سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 2
مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی
صفحات: 578
اہل حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت او رایک تحریک کا نام ہے زندگی کےہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل حدیث 2107 ،شمارہ نمبر 2 ‘‘ جناب عبد الحکیم عبد المعبود المدنی ﷾ کی کاوش ہےموصوف جماعت اہل حدیث ، ہند کے غیور اور ممتاز عالمِ دین ہیں ، انہوں نے ’’ مرکز تاریخ اہل حدیث ،انڈیا‘‘ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا ہوا ہے جس کے تحت وہ تاریخ اہل حدیث ہند کو بڑی تیزی اور قوت سے جمع کیا جارہا ہے ۔کتاب ہذادر اصل مجوزہ تاریخ اہل حدیث ،ہند کا دوسرا حصہ ہے ۔مرتب نےاس میں مختلف جرائد ومجلات، مقالات اور کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے نیزذاتی معلومات کی بنیاد پر جنوبی ہند کے علماء اہل حدیث کے مساعی جمیلہ کو مختلف جہتوں سے واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سالنامہ تاریخ اہل حدیث کا یہ دوسرا شمار ہ آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اول میں علماء کرام وفضلاء عظام کے تاثرات وانطباعات ہیں ،باب دوم میں تاریخ اہل حدیث کےمتعلق11؍بحوث ومقالات ہیں ۔ باب سوم میں 22 مرحومیں علماء کرام تذکرہ بڑے شرح وبسط کےساتھ پیش کیاگیا ہے ۔ باب چہارم عالم ِاسلام کے 3؍عظیم سلفی اساطین علم کے متعلق ہے۔ باب پنجم میں 2017ء کے 13؍مرحومین علما کرام کی سوانح اور ا ن کی مساعی رقم ہیں ۔باب ششم میں 8؍علماء اور 11؍مرحومین اعیان جماعت کا تذکرہ خیر ہے ۔باب ہفتم میں 14؍موجودین علماء عظام واعیان جماعت کا بیان ہےاور باب ہشتم مناظرات ومتفرقات پر مشتمل ہےیہ کتاب تاریخ اہل حدیث کی حقانیت اورعلمائے اہل حدیث کی گرانقدر خدمات پر مشتمل ایک اہم علمی وتاریخی دستاویز ہے ۔اللہ مرتب وناشرین کی اس عظیم الشان مساہی کو شرفِ قبولیت سے نوازے اورانہیں ا س کام کو جاری رکھنی کی توفیق دے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
فہرست | 4 |
کلمات تشکر وامتنان | 10 |
انتساب | 11 |
رشحات قلم | 12 |
اداریہ | 13 |
افتتاحیہ | 15 |
باب اول: تاثرات وانطباعات | |
کلمات تبریک | 18 |
رشحات تصدیق | 20 |
پیام کوکن | 21 |
پیغام مبارک بادی | 22 |
پیغام تہنیت | 23 |
باب دوم: بحوث ومقالات تاریخ اہل حدیث | |
اسلام اور اہل حدیث | 26 |
مختلف قدیم ادوار کی کتابوں میں اہل حدیث کا تذکرہ | 31 |
وہابیت کا ایک مطالعہ | 38 |
برصغیر میں علم حدیث کی تصنیفی خدمات | 66 |
صوبہ جھار کھنڈ میں فتنہ انکار حدیث | 77 |
دار الحدیث رحمانیہ دہلی اور اس کا پس منظر | 81 |
ابو الکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر نئی دہلی | 85 |
جماعت اہل حدیث پونہ مہارا شٹر | 103 |
ضلع بریلی میں تعلیمی بیداری | 107 |
مجلہ اہل حدیث کا 40واں سال | 109 |
میوات میں ائمہ مساجد کی دینی خدمات | 111 |
باب سوم: یاد رفتگاں | |
محدث کبیر مولانا عبد الرحمن مبارکپوری شخصیت اور کار نامے | 115 |
جنوبی ہند کی ایک مثالی شخصیت شیر خان احمد حسین ادھونی | 125 |
مولانا محمد اقبال رحمانی بونڈ یہار | 137 |
مولانا عبد الجلیل رحمانی حیات وخدمات | 146 |
مولانا عبد المبین منظر سمراء کچھ باتیں | 157 |
مولانا عبد السبحان اعظمی عمری | 166 |
شیخ الحدیث مولانا عظیم اللہ مؤی | 171 |
مولانا عظیم اللہ موی | 173 |
آہ شیخ الحدیث مولانا عبید اللہ رحمانی مبارکپوری | 176 |
