صحابہ رسول ﷺ ہندوستان میں

صحابہ رسول ﷺ ہندوستان میں

 

مصنف : اکبر علی خان قادری

 

صفحات: 256

 

اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمدﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “خیر امتی قرنی” (بخاری)”میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں” یہ وہ جماعت تھی جن کی سیرت و کردار کے بارے میں دشمنوں نے بھی گواہی دی۔ یہ وہ عظیم جماعت تھی جنہوں نے دین اسلام کی آبیاری خود اپنے لہو سے کی اپنے مال و متاع، جان حتیٰ کہ اہل و عیال تک اللہ کے دین کے لیے قربان کر کے ہمیشہ کے لیے جنتوں کے وارث بن گئے۔ یہ وہ مثالی جماعت تھی جن کے دن میدان جہاد میں گزرتے اور راتیں اپنے رب کے حضور عبادت میں گزرتیں۔ زیر تبصرہ کتاب”صحابہء رسولﷺ ہندوستان میں” اکبر علی خان قادری کی تاریخی تالیف ہے۔ جس میں موصوف نے سر زمین پاک و ہند میں اشاعت اسلام کی ایمان افروز داستانیں رقم کرنے والے صحابہ کرام ؓ کے واقعات کو احاطہ تحریر میں لایا گیا ہے۔ اور برصغیر پاک و ہند میں اسلام کا آغاز کیسے ہوا؟ اور اس کے محرکات کون بنے؟ اس کے علاوہ آپﷺ کا پاک و ہند کے بارے میں ارشادات کو بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ اکبر علی خان قادری 9
باب اول(قبل ازاسلام عرب وہند کے تعلقات 11
عرب وہند کے تعلقات ہزازوں سال پرانے ہیں 13
دنیا کی پہلی سمندری تاجر قوم 14
قدیم عربوں (فنییقیوں) کے ہند پراثرات 15
ہند کے قدیم عربی زبان پراثرات 18
حضرت عیسیٰ ؑ سے دوہزاربرس پہلے کے عرب تاجر اورہندی سامان تجارت 20
حضرت یوسف ﷤ سے واسکوڈے گاماتک 21
ہند وستان کی تجارت کے مالک عرب ہی تھے عرب وہند کی قدیم تجارتی شاہراہ کے نشیب وفراز کی کہانی 23
عرب میں ہند وستانی مال کے بڑے بڑے مراکز اور منڈیاں 26
عرب تاجر ہندوستان سے کن کن اشیاء کی تجارت کرتے تھے 32
عہد رسالت میں عرب وہند کے تعلقات 33
باب دوم (ظہور اسلام کے وقت ہندکی حالت 40
قدیم ہند کاالمیہ 40
زمانہ ماقبل تاریخ میں رصغیر پاک وہند اعلی تہذیب وتمدن کاحامل تھا 46
کیا ہند ومت باقاعدہ مذہب ہے 50
ہندوؤں کانظریہ تخلیق کائنات 53
ہندوؤں کے عقائد کے بارے میں البیرونی کی تحقیقات 55
ہندوؤں کے دیوتا 59
ہند وکتابیں 62
ہندوؤں کامذہبی مزاج 65
عقیدہ تناسخ 67
ہندوؤں کامرد ے جلانا 68
جنت دوزخ کاتصور 69
حیات بعدالموت 69
عاقبت کے خیالات 69
توحید اورہندو 70
سیاسی حالات 72
معاشرتی حالات 73
عورت کامقام 75
عام رہن سہن 76
قانون 77
عدل وانصاف 78
اخلاقی حالت 80
معاشی حالات 82
اصلاحی تحریکیں 85
جین مت 89
جین فرقے 92
بدھ مت 93
گوتم کی تبلیغ مساعی 95
تحریف اورفرقہ بندی 103
باب سوم(اسلام کے ظہور اوردعوت وتبلیغ 107
توحید 107
رسالت 110
آخرت 111
کتب 115
ملائکہ 117
تقدیر 119
عبادات 119
اخلاق 120
شرف انسانیت 122
سودخوری کی ممانعت 124
مساوات 125
دعوت وتبلیغ اسلام 126
دعوت وتبلیغ دین کی خاطرحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اضطراب اورتڑپ 130
نبیﷺ کااجتماعی دعوت فرمانا 135
میدان جنگ میں دین کی تبلیغ 142
بادشاہوں کواسلام کی دعوت 152
صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور دعوت وتبلیغ اسلام 156
صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اورانفرادی تبلیغ 156
صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور اجتماعی دعوت اسلام 168
فضائل صحابہ کرام ؓ 168
صحابی ﷜ کی تعریف 169
صحابہ کرام افضل اولیاء ہیں 169
امت میں صحابہ کرام﷜ کے برابر کوئی نہیں 169
عظمت صحابہ کرام﷜ 170
صحابہ کرام ؓ فلاح یافتہ ہیں 170
انصار ومہاجرین سچے مومن ہیں 170
مہاجرین وانصار سچے مومن اورفلاح یاہیں 171
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام ؓ کے لیے ایمان کوپسند فرمالیا 171
صحابہ کرام ؓ کو اسلام پراللہ تعالیٰ نے خود قائم فرمایاہے 172
صحابہ کرام ؓ کبھی دین سے نہ پھر ے وگرنہ اللہ تعالی ان کی جگہ کسی اورقوم کولے آتا 172
مشہور صحابہ کرام ؓ میں سے کوئی کبھی مرتد نہیں ہوا 172
صحابہ کرام ؓ کاذکر کیسے کیا جائے 173
صحابہ کرام ؓ کوطعن وتشنیع کرنااللہ تعالی کےعذاب میں گرتا ہونے کاسبب ہے 173
صحابہ کرام ؓ کوبراکہنے والے اللہ کی لعنت کے مستحق ہیں 174
بربادی ہے ان لوگوں کے لیے جو صحابہ ؓ کوبرکہتے ہیں 175
صحابہ کرام ؓ کو اللہ تعالی نے آپس میں بھائی بھائی بنادیا 175
صحابہ کرام ؓ رسول پاک کی قوت ہیں 176
مہاجرین وانصارصحابہ ؓ پراللہ تعالی مہربان ہے 176
مہاجرین وانصار سے اللہ تعالی راضی ہوچکاہے 178
اللہ جس سے راضی ہوگیا پھر اس سے ناراض نہ ہوگا 178
صحابہ کرامؓ اورتقویٰ لازم وملزوم ہیں 178
صحابہ کرام ؓ کی کثرت عبادت کی تعریف 178
کاتبین وحی کی تعریف 179
صحابہ کرام ؓ فوج درفوج اسلام سے سر فراز ہوئے 179
صحابہ کرام  اورانعامات الیہہ 179
صحابہ کرام ؓ نفاق سے محفوظ ہیں 180
صحابہ کرام ؓ قیامت کی رسوائی سے محفوظ ہیں 180
بیت رضوان میں شریک صحابہ ؓ میں سے کوئی جہنم میں داخل نہ ہوگا 180
صحابہ انبیاء کرام ؓ کے بعد تمام مخلوق سے افضل ہیں 181
عظمت خلفاء راشدین 181
صحابہ کرام ؓ کازمانہ سب زمانوں سے بہتر ہے 182
صحابہ کرام ؓ کی پیروی سب سے بہترہے 182
باب چہارم۔

