صحیح مسلم (آن لائن ایڈیشن) جلد۔3
مصنف : امام مسلم بن الحجاج
صفحات: 2018
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نوویکی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے۔ پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے۔ عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاںاور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے۔لیکن اس قدیم اردو کی تسہیل و تھذیب اوراحادیث کی ترقیم کرکے اب کئی مکتبات نے بڑی عمدہ طباعت کے ساتھ صحیح مسلم کا ترجمہ شائع کیا ہے۔ او ر دار السلام تو نے نئے ترجمہ وحواشی کے ساتھ اسے طبع کیا ہے۔ زیر تبصرہ صحیح مسلم کا ترجمہ محترم عزیز الرحمن صاحب نے کیا ہے جو کہ تین مجلدات پر مشتمل ہے۔ اور تینوں جلدوں کی فہارس عناوین ابواب کےساتھ لنک شدہ ہیں۔ اسی لیے اسے ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوسکے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
باب: گری پڑی چیز کا بیان | 27 |
باندھنے کی ڈوری اور اس تھیلی کی پہچان اور گمشدہ بکریوں اور اونٹوں کے حکم کے بیان میں | 27 |
حاجیوں کی گمشدہ چیزوں کا بیان | 35 |
جانور کے مالک کی اجازت کے بغیر اس کا دود دوہنے کی حرمت کے بیان میں | 36 |
مہمان نوازی کے بیان میں | 38 |
بچا ہوا مال مسلمانوں کی خیر خواہی میں لگانے کے استحباب کے بیان میں | 40 |
جب کمی ہو تو سب کے زاد راہ آپس میں ملانے اور آپس میں مواسات کرنے کے استحباب کے | 41 |
باب: جہاد کا بیان | 42 |
جن کافروں کو پہلے اسلام دیا جا چکا ہو ایسے کافروں کو دوبارہ اسلام کی دعوت | 42 |
لشکر کا امیر بنانے اور اسے وصیت اور جہاد کے آداب وغیرہ کے احکام دینے کے بیان میں | 43 |
آسانی والا معاملہ اختیار کرنے اور نفرت والا معاملہ ترک کرنے کےت بیان میں | 46 |
جنگ میں دشمن کو دھوکہ دینے کے جواز میں بیان میں | 54 |
دشمن سے ملاقات کے وقت نصرت کی دعا کرنے کے استحباب کے بیان میں | 56 |
شب خوب میں بلا ارادہ عورتوں اور بچوں کے مارے جانے کے جواز کے بیان میں | 59 |
کافروں کے درختوں کو کاٹنے اور ان کو جلا ڈالنے کے جواز کے بیان میں | 61 |
خاص اس امت محمدیہ کے لیے غنیمت کا مال حلال ہونے کے بیان میں | 62 |
غنیمت کے بیان میں | 64 |
مقتول کو سلب کرنے پر قاتل کے استحقاق کے بیان میں | 69 |
انعام دے کر مسلمان قیدیوں کو چھڑانے کے بیان میں | 76 |
فے کے حکم کے بیان میں | 77 |
نبیﷺ کا فرمان: ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا جو ہم چھوڑیں وہ صدقہ۔۔۔ | 83 |
باقی فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔۔۔۔ |