سبیل المومنین
مصنف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن
صفحات: 258
اسلام اعلی اخلاقیات کا حامل مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو اعلی اخلاق اور بلند کردار اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے اورانہیں بد اخلاقی اور بد کرداری سے منع کرتا ہے۔نبی کریم ﷺ اخلاقیات کے اعلی ترین مقام پر فائز تھے،اللہ تعالی نے آپ کو اخلاق کا بہترین نمونہ اور پیکر بنا کر بھیجا تھا۔کسی نے سیدہ عائشہ ؓ سے نبی کریم ﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو آپ نے جواب دیا: کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟آپ ﷺ اخلاق کے اعلیٰ ترین مرتبے پر فائز تھے۔ اس کی گواہی قرآن نے بھی دی اور صحابہ و ازواج مطہرات ؓ نے بھی۔ یہاں تک کہ آپ کے بدترین مخالفین،جنہوں نے آپ پر طرح طرح کے الزامات تو لگائے لیکن کبھی آپ کی سیرت اور کردار کی بابت ایک لفظ بھی نہ کہہ پائے۔حیرت کا مقام ہے کہ آپ کے ہم عصر مخالفین تک آپ کو اعلیٰ اخلاق و کردار کا حامل گردانتے تھے۔ زیر تبصرہ کتاب ” سبیل المومنین” محترم جناب ڈاکٹر سید شفیق الرحمن صاحب کی تصنیف ہے جبکہ تحقیق وتخریج محترم مولانا حافظ زبیر علی زئی صاحب کی ہے۔مولف نے اس کتاب میں انتہائی سادہ لیکن مؤثر انداز میں اسلام کے اخلاق و کردار کے اسباق کو بیان کیا ہے۔مولف موصوف نے انتہائی اختصار کے ساتھ اخلاقیات کے دروس کو ایک ترتیب سے مرتب کر دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کے اخلاق اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ابتدائیہ | 23 |
اللہ تعالی کے ادب کابیان | |
اللہ تعالی کی حمد | 27 |
اللہ تعالی کی رحمت | 27 |
اللہ تعالی کی بخشش | 29 |
اللہ سے اچھی امید رکھنا | 29 |
اللہ پر توکل | 31 |
اللہ کاڈر | 32 |
اللہ تعالی کے خوف سے رونا | 34 |
اللہ سے خوف اور امید رکھنا | 35 |
اللہ کی محبت او ردشمنی | 35 |
مشیت صرف اللہ کی | 36 |
رسول اللہ ﷺ کاادب | |
حب رسول | 37 |
تعظیم رسول ونصرت رسول | 39 |
رسول اللہ ﷺ سے تبرک حاصل کرنا | 41 |
نبی رحمت پر دردوپڑھنا | 43 |
اطاعت رسول ﷺ | 45 |
رسول اللہﷺ کاحسن تعلیم | 48 |
رسول اللہ ﷺ کی دلیری | 48 |
والدین کےحقوق | |
والدین کے ساتھ حسن سلوک | 50 |
والدین کوگالی دینا | 52 |
والدین کی وفات کے بعد فرمانبرداری | 52 |
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مافرمانی والدین کی اطاعت نہیں ہے | 53 |
مشرک والدین کے لیے دعائے مغفرت کی اجازت نہیں | 54 |
اولاد کےحقوق | |
اولاد کی تربیت | 55 |
بیوی بچوں پر خرچ کرنا | 56 |
اولاد میں برابری | 58 |
اولاد سے محبت | 59 |
بیوی کے حقوق | |
محبت | 60 |
حسن سلوک | 61 |
بیویوں میں عدل | 62 |
تربیت | 63 |
نکاح میں دعوت کی مرضی | 64 |
بیوی کاراز افشانہ کرے | 64 |
دیندار عورت سےنکاح | 65 |
بیوی پر بے شک کرنا | 65 |
بیوی کاخاوند کے مال میں سے کچھ لے لینا | 66 |
خاوند کے حقوق | |
اطاعت | 67 |
عورتیں جہنم میں | 69 |
عزت او رناموس کی حفاظت | 69 |
رشتہ داروں کے حقوق | |
حسن سلوک | 70 |
بدسلوکی کے بدلہ میں حسن سلوک | 71 |
صدقہ میں رشتہ داروں کو ترجیح | 73 |
مشرک رشتہ داروں سے حسن سلوک | 74 |
مومن کافرکاوارث نہیں | 74 |