ہنداوراسلام

185
مسلمانوں کے لیے ہند کی مذہبی اہمیت 185
عرب میں آباد وہندی اقوام اوران میں عہدرسالت اور عہد صحابہ میں اشاعت اسلام 191
سندھ اورسندھی 197
ہنداور ہندی 198
ہند اور سندھ کی سات قومیں 200
زط یعنی جاٹ 201
مید 205
اساورہ 207
احامرہ 205
سیابجہ 210
ہندی اورغیرعرب اقوام کی آبادی والے عرب علاقوں میں دعوت اسلام 211
یمن ونجران 211
بحرین اورعمان 220
وضائع کسری کون تھے 221
قطیف خط اوردارین 222
ہجر میں دعوت اسلام 223
عہدرسالت اورعہد صحابہ میں برصغیر پاک وہند میں اشاعت اسلام 225
باب پنجم۔

برصغیر پاک وہند میں تشریف لانے والے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم

234
حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی﷜ 234
حضرت حکم بن ابی العاص ﷜ 240
حضرت مغیرہ بن ابی العاص ثقفی﷜ 242
حضرت ربیعہ بن زیادمذحجی ﷜ 243
حضرت حکم بن عمروثعلبی غفاری ﷜ 244
حضرت عبداللہ عبداللہ انصاری﷜ 246
حضرت سہل بن عدی خزرجی انصاری﷜ 247
حضر ت صحار بن عباس عبدی ﷜ 248
حضرت عاصم بن عمروتمیمی ﷜ 248
حضرت عبداللہ بن عمیر اشجعی ﷜ 249
حضرت عبداللہ بن معمرتمیی ﷜ 249
حضرت عمیربن عثمان بن سعد﷜ 250
حضرت مجاشع بن مسعود سلمی ﷜ 251
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ قرشی ﷜ 252
حضرت خریت بن راشد ناجی سامی ﷜ 253
حضرت کلیب ابووائل ﷜ 253
حضرت مہلب بن ابوصفرہ ازدی عتکی ﷜ 253
حضرت سنان بن سلمہ ہذلی ﷜ 254
حضرت منذربن الجار ودعبدی ﷜ 254
کتابیات 256

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلاماللہانبیاءاولیاءتاریختبصرہتبلیغتجارتتعلیمتعلیم و تربیتجہادحکمتخطدینزبانسیرتصحابہصحابہ کرامعبداللہعربعربیقرآنقیامتمذہبہندوستانواقعاتوحی
Comments (0)
Add Comment