صحابیات مبشرات رضی اللہ عنہن
مصنف : محمود احمد غضنفر
صفحات: 378
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جہاں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی وہیں نبوت کی کرنوں سے فیض یاب ہونے والی صحابیات نے بھی اسلام کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں اور مذہبی، سیاسی، علمی اور عملی کارنامے سرانجام دے کر سرخرو ہوئیں۔ زیر نظر کتاب میں ان صحابیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جنھیں زبان نبوتﷺسے جنت کا مژدہ جانفزا ملا۔ وہ صحابہ کرام جن کو نبی کریمﷺنے جنت کی بشارت دی ان کی زندگی کے حوالے سے تو کافی کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں لیکن صحابیات مبشرات پر اردو زبان میں یہ پہلی کتاب ہے۔ ان صحابیات کی مبارک اور پاکیزہ زندگی اہل اسلام کے لیے یقیناً راہ عمل متعین کرنے کا کام دے گی۔ اس لیے تمام لوگوں کے لیے بالعموم اور خواتین کوبالخصوص اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ ناولوں کی رونانوی کہانیوں اور میگزینز کی چٹ پٹی خبروں سے ہٹ کر ان معزز خواتین کی حقیقی زندگی کا مطالعہ نہایت افادے کا باعث ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف آغاز | 7 | |
صحابیات ؓن کے کارنامے | 9 | |
ام المومنین سیدہ طاہرہ خدیجۃ الکبری ؓ | 15 | |
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ | 35 | |
ام المومنین سیدہ سودہ بنت زمعہ ؓ | 61 | |
ام المومنین سیدہ ام سلمٰہ ؓ | 105 | |
ام المومنین سیدہ زینب بنت جحش ؓ | 127 | |
ام المومنین سیدہ ام حبیبہ رملہ بنت ابی سفیان ؓ | 169 | |
حضرت فاطمہ بنت اسد ؓ | 201 | |
حضرت فاطمۃ الزہراء ؓ | 211 | |
حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓ | 245 | |
حضرت ام سلیم انصاریہ بنت ملحان ؓ | 273 | |
حضرت الربیع بنت معوذ ؓ | 299 | |
حضرت ام منذر سلمٰی بنت قیس ؓ | 345 | |
حضرت ام ایمن ؓ | 359 |