صحیح بخاری کا دفاع ( زبیر علی زئی )
مصنف : حافظ زبیر علی زئی
صفحات: 350
محدثین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے ،جسے امت کی طرف سے تلقی بالقبول حاصل ہے۔امام بخاریکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کی تمام تصانیف میں سے سب سے زیادہ مقبولیت اور شہرت الجامع الصحیح المعروف صحیح بخاری کو حاصل ہوئی ۔جو بیک وقت حدیثِ رسول ﷺ کا سب سے جامع اور صحیح ترین مجموعہ بھی ہے اور فقہ اسلامی کا بھی عظیم الشان ذخیرہ بھی ہے ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے صحت کے اعتبار سےامت محمدیہ میں’’ اصح الکتب بعد کتاب اللہ‘‘ کادرجہ عطا کیا او ر ندرتِ استباط اور قوتِ استدلال کے حوالے سے اسے کتابِ اسلام ہونے کاشرف بخشاہے صحیح بخاری کا درس طلبۂ علم حدیث اور اس کی تدریس اساتذہ حدیث کے لیے پورے عالم ِاسلام میں شرف وفضیلت اور تکمیل ِ علم کا نشان قرار پا چکا ہے ۔ صحیح بخاری کی کئی مختلف اہل علم نے شروحات ،ترجمے اور حواشی وغیرہ کا کام کیا ہے شروح صحیح بخاری میں فتح الباری کو ایک امتیازی مقام اور قبولِ عام حاصل ہے ۔لیکن بعض نام نہاد اہل علم ہمیشہ سے صحیح بخاری پر اعتراضات کرتے چلے آئے ہیں اور اس کی بعض روایات کو عقل سلیم سے سمجھنے کی بجائے اس پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ علماء حق نے ان کے کمزور اعتراضات اور بیہودہ تنقید کا ہمیشہ مسکت اور مدلل جواب دے کر انہیں چپ رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” صحیح بخاری کا دفاع”جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین محترم مولانا حافظ زبیر علی زئی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے صحیح بخاری پر کئے گئے اعتراضات کا علمی جائزہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو حدیث نبویﷺ پر عمل کرنے کی توفیق دے ۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف اول | 7 |
تقدیم توفیق الباری | 9 |
سچی پیشین گوئی او رمنکرین حدیث کاوجود مسعود | 8 |
خاص دلیل کے مقابلے میں عام دلیل پیش کرنا غلط ہے | 10 |
توفیق الباری فی تطبیق القرآن وصحیح البخاری | 27 |
امام بخاری کامقام | 30 |
صحیح بخاری کاعنوان | 31 |
صحیح بخاری پر بعض الناس کے حملے | 32 |
معترض کے چونتیس (34)جھوٹ | 34 |
احمد سعیدملتانی کی ’’قرآن مقدس اور بخاری محدث ‘‘کامقدمہ اور اس جواب | 42 |
حدیث نمبر1۔امام زہری کی ایک مرسل روایت | 50 |
امام ابن شہاب الزہری سے محبت | 53 |
2۔ جادو کااثر ہشام بن عروہ | 61 |
ہشام بن عروہ پر بعض الناس کی جرح اور اس کاجواب | 63 |
3۔کیا اللہ بندے میں حلو ل کرجاتاہے | 69 |
4۔صحیح بخاری کی ایک حدیث اور روٹیاں پکانا | 72 |
5۔حوا او رخیانت | 74 |
6۔سیدنا ابراہیم اور ان کاوالد آزر | 76 |
7۔رسول اللہ ﷺ کے چچا ابوطالب | 78 |
کپڑے کے بدلے میں نکاح اور سیدنا ابن مسعود | 80 |
متعہ النکاح کی تیسری روایت | 85 |
حق مہر میں لوہے کی انگوٹھی | 90 |
حق مہر میں تعلیم قرآن | 92 |
کتے کے جوٹھے سے وضو | 94 |
امام زہری کاایک قول | 97 |
صحابہ کرام کی تواضع اورعاجزی | 98 |
چغل خوری اور پیشا ب کے قطروں سے نہ پچنے پر عذاب | 102 |
جنبی اور قرآن کی تلاوت | 104 |
مردے کاجوتوں کی آواز سننا | 106 |
قبر پر ٹہنی لگانا | 108 |
میت کاجنازے پر کلام کرنا | 110 |
سیدنا ابراہیم اور نبی کریم ﷺ | 112 |
سیدنا براء بن عازب کااعلان تواضع | 114 |
صحیح بخاری پر تہمت اور معترض ۔لواطت | 117 |
سیدنا ابن عباس اور متعہ النکاح | 119 |
شادی بیاہ پروف بجانا اور اشعار پڑھنا | 121 |
نبی ﷺ کاسیدہ عائشہ سے نکاح او رقرآن مجید | 123 |
مشرق یعنی عراق سےشیطان کاسینگ نکلے گا | 126 |
نبی ﷺ کاخواب اورسیدہ عائشہ ؓ | 128 |
سچے نبی سیدنا ابراہیم کاتوریہ اور کذبات | 130 |
حدیث کذبات اورتوریہ | 131 |
موقوف روایات | 133 |
آثار التابعین | 133 |
بیماری کے علاج کے لئے اونٹوں کے دودھ اور پیشاب کاپینا | 136 |
نبی ﷺ کی وفات کے بعد بعض لوگوں کامرتد ہوجانا | 139 |
حوض کوثر اور بعض امتیوں کااس سے ہٹا جانا | 141 |
ایک عورت کاقصہ جس سے نبی کانکاح ہوا اوروہ ام المومنین نہ بن سکی | 143 |
اپنی منکوحہ بیوی کوکہنا کہ اپنا نفس بعض امتیوں کامرتد ہونا | 149 |
قرآن کی سات قراءتوں کامتواتر ہونا | 151 |
قرآن مجید کی سات قراءتیں | 153 |
مومنین کے دوگروہوں میں جنگ | 156 |
چیونٹیوں کاقتل اورایک پیغمبر | 158 |
سوت کاتنے والی خوقاءنامی ایک عورت کاقصہ | 160 |
آسمان کی خبریں اور شیاطین کاسن گن لینا | 162 |
قرآن کی سات قراءتیں متواتر ہیں | 164 |
سورۃ اخلاص کو مختصر اللہ لواحد الصمد کہنا | 173 |
غزوہ احد کےوقت صحابہ کرام کااختلاف | 175 |
مہمان کی مہمان نوازی میں میزبان کابھوکا سونا | 177 |
درخت کاطلاع دینا کہ جنات نے قرآن سناہے | 179 |
سیدنا ابن ام مکتوم اور نابینا مجاہد | 181 |
عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ آمین دعاہے | 183 |
نبی کریم ﷺ کاحالت نماز میں پیٹھ پیچھے دیکھنا | 185 |
ابوطالب اور عذاب میں تخفیف | 187 |
ایک آیت کی تفسیر ارو سیدنا ابن عباس | 189 |
حدیث کو قرآن پر پیش کرنےوالی روایت موضوع ہے | 193 |
کیا امام ابوحنیفہ تابعی تھے | 196 |
اسماء الرجال | 203 |
اشاریہ | 209 |
اختتام الکتاب | 220 |
صحیح بخاری پر اعتراضات | 220 |
قرآن مجید کی سات منزلیں | 221 |
تقدیم توفیق الباری | 223 |
صحیح بخاری ہی نظر آتی ہے | 224 |
مقدمہ طبعہ ثانیہ | 225 |
سچی پیشین گوئی او رمنکرین حدیث کاوجود مسعود | 226 |