چیز کو سمجھنے کی فضیلت | 49 |
دن رات میں بارہ رکعت مؤکدہ سنتوں پر محافظت کی فضیلت | 50 |
نماز میں پڑی جانے والی چیز کو سمجھنے کی فضیلت | 50 |
فجر سےپہلے دورکعت پڑھنے کی فضیلت | 51 |
ظہر سےپہلے اوراس کےبعد نمازپڑھنے کی فضیلت | 51 |
عصرسےپہلے نماز پڑھنےکی فضیلت | 51 |
نماز وتر کی فضیلت | 52 |
انسان کابحالت طہارت قیام کی نیت سےسونے کی فضیلت | 52 |
بستر پر لیٹنے وقت دعائیں پڑھنےکی فضیلت | 53 |
رات کو بیدار ہونےکےوقت ذکر ودعا کی فضیلت | 54 |
قیام اللیل کی فضیلت | 55 |
صبح وشام کےاذکار میں فضائل | 60 |
صبح وشا م کی دعاؤں کی فضیلت | |
دوگنے ثواب والےذکر کی فضیلت | 65 |
بازار میں’’لاالہ الاللہ ‘‘کہنے کی فضیلت | 65 |
مجلس سےاٹھنے کےوقت دعاکی فضیلت | 66 |
’’لاحول ولاقوۃ الاباللہ ‘‘کی فضیلت | 66 |
نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی پر دوردشریف بھیجنے کی فضیلت | 67 |
نماز چاشت کی فضیلت | 67 |
نماز جمعۃ المبارک میں فضائل | |
نماز جمعہ اورا سکےجانے کی فضیلت | 71 |
جمعہ کےلیے مسجد کی طرف جلدی جانےکی فضیلت | 72 |
جمعہ کی رات اوردن میں سورہ کہف پڑھنےکی فضیلت | 72 |
روزے اوررمضان المبارک میں فضائل اعمال | |
مطلق روزے کی فضیلت | 75 |
رمضان کےروزے تروایح اورخصوصا شب قدر میں قیام کی فضیلت | 77 |
شش عیدی روزے کی فضیت | 79 |
جوشخص عرفہ میں نہ ہوا اس کےلیے عرفہ کےدن کےروزے کی فضیلت | 79 |
اللہ کےمہینہ محرم المحرم کےروزے کی فضیلت | 79 |
یوم عشورہ کےروزہ کی فضیلت | 80 |
شعبان کےروزے کی فضیت | 80 |
ہرماہ تین دن کےروزوں کی فضیلت | 80 |
سوموار اورجمعرات کےروزے کی فضیلت | 81 |
صوم داؤدی کی فضیلت | 81 |
سحری کھانے کی فضیلت | 81 |
روزہ دارکوروزہ افطار کرانےکی فضیلت | 82 |
عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت | 82 |
حج اوراعمال حج کی فضیلتیں | |
فضائل حج وعمرہ | 85 |
تلبیہ (لبیک کہنے)کی فضیلت | 86 |
وقوف عرفہ کی فضیلت | 86 |
حجراسود کوچومنے اورکن یمانی کوہاتھ لگانے کی فضیلت | 86 |
طواف کی فضیلت | 87 |
مزدلفہ میں حاجیوں کوکیاملتاہے؟ | 87 |
رمضان میں عمرہ کی فضیلت | 87 |
حج وعمرہ میں سرمنڈانےکی فضیلت | 88 |
آب زمزم کی فضیلت | 88 |
مساجد ثلاثہ اوران میں ہاتھ پڑھنے کی فضیلت | 88 |
مسجد قبامیں نماز کی فضیلت | 89 |
روزمر ہ کےمعاملات میں اعمال کی فضیلت | |
مزدوری کی فضیلت | 93 |
خریدوفروخت کےمعاملے میں جب بائع اورمشتر ی دونوں سچ بولیں تو | 93 |
بہترین ادائیگی کی فضیلت | 94 |
فسخ بیع کی فضیلت | 94 |
خریدوفروخت میں نرمی کرنےکی فضیلت | 94 |
غلہ ناپنے کی فضیلت | 95 |
صبح سویرے کام کرنےکی فضیلت | 95 |
بکری اوردیگر جانوروں کورکھنے پالنےکی فضیلت | 95 |
غلام آزاد کرنےکی فضیلت | 96 |
منصف قاضی کی فضیلت | 96 |
فضائل قرآن | |
قرآن پڑھنے اورپڑھانےکی فضیلت | 99 |
ماہر قرآن کی فضیلت | 99 |
اہل قرآن کی فضیلت | 100 |
قرآن پاک پڑھنے کی فضیلت | 100 |
سورہ فاتحہ کی فضیلت | 102 |
سورہ بقرہ اوراآیت الکرسی کی فضیلت | 102 |
سورہ بقرہ کی آخری دوآیتوں کی فضیلت | 103 |
سورہ بقرہ اورآل عمران کی فضیلت | 104 |
سورہ کہف کی فضیلت | 106 |
مسبحات کی فضیلت | 106 |
سورہ ملک کی فضیلت | 106 |
سورہ اخلاص اورکافرون کی فضیلت | 106 |
معوذتین کی فضیلت | 108 |
والدین کےساتھ حسن سلوک اوراطاعت وفرمانبرداری کی فضیلت | |
صلہ رحمی کی فضیلت | 110 |
اہل وعیال پر خرچ کرنےکی فضیلت | 111 |
اس آدمی کی فضیلت جس کےپاس دولڑکیاں یادوبہنیں ہوں | 112 |
