رشتہ ازدواج کے لیے آئیڈیل کی تلاش

رشتہ ازدواج کے لیے آئیڈیل کی تلاش

 

مصنف : ابو علی عبد الوکیل

 

صفحات: 187

 

اسلام  مسلمان کو ایک الگ اور جداگانہ طرز زندگی دیتا ہے۔جس کے تحت اس کا مقصد اولین یہ ہے کہ زندگی کے ہر شعبے  اور کیفیات میں اللہ کے ساتھ  اپنا تعلق مضبوط  رکھا جائے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان خوشی و غمی کی کیفیات اپنے اندر رکھتا ہے اور پھر ان کے اظہار کے لئے انسانوں نے ہی مختلف طریقے متعین کر رکھے ہیں۔ جنہیں ہم رسومات وغیرہ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ایسے ہی زندگی کی اہم ترین خوشی شادی کی تقریب ہے۔ اس میں اپنے رفیق حیات کا انتخاب ،تقریب شادی  منعقد کرنے کا طریقہ کار اور پھر بعد میں اس کے متعلق جنم لینے والے مسائل  کو اسلامی طریقے کے مطابق حل کرنے کے آداب ۔ یہ اور  اس کے متعلق دیگر  مسائل ۔یہ سب انسانی زندگی کے اہم ترین بلکہ ضروی مراحل ہیں۔عالم شباب میں پہنچنے ولے ہر انسان  کو تقریبا  ان مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔چنانچہ اس سلسلے میں شرعی  و اسلامی رہنمائی کی ضرورت تھی۔ زیرنظرکتاب اس  تقاضے کو احسن طریقے سے پورا کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔اسلوب بیان انتہائی دلچسپ اور شستہ ہے۔اللہ مصنف محترم کو اجر جزیل سے نوازے۔ آمین۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
نکاح کے لیے آئیڈیل کی تلاش 15
شادی کیا ہے ؟ 26
شادی کیسے کی جائے؟ 33
منگنی اور اسلام 34
چند متعلقہ احکامات 36
جہیز 38
حق مہر اور ولی کے احکام 40
اسلام میں ممنوع نکاح 42
بیوی کے حقوق و فرائض 54
مسنون رسومات نکاح 70
صحت نکاح کے لیے ضروری امور 76
دیر سے شادی کرنے کے اسباب 84
محرم 108
نامحرم 108
عدت 131
تعداد ازواج۔جواز و حکمت 144
کامیاب شادی کے سنہری اصول 168

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

آداباسلامیاللہانسانحقوقحلحیاتشادیمسائلمسلماننظرنکاح
Comments (0)
Add Comment