صحیح فضائل اعمال (نیو ایڈیشن)
مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
صفحات: 665
نبی کریمﷺ نے بہت سے اعمال کی فضیلتیں بیان فرمائی ہیں۔ اعمال کے فضائل سے واقفیت انسان کے جوش و جذبے میں اضافہ کرتی اور مہمیز کا کام دیتی ہے۔ فی زمانہ بہت سے لوگ شد و مد کے ساتھ فضائل اعمال پر روشنی ڈالتے ہیں اور بہت ساری جماعتیں فضائل اعمال کا خصوصی اہتمام کرتی ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اعمال کے فضائل بیان کرتے ہوئے صحت و ضعف کا خیال نہیں رکھا جاتا اور بہت ساری ضعیف بلکہ موضوع اور من گھڑت روایات کو عوام الناس کے سامنے بیان کیا جاتا ہے۔ اس صورتحال میں بڑی شدت کے ساتھ ایک ایسی کتاب کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو جو اعمال، مقامات اور اوقات کے حوالے سے صرف صحیح اور ثابت احادیث پر مشتمل ہو۔ زیر نظر کتاب نے اسی کمی کو بہت حد تک پورا کر دیا ہے۔ مصنف کتاب نے ایمان کےفضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے علم، طہارت، نماز، قرآن اور روزہ جیسی عبادت کے فضائل کو بھی صحیح احادیث کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ علاوہ بریں انبیاء کے فضائل و مناقب کےعلاوہ صحابہ کرام کے فضائل بھی کتاب کا حصہ ہیں۔ کتاب کے آخر میں جنت اور جہنم سے متعلق اختصار کے ساتھ بعض معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 27 | |
تقریظ | 37 | |
اخلاص کے بارے میں | 41 | |
ایمان کے بارے میں | 44 | |
کتاب وسنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا ثواب | 172 | |
علم کا بیان | 183 | |
طہارت کا بیان | 204 | |
نماز کا بیان | 210 | |
فضائل قرآن کا بیان | 290 | |
روزوں کا بیان | 304 | |
زکوۃ وصدقات کا بیان | 324 | |
حج وعمرہ کا بیان | 346 | |
ادب کا بیان | 355 | |
ذکر ودعا کا بیان | 440 | |
توبہ کا بیان | 470 | |
جہاد کا بیان | 489 | |
مناقب کا بیان | 500 | |
فضائل صحابہ ؓ کا بیان | 546 | |
جہنم کا بیان | 610 | |
جنت کا بیان | 622 | |
اصلاح عقیدہ کا بیان | 639 |