رویت ہلال فقہ اسلامی کی روشنی میں
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 476
اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے کے مسئلے میں شریعت مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا ہے وہ یہ ہے کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان کے مقلدین کی دینی خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ موجودہ دور تیز رفتار سیاسی تبدیلیوں،معاشی انقلابات اور وسائل و ذرائع کی ایجادات کا ہے،اس لئے اس عہد میں مسائل بھی زیادہ پیش آتے ہیں، چنانچہ ماضی قریب میں مختلف اسلامی ممالک میں اس مقصد کے لئے فقہ اکیڈمیوں کا قیام عمل میں آیا، جدید مسائل کو حل کرنے میں ان کی خدمات بہت ہی عظیم الشان اور قابل تحسین ہیں، اس سلسلہ کی ایک کڑی اسلامک فقہ اکیڈمی ( انڈیا) بھی ہے۔یہ اکیڈمی مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی کی کوششوں سے 1989ء میں قائم ہوئی ۔مختلف موضوعات پر اب تک بیسیوں کتب شائع کرچکی ہے بالخصوص جدیدفقہی مسائل (کلوننگ،انشورنش، اعضاء کی پیوندکاری ،انٹرنیٹ،مشینی ذبیحہ وغیرہ ) پر کتب کی اشاعت اورموسوعہ فقہیہ کویتیہ کا اردو ترجمہ لائق تحسین ہے۔ موسوعہ کی بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ ایفا پبلی کیشنز (اسلامک فقہ اکیڈمی ،انڈیا) اگرچہ مسلکِ احناف کا ترجمان ادارہ ہے لیکن علمی افادیت کے پیشِ نظر اور کچھ احباب کی فرمائش پر جدید فقہی موضوعا ت پرمشتمل اکیڈمی کی بعض مطبوعات کو کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کیا جا رہا ہے جن کےساتھ ادارہ کا کلّی اتفاق ضروری نہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’رویتِ ہلال فقہ اسلامی کی روشنی میں‘‘ اسلامک فقہ اکیڈمی کی طبع شدہ ہے جو رویتِ ہلال کے موضوع پر اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے ساتویں سیمینار (منعقدہ 30 ؍دسمبر 1994ء دار العلوم ماٹلی والا گجرات) میں تقریبا 30 علمائے کرام کی طرف سے پیش کئے گے مقالات کا مجموعہ ہے۔ کتاب کے شروع میں رویتِ ہلال کے حوالے سے ایک اہم سوالنامہ بھی شاملِ اشاعت ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو کتاب وسنت پر صحیح طور پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔اس سلسلے میں ویب سائٹ پر مو جود کتب ’’مسئلہ رؤیت ہلال اور 12 اسلامی مہینے‘‘ از حافظ صلاح الدین یوسف، ’’حقیقت اختلاف مطالع ومسئلہ رؤیت ہلال‘‘ از مولانا عبد الوکیل ناصر اور ماہنامہ محدث مارچ 1999ء کا مطالعہ مفید ہوگا۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
ابتدائیہ | 7 | |
سوالنامہ | 10 | |
باب اول تفصیلی مقالات | 17 | |
رویت ہلال یا وجود قمر کا مسئلہ | 17 | |
ایک مقام کی رویت کا اعتبار دوسرے مقام کے لیے | 29 | |
رؤیت ہلال سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل اور حل | 53 | |
رؤیت ہلال میں علم ہئیت کی حیثیت | 89 | |
رؤیت ہلال میں اختلاف مطالعہ کا اعتبار | 108 | |
رؤیت ہلال سے متعلق مسائل | 126 | |
رؤیت ہلال میں جدید آلات و وسائل سے مدد | 142 | |
شریعت میں اختلاف مطالع کا اعتبار | 165 | |
رؤیت ہلال سے متعلق مسائل کا شرعی حل | 185 | |
رؤیت ہلال اور ثبوت احکام کے حدود | 194 | |
رؤیت ہلال کے ثبوت میں خبر مستفیض کی اہمیت | 210 | |
اسلامی مہینہ رؤیت سے یا حساب سے | 222 | |
رؤیت کے احکام | 245 | |
رؤیت ہلال کا مسئلہ اور اختلاف مطالع کی حدود | 260 | |
رؤیت ہلال اور مطالع کی تحدید | 280 | |
رؤیت ہلال اور اعلان کے اصول و ضوابط | 294 | |
رؤیت ہلال کے شرعی اصول و ضوابط | 334 | |
رؤیت ہلال موجودہ تناظر میں | 349 | |
رؤیت ہلال ایک تفصیلی رپورٹ | 384 | |
رؤیت ہلال کمیٹی | 410 | |
باب دوم مختصر تحریریں | 423 | |
رؤیت ہلال اور ریڈیو کے ذریعہ اعلان | 423 | |
مسائل رؤیت ہلال | 430 | |
رؤیت ہلال اعلان و آداب | 434 | |
رؤیت ہلال کے اعلان کا شرعی ضابطہ | 444 | |
رؤیت ہلال سے متعلق سوالات کے جوابات | 446 | |
رمضان کب شروع ہو امکانی یا یقینی رؤیت پر | 454 | |
رؤیت ہلال کا مسئلہ | 467 | |
مناقشہ | 467 |