سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 3

سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 3

 

مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

 

صفحات: 480

 

اہل  حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں  ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل  حدیث ایک جماعت  او رایک تحریک  کا نام ہے  زندگی  کےہر شعبے  میں قرآن  وحدیث کے مطابق عمل  کرنا  او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے  کی ترغیب دلانا  یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی  دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث  کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی  کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل حدیث2018-1  ،جلد سوم ‘‘  جناب عبد الحکیم  عبد المعبود  المدنی حفظہ اللہ کی کاوش ہےموصوف  جماعت اہل حدیث ، ہند کے غیور اور ممتاز عالمِ دین ہیں ، انہوں نے ’’ مرکز تاریخ اہل حدیث ،انڈیا‘‘ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا ہوا  ہے  جس کے تحت  وہ  تاریخ اہل حدیث ہند کو بڑی تیزی اور قوت سے جمع کیا جارہا ہے ۔کتاب ہذادر اصل مجوزہ تاریخ اہل حدیث  ،ہند  کا تیسرا حصہ ہے  ۔مرتب  نےاس میں مختلف جرائد ومجلات، مقالات اور کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے نیزذاتی معلومات کی بنیاد پر ہند کے علمائے اہل حدیث کی مساعی جمیلہ کو مختلف جہتوں سے واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سالنامہ تاریخ اہل حدیث جلد سوم سات ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول میں   علماء کرام وفضلاء عظام کے تاثرات وانطباعات ہیں ،باب دوم میں تاریخ اہل حدیث  کےمتعلق17؍بحوث ومقالات ہیں ۔ باب سوم  میں 21 مرحومین علماء کرام  کاتذکرہ  بڑے شرح  وبسط کےساتھ پیش کیاگیا ہے ۔ باب چہارم  عالم ِاسلام کے 2؍عظیم سلفی اساطین علم  کے متعلق ہے۔ باب پنجم میں2018-19ء کے41؍مرحومین علما کرام کی سوانح اور ا ن کی مساعی رقم ہیں ۔باب ششم میں 16؍علماء   کا  تذکرہ خیر ہے ۔باب ہفتم مناظرات ومتفرقات پر مشتمل ہےیہ کتاب تاریخ اہل حدیث کی حقانیت اورعلمائے اہل حدیث کی گرانقدر خدمات پر مشتمل ایک اہم علمی وتاریخی دستاویز  ہے ۔اللہ مرتب وناشرین کی اس  عظیم الشان مساہی کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اورانہیں ا س کام کو جاری رکھنی کی توفیق دے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 4
کلمات تشکر 10
انتساب 11
رشحات قلم 12
اداریہ 13
افتتاحیہ 14
باب اول تاثرات و انطباعات 23
پیغام آفریں 23
تہنیتی پیغام 24
کلمات تبریک 27
تبصرہ وتجزیہ 27
تبصرہ وتجزیہ 30
باب دوم بحوث و مقالات تاریخ اہل حدیث 35
مسلک حدیث ترجمہ رسالہ عمل بالحدیث فارسی 35
تحریک اہل حدیث اور اس کے فوائد 45
سلفی دعوت کے پانچ اہم اصول 51
فتنہ انکار حدیث کی سرکوبی میں علمائے اہل حدیث کی مساعی جمیلہ 59
برصغیر میں اہل حدیث کی عظیم کارکردگی 70
اہل حدیث مجاہدین آزادی 74
تاریخ اہل حدیث بہار 85
صادق پور سورماؤں کا وطن سرفروشوں کی زمین 102
جمعیت علمائےہند کی تاسیس میں علمائے اہل حدیث کا بنیادی کردار 106
ہندوستان کے تین بڑے مدارس 111
مئوناتھ بھنجن 127
مئو کے ہم عصر اور ہم نام علماء 133
ابنائے جامعہ عربیہ مئو کی حدیثی خدمات 135
فیضی علمائے مئو کی خدمات حدیث 150
جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی 166
جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی کی مختصر تاریخ 168
جامع مسجد اہل حدیث مئومن پورہ ممبئی 170
تعارف جمیعت اہل حدیث بھیونڈی مہاراشٹر 176
باب سوم یاد رفتگاں 180
مولانا ولایت علی صادقپوری 180
جماعت اہل حدیث کا ایک گمنام قائد 185
مولانا عبد اللہ عرف جھاؤ میاں الہ آبادی 188
مولانا  عبد العزیز رحیم آبادی 190
مولانا عبد العزیز رحیم آبادی  حیات و خدمات 199
مولانا عبد الرحمن لکھنوی ثم دلالپوری اور جھارکھنڈ 202
مولانا عبد السلام مبارکپوری 205
مولانا عبد الصمد مبارکپوری 208
مولاناعلامہ نذیر احمد رحمانی چند یادیں 216
مولانا نذیر احمد دہلوی ایک تعارف 222
ماہر علم میراث مولانا عبد الرحمن بجوادی 230
شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی 238
آہ شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی 244
مولانا عبد الاحد پورینوی 247
مولانا محمد یحییٰ بنارسی 251
مولانا عزیز احمد بن محمد حنیف ندوی 254
مولانا ذکر اللہ خاں ذاکر ندوی 257
بزم سے رخصت ہے ذاکر مرحبا کہتا ہوا 259
مولانا عبد العزیز جامی عمری ادھونی 263
شیخ الحدیث مولانا محمد عمر سلفی 269
مولانا محمد حنیف فیضی مدنی بہار 288
مولانا قرۃ العین فائق املوی 292
باب چہارم عالم اسلام کے سلفی اساطین 308
شیخ عبد القدیر شبیہ الحمد 308
جزیرے یادوں کے شیخ عبد القادر شبیہ الحمد کی وفات پر 310
باب پنجم مرحومین علمائے اہل حدیث واعیان جماعت 2018 ۔ 2019ء 320
باب ششم موجودین علمائے کرام 2018۔2019ء 406
باب ہفتم مناظرات و متفرقات 471

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

اسلاماللہاہل حدیثتاریخترجمہحدیثحیاتخدماتدینرسالہسنتعبد اللہعلمعلماءعلمیقرآنمحمد حنیفمحمد عمرمذہبمسجدمعلوماتمقالاتنظر
Comments (0)
Add Comment