علامہ ابو الحسن عبید اللہ رحمانی مبارکپوری | 180 |
شیخ الحدیث علامہ عبید اللہ رحمانی ؒ | 190 |
شیخ ڈاکٹر محفوظ الرحمن زین اللہ ڈومر یا گنج | 202 |
خطیب الاسلام مولانا عبد الروف رحمانی جھنڈا نگری | 213 |
مولانا عبد اللہ طیب بنارسی | 219 |
اپنی شرگذشت | 223 |
مولانا صفی الرحمن مبارکپوری | 226 |
استاذ گرامی مولانا صفی الرحمن مبارکپوری | 232 |
مولانا مختار احمد ندوی ؒ | 236 |
مولانا مختار احمد ندوی ؒ | 240 |
مولانا محمد مسلم رحمانی مغربی بنگال | 254 |
مولانا عبد الحق قاسمی چند یادیں | 256 |
مولانا عبد الحق قاسمی کی حیات وخدمات | 260 |
استاذ گرامی مولانا عبد السلام رحمانی | 270 |
شیخ اشفاق احمد نعیم الدین مدنی | 276 |
حیرت بستوی حیات وکارنامے | 285 |
شیخ الحدیث مولانا امان اللہ خاں فیضی ؒ | 293 |
مولانا سید عبد السمیع جعفری مدنی حیات وخدمات | 300 |
ایں خانہ ہمہ آفتاب است | 318 |
شیخ عبداللہ جھنڈا نگری شخصیت اور کار نامے | 323 |
آہ! مولانا عبد اللہ جھنڈا نگری | 329 |
پروفیسر عبد الودود اظہر دہلوی | 331 |
پروفیسر عبد الودود اظہر دہلوی کا انتقال | 338 |
باب چہارم: عالم اسلام کے سلفی اساطین | |
حیات البانی کے چند درخشاں پہلو | 340 |
پاسبان توحید وسنت امام کعبہ شخی محمد عبد الہ السبیل | 345 |
مورخ اہل حدیث مولانا محمد اسحاق بھٹی | 352 |
اور قلم چلتا رہا | 358 |
باب پنجم: مرحومین علمائے اہل حدیث2017ء | |
مولانا عبد المجید اصلاحی | 361 |
مولانا عبد المجید اصلاحی جیرا جپوری | 364 |
فرسان القلیم مولانا عبد المجید جیرا جپوری | 368 |
مفتی جامعہ مولانا عبد الحنان فیضی کا انتقال پر ملال | 374 |
مولانا مجیب اللہ فیضی سیکھا جوت | 382 |
مولانا خلیل الرحمن اعظمی عمری | 385 |
مولانا خلیل الرحمن اعظمی عمری کا سانحہ ارتحال | 389 |
مولانا ظہیر الدین رحمانی اثری | 397 |
مولانا ظہیر الدین رحمانی عمر آباد | 408 |
باب ششم: مرحومین اعیان جماعت وفیات علماء کرام2017ء | |
جماعت اہل حدیث کے تین نامور علماء کی رحلت | 454 |
محمد زبیر احمد اللہ پٹنہ بہار | 457 |
ڈاکٹر محمد اسلم حسین دھونرہ ٹانڈہ | 459 |
الحاج آفاق احمد خان عرف چرچل سد ھار تھ نگر | 462 |
الحاج محمد قاسم صاحب بنارس | 468 |
مختار احمد لوہا بھون کی وفات ممبئی | 469 |
طفیل اشعر ناگپور کا انتقال پر ملال | 470 |
حبیب اللہ باشاہ صاحب تاملنا ڈو | 471 |
عبد الخالق صاحب اندور | 472 |
مولانا محمد نذیر صاحب آندھرا پردیش | 474 |
مولانا دؤاد انصاری جھار کھنڈ | 474 |
مولانا عبد الغنی ؒ صاحب گنج | 475 |
باب ہفتم: موجودین علمائے کرام واعیان جماعت2017ء | |
مولانا عبد اللہ سعیدی بلرام پور یوپی | 477 |
مولانا عبد الحی اصلاحی راجستھان | 483 |
مولانا محمد ابراہیم رحمانی سدھار تھ نگر | 484 |
قاری نثار احمد فیضی مویوپی | 505 |
مولانا عبد الروف ندوی تلسی پور یوپی | 507 |
مولانا ابو العاص وحیدی سوانحی خاکہ | 513 |
ڈاکٹر فضل الرحمن مدنی مالیگاؤں مہار اشٹر | 525 |
استاد محترم عاشق علی اثری نئی دہلی | 535 |
مولانا عبد العزیز حقانی جھار کھنڈ | 554 |
استاذ گرامی شیخ نعیم الدین مدنی بنارس | 557 |
مولانا محمد یونس مدنی مختصر سوانحی خاکہ | 559 |
مولانا سعید احمد سلفی پونہ مہارا شٹر | 563 |
مولانا محمد رحمانی رئیس جامعہ اسلامیہ سنابل نئی دہلی | 566 |
باب ہشتم: مناظرات ومتفرقات 2017ء | |
مناظر ہ نڈیا گجرات 1982ءاور مولانا محمد صاحب سوتری | 571 |
ضروری وضاحت وگذارش | 574 |