صالح اور مصلح

صالح اور مصلح

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

 

صفحات: 510

 

زیر تبصرہ کتاب دراصل خیر القرون کے منہج پر کتاب وسنت کی روشنی میں تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کا ایک جامع پروگرام پیش کرتی ہے۔ تعلیم اور تزکیہ دونوں کی بنیاد کتاب وسنت اور صحبت ہے۔ تعلیم کی اصل اعتصام بالکتاب والسنۃ ہے تو تزکیہ کی اصل اتباع بالکتاب والسنۃ ہے۔ ترکیہ نفس میں دو چیزیں بہت اہم ہیں، طلب اور صحبت۔ اگر اپنی اصلاح کی طلب، خواہش اور آرزو نہ ہو گی تو نبی کی صحبت میں بھی بیٹھنے سے کوئی فائدہ نہ ہو گا جیسا کہ منافقین کو کوئی فائدہ نہ ہوا۔ اور طلب پیدا کرنے کے بعد دوسری اہم چیز صالحین کی صحبت ہے۔ یہ کتاب ان شاء اللہ، ایک تو قاری میں تزکیہ نفس کی طلب پیدا کر دے گی اور دوسرا صحبت صالحین کی کمی پوری کرنے کے رستے تجویز کر دے گی۔ تعلیم میں کتاب وسنت کا گہرا فہم رکھنے والے علماء کی صحبت اور تزکیہ میں کتاب وسنت پر احسان کی کیفیت کےساتھ عمل کرنے والے صالحین کی صحبت ضروری ہے۔ اور صالحین میں سے بھی آپ کے والدین، رشتہ دار، پڑوسی، استاذ اور وہ دوست کہ جو نیکی کا شوق رکھتے ہوں اور نیکی کی ترغیب دیتے ہوں۔ پس آپ کتاب وسنت اور اپنے ارد گرد کے ان صالحین کی صحبت سے آپ اپنی اصلاح کیسے کر سکتے ہیں، یہ اس کتاب کا اصل موضوع ہے۔ اگر تو آپ ”بزرگ“ بننا چاہتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لیے ہر گز مفید نہیں ہے اور اگر آپ ”بندہ“ بننا چاہتے ہیں تو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں کہ یہی اس کتاب کا اصل موضوع ہے۔ ِیہ کتاب غوث، قطب، ابدال اور قلندر بننے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوس کرے گی البتہ جو لوگ سلوک قرآنی کے مقامات صالحین، مصلحین، مسلمین، مومنین، محسنین، متقین اور عباد الرحمن وغیرہ میں شامل ہونے کا شوق اور جذبہ رکھتے ہوں تو ان کے لیے یہ کتاب انتہائی مفید ثابت ہو گی، ان شاء اللہ۔ مجھے اپنے پرودگار سے قوی امید ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ قاری کے اندر اصلاح نفس کے بیج کی بنیاد رکھ دے گا۔ کتاب تقریبا 500 صفحات پر مشتمل ہے اور اگر آپ کے پاس مکمل کتاب کے مطالعہ کا وقت نہیں ہے تو اس کتاب میں سے صرف اس کا آخری باب “تقوی کا لباس” پڑھ لیں، وہی اس کتاب کا کل خلاصہ ہے اور وہی سلوک قرآنی کا مبتدا بھی ہے اور منتہی بھی۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 1
باب اول: اصلاح نفس 6
صالح اور مصلح 7
تزکیہ اور تعلیم: تخلیہ اور تحلیہ 12
کتاب سے تربیت 16
شیخ اور استاذ کا فرق 19
تزکیہ نفس کے لیے راہنما کی ضرورت 22
میرے مرشد، میرے حضرت 24
مجاہدہ نفس کے چار اصول 27
قبرستان کی زیارت 32
سچاواعظ 34
اپنائیت کی سوچ 36
ٹوپی 48
گناہ کا اعلان 43
خورد بینی 45
صالحین کی صفات 46
باب دوم: اصلاح احوال 54
تلون مزاجی 55
خشیت کے آنسو 58
ڈر کی نفسیات 63
جذبات کا اظہار 68
قرآنی احوال 71
دین میں اعتدال 77
ہمدردی اور احترام 79
نیکی میں کمال 79
توبہ کا حال 84
سچ کا حال 91
عباد الرحمن کے احوال 94
باب سوم: اصلاح عبادات 103
توحید اور عبادت 104
نماز اور تزکیہ 115
نماز میں احسان 120
نماز میں ذہنی اور قلبی یکسوئی 128
مصلے کی کشش 129
نیکی کی مارکیٹنگ 131