بیوہ عورتوں اورمسکینوں کےلیے محنت کرنےکی فضیلت | 113 |
یتیم کی کفالت اوراس پر خرچ کرنےکی فضیلت | 113 |
رضائے الہی کی خاطر اپنے مسلمانوں بھائی کی زیارت کرنےکی فضیلت | 113 |
مسلمانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنےکی فضیلت | 114 |
بیمار کی مزاج پرسی کی فضیلت | 114 |
بیمار کےپاس اس کےلیے دعا کرنےکی فضیلت | 115 |
حسن خلق کی فضیلت | 115 |
حیاکی فضیلت | 116 |
سچائی کی فضیلت | 116 |
تواضح وانکساری کی فضیلت | 117 |
حلم ودرگزر اورغصہ پر قابو پانے کی فضیلت | 117 |
ظالم اورقصووار کو معاف کرنےکی فضیلت | 118 |
کمزوروں پر شفقت اوررحمدلی کی فضیلت | 118 |
تمام امور ومعاملات میں نرمی برتنے کی فضیلت | 119 |
مسلمان کے پردہ پوشی کی فضیلت | 119 |
لوگوں کےدرمیان مصالحت کرانےکی فضیلت | 119 |
مسلمان بھائی کی غیبت کی تردید اوراس کی عزت کی مدافعت | 119 |
حب فی اللہ کی فضیلت | 119 |
سلام کی فضیلت | 120 |
مصافحہ کی فضیلت | 121 |
خندہ پیشانی اورنیک برتاؤ کرنےکی فضیلت | 121 |
خوش کلامی کی فضیلت | 121 |
امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی فضیلت | 122 |
مصائب پر صبر کرنے کی فضیلت | 122 |
بیمار ی وپریشانی کی فضیلت | 124 |
تکلیف دہ چیز کو راستہ سےہٹا دینےکی فضیلت | 124 |
چھپکلی مارنے کی فضیلت | 124 |
اللہ تعالی کےڈرسےشرمگاہ کی حفاظت کرنےکی فضیلت | 125 |
اللہ تعالیٰ کےمحارم سےنگاہ نیچی رکھنے کی فضیلت | 126 |
اسلام میں بال کی سفیدی کی فضیلت | 126 |
زبان کی حفاظت کی فضیلت | 127 |
توبہ کی فضیلت | 128 |
برائی کےبعد نیکی کرنےکی فضیلت | 129 |
محتادی محتاجوں اورکمزوروں کی فضیلت | 130 |
دنیا سےبے رغبتی اورآخرت کی طف رغبت کی فضیلت | 131 |
اللہ سےامید ورجا اورحسن ظن کی فضیلت | 132 |
خوف وخشیت الہٰی کی فضیت | 132 |
اللہ تعالیٰ کی خشیت سے رونےکی فضیلت | 136 |
جنازہ اورامور جنازہ میں فضائل | |
میت کو نہلانے اورکفنا نےکی فضیلت | 137 |
نماز جنازہ اورجنازوں کےساتھ چلنے کی فضیلت | 138 |
اس شخص کی فضیلت جس کی اولاد بچپن میں فوت ہوجائے | 138 |
سقط کی فضیلت | 139 |
مصیبت کےوقت ’’انا للہ وانا الیہ راجعون ‘‘کہنے کی فضیلت | 139 |
مصیبت زدہ کو تعزیت وتسلی دینے کی فضیلت | 140 |
بینائی ختم ہونے پر صبر وشکر کااجر | 140 |
صدقات میں فضیلتیں | 141 |
زکوۃ اداکرنےکی فضیلت | 143 |
حلا ل کمائی سے صدقہ کرنےکی فضیلت | 143 |
صدقہ کوچھپا کردینےکی فضیلت | 144 |
استغناء کےباوجود صدقہ کرنےکی فضیلت | 145 |
خرچ کرنے کی فضیلت | 145 |
عورت کااپنے شوہر کےمال سےصدقہ کرنےکی فضیلت | 146 |
دود ھ ولاجانور دینےکی فضیلت | 146 |
درخت لگانے اورکھیتی باڑی کرنےکی فضیلت | 146 |
پانی صدقہ کرنےکی فضیلت | 147 |
نکاح کی فضیلت | 147 |
شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری کی فضیلت | 148 |
جہاد اورجہادی امور کی فضیلتیں | |
اللہ کی راہ میں صبح وشام کو چلنے کی فضیلت | 149 |
جہاد فی سبیل اللہ کی فضیلت | 151 |
اللہ کی راہ میں پہر ہ دینےکی فضیلت | 151 |
اللہ کے راستے میں خرچ کرنےکی فضیلت | 153 |
اللہ کےراستے میں گرد آلود ہونے کی فضیلت | 153 |
للہ کےراستے میں چوکیداری کرنےکی فضیلت | 154 |
اللہ کےراستے میں تیراندازی کی فضیلت | 154 |
اللہ کی راہ میں زخمی ہونےکی فضیلت | 154 |
دریائی جہاد کی فضیلت | 155 |
غازی کو تیار کرنےاوراس کےگھر والوں کی خبرگیری رکھنے کی فضیت | 156 |
اللہ کی راہ میں شہید ہونےکی فضیلت | 156 |
اللہ کےراستے میں گھوڑے باندھنے کی فضیلت | 158 |