پڑوسیوں کے حقوق | |
حسن سلوک | 76 |
شرسے محفوظ رکھنا | 77 |
ہمسایہ کی مدد | 77 |
قیامت کے جن کے حقوق العباد کافیصلہ | 78 |
مسلمانوں کے آپس کےحقوق | |
اللہ کے لیے محبت | 79 |
اللہ کی محبت میں ایک دوسرے سے ملاقات کرنا | 81 |
اہل خیر کی زیارت کرنے کابیان | 81 |
خیرخواہی | 82 |
مسلمانوں پر شفقت | 82 |
مسلمان کوحقیر نہ سمجھنا | 83 |
مسلمان کوسلام کہنا | 84 |
سلام کے آداب | 85 |
سلام میں پہل کرنے والااللہ کے قریب ہے | 85 |
باربار سلام کرنا | 86 |
ملاقات کے لیے اجازت طلب کرنے کاطریقہ | 86 |
کافر کوسلام کرنا | 87 |
ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا | 88 |
مریض کی تیمارداری کرنا | 89 |
کافر کی عیادت کرنااوراسے اسلام کی دعوت دینا | 90 |
جنازے کے ساتھ جانا | 90 |
دعوت قبول کرا | 91 |
دوستی متقی لوگوں سے | 92 |
چھینک کاجواب دینا | 92 |
مومنوں کے ساتھ نرمی | 94 |
لوگوں سے میل جول رکھنے کی فضیلت | 95 |
مسلمان کی مدد | 96 |
علماء اور بڑے لوگوں کی تعظیم | 96 |
مسلم امراء کااحترام | 97 |
امیر کی اطاعت صرف معروف کاموں میں ہے | 98 |
مہمان کی عزت وتکریم کرنا | 98 |
ایثار قربانی کی فضیلت | 99 |
بیوہ اور مسکین کی خبر گیری | 100 |
یتیم کی کفالت | 100 |
مسکین مسلمانوں کی امداد | 101 |
مسکین مسلمانوں کوناراض کرنا | 102 |
بے وسیلہ لوگوں کی امداد کی برکت سےرزق میں اضافہ | 102 |
لوگوں کو ستانا خطرناک ہے | 103 |
قناعت کابیان | |
مسکین مسلمانوں کی فضیلت | 104 |
کھانے پینے اور لباس میں قناعت | 106 |
سونےچاندی کے برتنوں میں کھنا پینا | 108 |
قناعت کی فضیلت | 108 |
مال ودولت کی فراوانی خطرناک ہے | 109 |
دنیا میں اپنے سے کمتر کو دیکھنے کاحکم | 110 |
دنیا کی رغبت سے ہلاکت | 110 |
اخلاقیات | |
حسن اخلاق | 111 |
غلام کی ماں کو برابھلاکہنا جہالت ہے | 113 |
رسو ل اللہ ﷺ کاحسن اخلاق | 113 |
صبروتحمل | 114 |
دین کی وجہ سے تکلیف برداشت کرنا | 115 |
سخت مصیبت میں ایمان چھپانے کاجواز | 118 |
فتنے کے خوف سے گوشہ نشینی | 119 |
فتنے کے خوف سےکعبے کو اصل بنیادوں پرکھڑا نہ کرنا | 120 |
مصیبت میں بھلائی | 120 |
بیماری کی وجہ سے جنت | 121 |
صبرصدمہ کے آغاز میں | 121 |
ام سلیم ؓ کاحیرت انگیز صبر | 122 |
خلیفہ کے ظلم پر صبر | 123 |
صبر کی تلقین کرنا | 123 |
موت پر فطر ی طریقے سے دوروغم کااظہار جائز ہے | 124 |
فطری روناصبر کے خلاف نہیں | 125 |
جس کے گھر موت کاحادثہ ہووہ کیا کہے | 125 |
میت پر بین کرنا | 126 |
عدل وانصاف | 127 |
رعیت کے حقوق | 129 |
شرم وحیا | 129 |
صدقہ | 130 |
عہدکی پابندی | 131 |
سچائی | 131 |
لوگوں کے درمیان صلح کروانا | 132 |
صدقہ خیرات کرنے کاحکم | 133 |
اللہ کااے نام پر مانگنا | 133 |
انسان کامال صرف وہ ہے جو اس نے صدقہ کیا | 134 |
رسول اللہ ﷺ کی سخاوت | 134 |
سخی کے لیے دعا | 135 |
اچھی بری نیت پر اجراور گناہ | 136 |
محنت کی ترغیب | 137 |
پیچھے پڑا مانگنے کی ممانعت | 137 |
زکوۃ آل محمد ﷺ پر حرام | 139 |
بغیر سوال کے مال ملے تولینا جائز ہے | 139 |
سرکاری ملازمین کے لیے تنبیہ | 140 |
شبہ والی چیزوں کوچھوڑنے کابیان | 140 |
بھلائی کے کاموں پر پابندی کرنا | 141 |
جو حرام کام کاارتکاب کر بیٹھے | 141 |