نماز وتر میں اجتماعی دعا 134
تلاوت اور تزکیہ 137
ذکر وفکر اور تزکیہ 144
غفلت کا گناہ 151
تہجد اور تزکیہ 154
دعا اور تزکیہ 155
اسمائے حسنی کی برکت 159
دعا اور شکر 163
صدقہ اور تزکیہ 164
باب چہارم: اصلاح خاندان 172
میاں بیوی کے اختلافات 173
بچوں کی تربیت کے دو اصول 181
بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار 183
والدین کے حقوق 188
اولاد کے حقوق 193
صلہ رحمی 194
قرض کی نیکی 196
باب پنجم: اصلاح معاشرہ 202
دعوت اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں فرق 203
رستے کے حقوق 204
بلاوجہ ہارن دینا 207
اساتذہ اور مشائخ کے حقوق 209
مزدور کی حوصلہ افزائی 212
استخارہ اور مشاورت 213
خود کشی 216
اصلاح رسوم 218
سالگرہ مبارک 226
نبی کریم  کا یوم پیدائش منانا 228
جادو اور خواب 230
جھاڑ پھونک : اثرات اور موانع 232
تعلیم کا المیہ 237
اردو ادب 242
زاویہ نگاہ 246
فکر کی کجی 250
باب ششم: اصلاح مسلک وتحریک 257
تنقید یا تنقیص؟ 258
مسلکی اور جماعتی نام 265
مسلکی اور جماعتی نام کی شرعی حیثیت 267
فرقہ واریت 268
میرا کوئی فرقہ نہیں ہے 272
روایت سے تمسلک 275
نیکی پر تعاون 278
تنقید میں اعتدال کا دامن 279
جماعتی تعصب 285
فریق مخالف کا رد یا اس کے لیے دعا؟ 286
رد عمل کی نفسیات 287
انسان اور غلطی 289
اہلحدیث کی اقسام 292
غیر مقلد اور اہلحدیث کا فرق 294
اصحاب الحدیث اور تزکیہ نفس 295
توحید کے بیان میں غلو 298
تقوی کی نفسیات میں بگاڑ 299
اسلامی تہذیب کے دو ستون: دینی مدارس اور اسلامی تحریکیں 302
جنت میں داخل کرنے والے اعمال 303
باب ہفتم: اصلاح میڈیا و شوشل میڈیا 309
سوشل میڈیا اور نیٹ فورمز کے جہادی 310
فیس بک کا نشہ 312
فوٹو اور کامیڈی 314
الحاد اور ہالی وڈ انڈسٹری 315
فلم بنانا 317
سائنسی حق 319
مرغیاں 320
باب ہشتم:اصلاح تصوف 322
تصوف کے پانچ ادوار 323
وحدت الوجود اورشیخ احمد سرہندی 327
تجدید تصوف اور مولانا اشرف علی تھانوی  330
تصوف کے بارے خلط مبحث 332
اصول فقہ اور مصطلحات تصوف 332
کتب تصوف کی اصلاح اور تہذیب 334
حنفی صوفی سے مکالمہ 336
تصوف کی وکالت 337
تصوف اور تاریخ اسلام 338
باب نہم :اصلاح علماء 340
اہل فتوی کی خدمت 341
فقیہ کون ہے؟ 344
غیر نافع علم 346
فقہی جمود 348
فقہی حیلے 351
علم کی فضیلت 357
باب دہم:تزکیہ اور تصوف 360
مراقبہ اور صوفیاء 361
مراقبہ اور ارتکاز ذہنی 368
مشارطہ ،مراقبہ اور محاسبہ 372
اندر کا سکون 372
تزکیہ نفس اور لطائف 376
قوائے ثلاثہ:قوت فکر، قوت غضب اور قوت شہوت 380
فناء اور بقاء 384
سماع اور وجد 387
مبشرات 394
علائق دنیوی 396
کرامت اور عقیدت 399
صوفیاء کی شطحیات 399
صوفی اور سلفی 403
باب یاز دہم: اخلاق اوررذائل 406
تزکیہ نفس میں قلب کا کردار 407
طہارت اور صفائی 412
اخلاص کا وزن 417
تنہائی کی ریاکاری 424
تکبر کی صورتیں 425
عاجزی کے احوال 429
حسد کے مقامات 433
مسلمانوں سے محبت 438
عجلت کا فساد 443
قناعت کی دولت 447
شکر کی نعمت 448
صبرکا مقام 456
حیاء کا وصف 462
شجاعت کی عظمت 465
خوش مزاجی 467
اللہ کی محبت 469
تقوی کا لباس 471
مصادر ومراجع 498

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اسلامیاشرف علی تھانویاصلاحاہلحدیثبیویتاریختبصرہتصوفتعلیمعلماءفقہمدارسمشائخمولانا اشرف علی تھانوی
Comments (0)
Add Comment