رہنمائے ترجمۃ القرآن

رہنمائے ترجمۃ القرآن

 

مصنف : قاری حبیب الرحمن قریشی

 

صفحات: 279

 

قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں۔فہم قرآن کے سلسلے میں الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور وغیرہ اور بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’رہنمائے ترجمان القرآن‘‘ از قاری حبیب الرحمن قریشی بھی فہم قرآن کے سلسلے میں ایک اہم کاوش ہے ۔اس کتاب میں مصنف نےہر عمر کے طالب علم کو مدنظر رکھتے ہوئے معروضی مشقوں کے ساتھ قرآن مجید کا ترجمہ سکھانے کی کوشش کی ہےاور طالب علم کی آسانی کے لیے ہرسبق کی معلومات ایک ہی جگہ پر میسر کی گئی ہیں۔ قرآنی ذخیرہ الفاظ ، معانی اور حوالہ جات اس طرح سے لکھے گئے ہیں کہ طالب علم خواہ کسی بھی عمر کا کیوں نہ ہو قرآن مجید کا ترجمہ سیکھ سکتا ہے۔نیز اس کتاب میں ہر قاعدے کی معروضی مشق، قرآنی حوالے اور ترجمہ کےساتھ بنائی گئی ہے ، تاکہ طالب علم مشق حل کرتے وقت قرآن مجید کے حوالے اور ترجمے سےمدد لےکر مشق حل سکے

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 1
فرمان نبوی ﷺ قرآن مجید کی عظمت وفضیلت 1
اظہار تشکر 3
تقریظات 7
تاثرات 9
عربی زبان میں صرف ونحو کی اہمیت 12
قرآن مجید سےدوری کےاسباب 13
(حصہ اول) وموز اوقاف 13
تلاوت قرآ ن مجید کےجملہ قواعد 20
تلاوت کاطریقہ معروف ومجہول 28
بیان مخارج 29
مخرج بدلنے سےمعافی کابدلنا 37
اظہار ،اقلاب ،ادغام اور اخفاء 39
عربی اصلاحات 46
حصہ دوئم)علم النحو
حرکت اوراعراب 50
اسم کی تعریف اوراس کی اقسام 53
شمسی وقمری حروف 54
اسم بلحاظ حالت 55
اسم بلحاظ وسعت 56
اسم معرفہ کی 7اقسام 57
اسم بلحاظ عدد 61
اسم بلحاظ جنس 67
لفظوں کی پہچان (اعراب کےحوالے سے ) 73
ضمائر کابیان 78
ضمائر کاچارٹ 82
مرکب 83
مرکب کی اقسام 85
مرکب جاری 86
مرکب اضافی 88
مرکب اضافی میں ضمائر کااستعمال 89
مرکب اضافی میں حرف نداء کااستعمال 89
مرکب توصیفی 91
مرکب توصیفی کی قرآنی مثالیں 92
مرکب اشاری 93
مرکب عددی 94
مرکب تام جملہ اوراس کی اقسام 96
جملہ اسمیہ میں ضمائر کااستعمال 100
جملہ اسمیہ میں تاکید پیداکرنا 102
جملہ اسمیہ میں نفی کامفہوم 103
جملہ اسمیہ کوسوالیہ بنانا 104
اسماء استفہام 105
عربی اردوبول چال سیکھیں 109
علم الصرف
اسم مصدر میں فرق 111
مادہ حروف اصلی 112
وزن 113
فعل کی تعریف اوراس کی پہچان 114
فعل کی گردان 115
صیغہ کی تعریف 116
فعل ماضی کی ضمائر سےپہچان 118
فعل ماضی کی پہچان اورابواب 120
ماضی مجہول کی تعریف اوراس کی پہچان 122
قواعد افعال ناقصہ اورگردانیں 124
ماضی کی اقسام 128
فعل کی اقسام 132
فعل بافاعل اورفاعل کافرق 133
جملہ فعلیہ 134
جملہ فعلیہ میں ضمائر کااستعمال 136
جملہ فعلیہ میں لازم کومتعدی بنانے کاقاعدہ 139
جملہ فعلیہ کونافیہ بنانا 140
جملہ فعلیہ میں فعل ماضی کو حال بنانا 141
جملہ فعلیہ میں ماضی مجہول اورنائب الفاعل 141
فعل مضارع
فعل مضارع (حال اورمستقبل ) 143
فعل مضارع کےاوزان 145
فعل مضارع میں مادہ نکالنے کاطریقہ 146
وزن کانکالنے کاطریقہ 147
فعل مضارع کاصیغہ 148
فعل مضارع معروف کونافیہ ومضارع مجہول بنانا 149
فعل مضارع معروف مجہول کومستقبل قریب وبعید بنانا 150
لام تاکید نون باثقلیہ ونون خفیفہ 152
مضارع معروف کاجملہ فعلیہ میں استعمال 153
فعل مضارع مجہول کےساتھ مفردنائب فاعل 157
مفاعیل خمسہ
مفعول بہ 158
مفعول مطلق 159
مفعول لہ 160
مفعول فیہ 161
مفعول معہ 162
مضارع کےتغیرات (مضارع کےناصبہ) 163
فعل مضارع کوجازمہ 165
ابواب ثلاثی مزید فیہ
ابواب ثلاثی مزید فیہ اورانکی خاصیتیں 170
حروف اصلی اورزائد حروف کی پہچان 171
ثلاثی مزید فیہ کی اہمیت اورضرورت 172
باب افعال 173
باب تفعیل 178
باب تفعل 182
باب مفاعلۃ 185
باب تعاعل 190
باب افتعال 193
باب استفعال 200
باب افعل 202
ابواب رباعی مجرد 203
ابواب رباعی مزید فیہ 204
ابواب رباعی مزید فیہ 205
ابواب رباعی مزید فیہ 206
اسمائے مشتقہ
اسم فاعل 207
اسم مفعول 210
اسم صفت مشبہ 211
اسم ظرف 213
اسم آلہ 214
افعل التفضیل 215
فعل کی ہفت اقسام
اجوف 227
مثال 234
ناقص 236
لفیف 342
مضاعف کےقواعد 244
مہمو ز 244
مہموز الالعین 244

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

اللہتبصرہترجمہتعلیمحلخدماتزبانعربیعلمعلماءقرآنقیامتمعلوماتنظر
Comments (0)
Add Comment