صحیح ابن خزیمہ جلد 2
مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ
صفحات: 609
امام ابن خزیمہ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جہاں نماز پڑھنے سے روکا گیا | 49 | |
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان | 51 | |
نمازی کے سترہ کے ابواب کا مجموعہ | 56 | |
نماز میں جائز گفتگو اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ ابواب کا مجموعہ | 87 | |
نماز میں جائز افعال کے ابواب کا مجموعہ | 106 | |
نماز میں ناپسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ | 132 | |
حضر میں بارش کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنے کی رخصت کا بیان | 177 | |
بچھونوں پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ | 205 | |
نماز میں بھول چوک کے ابواب کا مجموعہ | 214 | |
نماز وتر اور اس میں سنتوں کے ابواب کا مجموعہ | 258 | |
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنت ) اور ان میں مذکور سنتوں کے ابواب کا مجموعہ | 293 | |
نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ | 367 | |
نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ | 387 | |
بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ | 398 | |
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ | 417 | |
عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو ان میں ضروری سنتوں کے ابواب کا مجموعہ | 544 |