سفر اور سواری پر نماز

سفر اور سواری پر نماز

 

مصنف : ام عبد منیب

 

صفحات: 50

 

سفر انسانی زندگی کا ایک حصہ ہے،جس کے بغیر کوئی بھی اہم مقصد حاصل نہیں ہو سکتا ہے۔انسان متعدد مقاصد کے تحت سفر کرتا ہے اور دنیا میں گھوم پھر کر اپنے مطلوبہ فوائد حاصل کرتا ہے۔اسلام دین فطرت ہے جس نے ان انسانی ضرورتوں اور سفر کی مشقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بعض رخصتیں اور گنجائشیں  دی ہیں۔مثلا مسافر کو حالت سفر میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ،جس کی بعد میں وہ قضاء کر لے گا۔اسی طرح مسافر کو نماز قصر ونماز جمع پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے کہ وہ  چار رکعت والی نماز کو دو رکعت کر کے  اور دو دو نمازوں کو جمع کر کے پڑھ سکتا ہے۔اسی طرح  سفر کے اور بھی متعدد احکام ہیں جو مختلف کتب فقہ میں بکھرے پڑے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب  ” سفر اور سواری پر نماز “معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں نے  سفر کے انہی احکام کو بیان کیا ہے کہ نماز قصر کب ہو گی اور کتنے دنوں تک ہو گی اور کیا سواری پر نماز ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں کی جا سکتی ہے۔محترم  محمد مسعود عبدہ ﷫تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
قصر نمازوں کی رکعتیں 7
قصر نماز سنت یا واجب 8
سفر سے مراد 11
قصر نماز کے لیے فاصلہ 12
قصر کتنے دن کے قیام میں 15
جب مدت قیام میں تردد ہو 19
دوپہر کے وقت کوچ کا ارادہ ہو تو 23
سفر شروع کرتے وقت اپنے گھر یا بستی میں نماز 27
قصر نماز کی اختمامی حد 28
سفر میں دو نمازیں اکھٹی پڑھنا 29
سفر میں نماز کے لیے اذان کہنا 31
بغیر کسی عذر کے قیام میں اکٹھی دو نمازیں پڑھنا 32
سفر میں سنتیں 34
سواری پر فرض نماز 36
سفر کے دوران نفل نماز 40
مقیم کی اقتدا میں مسافر کی نماز 42
سفر میں نماز میں قضا نماز کا گھر میں آ کر حکم 43
ڈرائیور اور ملاح کے لیے نماز کا حکم 45
ملازم اور طالب کے لیے 46
میکے میں قصر نماز 47
جہاں جائیداد ہو وہاں قصر کا حکم 47
دو شہروں میں رہائش 48

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکامتبصرہدینروزہسفرسنتعلمفقہقصرنماز
Comments (0)
Add Comment