رشوت ایک معاشرتی ناسور

رشوت ایک معاشرتی ناسور

 

مصنف : عبد اللہ بن عبد المحسن الطریقی

 

صفحات: 270

 

اللہ رب العزت نے آنحضرت ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا، آپ ﷺ نے جہالت میں ڈوبی ہوئی امت کو جہاں علم و حکمت کا شعور بخشا وہیں انہیں اعلیٰ طرز معیشت سے بھی ہمکنار کیا۔ شریعت اسلامیہ ہی وہ واحد شریعت ہے جس میں ہر چیز کوعدل و انصاف کے ترازو میں رکھ کر توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی بے شمار خصوصیات و خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے اندر تمام حقوق کی بغیر کسی کمی بیشی کے وضاحت کر دی گئی ہے، اور حقوق کی پامالی پر عتاب کی وعید بھی سنائی گئی ہےاور ہر ایک کو اس کا پورا پورا حق دیا ہے تا کہ فتنہ و فساد سے محفوظ رہ سکیں۔ عصر حاضر میں ہوس و لالچ کی وجہ سے حق تلفی کی مہلک بیماری ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے۔ آپؐ نے معاشرے میں شر انگیز اسباب کینہ، بغض، حسد، عداوت اور رشوت وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں کا خاتمہ کیا۔ جس طرح دینی تربیت اور دین کی امتناعی قوت بڑے بڑے کے ارتکاب سے بخوبی روکتی ہے اسی طرح یہ دونوں چیزیں جرم رشوت کا بھی نہایت بہترین طریقے سے سد باب کرتی ہیں۔ اسلام نے اپنی زبردست تعلیمات کے ذریعے فرد اور جماعت کے حقوق کو بحال رکھا، اور انہیں برباد ہونے سے بچایا۔ جیسا حضورﷺ نے فرمایا: “اِن دِماءکم وَاموالکم علیکم حرام” تمہارے خون(جان) تمہارے اموال تم پر حرام ہے(بخاری)۔ زیر نظر کتاب” رشوت ایک معاشرتی ناسور” جو کہ مولانا عبد اللہ بن عبد المحسن الطریقی کی عربی تالیف ہے جس کو مولانا نصیر احمد ملی نے آسان اور سلیس اردو میں ڈھالا ہے۔ موصوف نے کتاب ہذا میں رشوت کی صورتیں، اسلامی سزائیں اور معاشرتی گناہوں کو احاطہ تحریر میں لاتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں ان کے احکام و مسائل کو واضح کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو ہمت و استقامت سے نوازے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
بحث کا طریقہ کار 11
مقدمہ 15
مضوع اول 16
فرداور جماعت کے حقو ق کی بحالی او رضائع ہونے ان کی حفاظت 20
مضوع دوم ۔جرم 24
جرم کی تعریف 24
جرم کے ارکان واجزاء 24
جرم کی قسمیں 25
موضوع سوم 26
اسلامی شریعت میں سزااور اس کی قسمیں 26
اسلامی شریعت میں سزاؤں کی دوقسمیں 28
تعزیر کی لغوی تعریف 29
تعریف کی تشریح او راس کی احترازی قیدوں کابیان 30
تعزیر کی قسمیں او رہر قسم کی مشروعیت کی اجمالی دلیل 30
قتل کرنے کے ذریعہ تعزیر 31
جلاوطن یا شہر بدر کرنا 35
توبیخ 37
ہجر (بائیکاٹ ) کی سزا 40
تشہیر کرانا 42
نصیحت کے ذریعہ سزا 43
دیگر تعزیری سزائیں 44
تعزیر کی دوالگ الگ سزاؤں کو یکجا کرنا 46
تعزیر میں قاضی کے آزادانہ اختیارات کی حد 48
تعزیر کاحد کی اکثر مقدار سے بڑھ جانا 49
کیاتعزیر کااختیار والی کو ہے یا قاضی کو ؟ 54
تعزیر کو معاف کرنے کی مشروعیت 56
تعزیر معاف کرنا درست نہیں 58
باب اول : رشوت کی حقیقت 61
رشوت کی تعریف اور اس کے بنیادی ارکان 62
لغوی واصطلاحی مفہوم کے درمیان رابط 66
جرم رشوت کے اہم اجزاء 66
فصل دوم 67
رشوت کی قسمیں 67
پہلا مطلب حق کو باطل کرنے یاباطل کو حق ثابت کرنے کے لیے رشو ت کا لین دین 67
دوسرا مطلب کسی حق کو حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا 70
حق کے حصو لاو رظلم وضررکو دفع کرنے کے لئے رشوت دینے کے جواز کی دلیلیں 77
رشوت کا لینا دینا یکساں حرام ہے 80
مسئلہ 82
چوتھا مطلب ،کسی منصب یاملازم کے حصول کے لئے رشوت دینا 83
فصل سوم: جرم رشوت سے متعلقہ امور 90
پہلامطلب : ہدیہ کابیان ،اس کی لغوی واصطلاحی تعریف 90
ہدیہ کب رشوت میں شمار ہوتاہے ؟ 91
