صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث

صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث

 

مصنف : حافظ ابو یحیٰ نور پوری

 

صفحات: 530

 

قرآن مجید کے بعد صحیح بخاری سب کتابوں سے زیادہ صحیح کتاب ہے ۔جیسا کہ امت مسلمہ کے متفقہ تلقی بالقبول والے اصول (اصح الکتب بعد کتاب اللہ )اور اجماع سے ثابت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کہ منکرین حدیث نے صحیح بخاری کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور اسی سلسلے میں شبیر احمد ازہر میرٹھی نے ’اسماء الرجال‘کے بھیس میں ’صحیح بخاری کا مطالعہ‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں اس عظیم الشان کتاب پر بے جا الزام تراشی کر کے اس کی شان کو گھٹانے کی کوشش کی ہے جو بقول شاہ ولی اللہ دہلوی ؒ بدعتی ہونے کی نشانی ہے۔زیر نظر کتاب میں فاضل نوجوان حافظ ابو یحیٰ نورپوری نے میرٹھی کی کتاب کا مفصل رد لکھا ہے اور اصول حدیث،علم اسماء الر جال اور اصول محدثین کی روشنی میں اس کی تردید کی ہے تاکہ عامۃ المسلمین منکرین حدیث کے فتنے اور تلبیسات سے محفوظ رہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حدیث تحریک شفتین 46
حدیث تحویل قبلہ 64
دوران حج یا بعد از حج گھروں کے پچھواڑے سے دخول کی ممانعت 137
آیت تکمیل دین دین کا محل نزول اور روز نزول 150
سیدنا مقداد بن  الاسود ؓکی منقبت 173
سیدنا علی ؓکی منقبت میں حدیث صلح حدیبیہ 178
صحابہ کرام کے مال تجارت کو دیکھ کر خطبہ جمعہ چھوڑ جانے کی ہدایت 218
منافقین کے بارہ میں صحابہ کرام کی دو آراء پر قرآنی تنبیہ 241
سیدنا علی ؓکی منقبت میں حدیث بریدہ بن حصیب ؓ 264
سیدنا عمار بن یاسر ؓکی شہادت کی نبوی پیش گوئی 312
کفار سے مقابلے میں تخفیف 333
قحط کے موقع پر سیدنا عمر ؓکا سیدنا ابن عباس ؓسے توسل 355
تیمم کے متعلق حدیث عمار بن یاسر ؓ 371
تیمم میں ایک ضرب یا دو؟ 390
تیمم کے متعلق سیدنا ابن مسعود ؓاور سیدنا ابو موسیٰ اشعری ؓمیں مباحثہ 402
’’نیکیاں گناہوں کو مٹا دیتی ہیں‘‘کے شان نزول کے متعلق حدیث 421
حمدًا کثیرًا طیباً ….کی فضیلت میں حدیث رفاعہ بن رافع ؓ 439
منافقین کی طرف سے سیدہ عائشہ ؓ پر بہتان کا واقعہ 448

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اصولاللہبخاریتجارتحجحدیثدینشاہ ولی اللہشہادتصحابہصحابہ کرامصحیح بخارینظر
Comments (0)
Add Comment