امام کو ہدیہ دینا 93
قاضی کو ہدیہ دینا 97
مفتی کو ہدیہ دینا 100
واعظ او رمدرس کو تحفہ 101
ملازمت کے تحت کام کرانا 102
تحصیلداروں ،والیوں او رملازموں کو تحفہ وصول کرنے کی حرمت کے دلائل 103
سفارش کے لئے ہدیہ 112
مسئلہ 114
دوسرا مطلب : رشوت لینے والے آدمی کاکو ئی کام یا خدمت کردنا یا اس کو نفع پہنچا نا 115
پہلی بحث : رشوت لینے والے کا کو ئی کام یا خدمت انجام دینا 115
دوسری بحث روپیہ دینے کے بجائے رشوت لینے والے کو کوئی مالی فائدہ پہنچانا 116
قرض دینا 116
کو ئی چیز عاریہ لینا 117
کسی قسم کی رعایت دینا 118
تیسرا مطلب : واسطہ بننا اور وجاہت کی وجہ سے دخل اندازی کرنا 120
ثالث بننے کی دوسر ی قسم 125
مسئلہ 129
باب دوم : رشوت کے احکام 132
پہلی فصل : رشو ت کی حرمت اور کتاب وسنت او راجماع امت سے ا س حکم کی دلیلیں 132
مقدمہ 132
رشوت کا حکم 133
کتاب وسنت سے اس کی حرمت   کی دلیلیں 133
رشوت کی حرمت کے بارے میں صحابہ وتابعین کی صراحتیں 146
اجماع امت کی دلیل 149
دوسری فصل 149
جرم رشوت کو ثابت کرنے کے طریقے 149
شہادت 149
ایک گواہ او ایک قسم 151
اقرارواعتراف کے ذریعہ 153
فیصلہ کن قرینہ 153
تیسری فصل 155
رشوت لینے دینے والے او ر بیچ میں واسطہ بننے والےکی تعزیر او راس کی دلیلیں 155
مباحثہ 165
ترجیح 172
مال کے ذریعہ تعزیر کی قسمیں 173
تلف کردینا بدل دینا 173
حبس قید کی سزا 173
ہاتھ او رکوڑے مارنے کی سزا 178
ملازمت سے معزولی کی سزا 182
دوبارہ رشوت لینے والے کی سزا 185
باب سوم : 190
جرم رشوت کےاثرات 192
مسئلہ 200
مسئلہ 200
عہدہ پر مامور کرنے میں رشوت کااثر 201
منصب قضا پر فائزکرنے میں رشوت کااثر 201
منصب قضا کے علاوہ دیگر مناصب پر تقریر ی میں رشوت کا اثر 207
قاضی کومعزول کرنے میں رشوت کااثر 208
منصب قضا کے علاوہ 208
دیگر مناصب 208
معزول کرنےکے لیے رشوت ستانی کے اثرات 211
نفع کمانے میں رشوت کااثر 213
دوسری فصل: 215
ر شوت لینے والے کا رشوت کامالک بننے او راس رشوت سےمتعلق عقد یا تصرف کوکرگزرنے پر رشوت کا اثر 215
فصل سوم 216
راشی کی ملکیت سے نکل جانےمیں رشوت کااثر 216
باب چہارم 219
حکومت سعودیہ عربیہ میں قوانین انسداد او ررشوت ستانی 219
مقدمعہ 220
پہلی فصل : قوانین انسداد اور رشوت ستانی کی دفعات او ران پر تبصرہ 221
قانونی بنیاد 222
ترکیبی اجزاءکی بنیاد 223
معنوی رکن 225
دفعہ نمبر 3 226
دفعہ نمبر4 227
دفعہ نمبر 5 229
دفعہ نمبر 6 230
دفعہ نمبر 7 231
دفعہ نمبر 8 232
دفعہ نمبر 9 233
دفعہ نمبر 10 235
دفعہ نمبر 11 26
دفعہ نمبر 12 237
دفعہ نمبر 13،دفعہ نمبر 14 238
دفعہ نمبر 15 240
دفعہ نمبر 16،دفعہ نمبر 17 241
دوسر ی فصل 242
نظام انسداد او ررشوت ستانی کی گئی اہم تنفیدیں 242
یہ نظام ہمہ گیر طریقہ پر رشوت ستانی کے اسندا د کےلیے کافی نہیں 243
بعض ان چیزوں کی سزائیں جن کاجرم رشوت سے کوئی تعلق نہیں 247
زوروزبردستی کی صورت 247
دوخواست ،تاکیدیاوسیلہ بازی سے کام لینا 249
حقیقی یا خیالی رسوخ سےبیجا فائدہ اٹھانا 250
رشوت لینے والے ہی کو جرم رشوت کااصل مجرم سمجھا گیاہے 251
کو ڑے مارنے کی سزا کااس نظام میں کہیں ذکر نہیں 253
اس سزاپر تنقید او راس کاجواب 255
اس سزا کے نفاذ کے حق میں بعض تائید کلمات 256
اس سزا کی ادنی مقدار پر تنفید 259
جرم رشوت کی نشاندہی   کرنے والو ں کوانعام دینےپر تنفید 259
مقررہ جج یا مشیر پر تبصرہ 260
اس نظام کی ساخت او رپر واخت فقہ اسلامی کی روشنی میں نہیں 262
فصل سوم 261
ان قوانین کےاندر اسلامی رنگ میں رنگنے کی کہاں تک صلاحیت موجود ہے ؟ 261
خاتمہ 263

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

احکاماردواسلاماسلامیاللہتحفہتعلیماتحقحقوقحکمتدینسنتشریعتصحابہعبد اللہعربیعلمفقہقرآنقوانینمسائلمعیشتنظر
Comments (0)
Add Comment